Tag: عمر چیمہ

  • صادق آباد ٹرین حادثے پر حزب اختلاف کی تنقید پر پی ٹی آئی کا جواب

    صادق آباد ٹرین حادثے پر حزب اختلاف کی تنقید پر پی ٹی آئی کا جواب

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے صادق آباد ٹرین حادثے پر حزب اختلاف کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سوگوار ہے جب کہ حزب اختلاف کو سیاست چمکانے سے فرصت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر چیمہ نے کہا کہ صادق آباد اور حسن ابدال میں افسوس ناک ٹرین حادثات پیش آئے، قوم سوگواران اور متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹ رہی ہے۔

    عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کو سیاست چمکانے سے فرصت نہیں ہے، متاثرین سے ہم دردی کی بہ جائے اپوزیشن سیاسی بیان داغنے میں مصروف ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ریلوے نظام کو برباد کرنے میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی ان دو جماعتوں کا بڑا حصہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئے روز ٹرین حادثات، محکمہ ریلوے نے ڈرائیورز کو ذمہ دار قرار دے دیا

    واضح رہے کہ آج صبح ولہار پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہوئے۔

    اکبر ایکسپریس حادثے کے بعد ٹرین آپریشن معطل ہے، بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا تھا، گرین لائن، رحمان بابا ٹرین کا سفر بھی تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔

    ٹرین حادثے پر وزیر اعظم پاکستان نے ٹویٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کئی عشروں سے ریلوے کے انفراسٹرکچر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انھوں نے متعلقہ حکام کو انفرا اسٹرکچر بہتر کرنے اور سیفٹی اسٹینڈرڈز یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

  • مریم نواز اور شہباز شریف کو جیل بھیجا جائے، عمر چیمہ

    مریم نواز اور شہباز شریف کو جیل بھیجا جائے، عمر چیمہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر چیمہ نے مطالبہ کیا کہ مریم صفدر اور شہبازشریف کی ضمانت منسوخ کر کے انہیں فوری طور پر جیل بھیجا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ لندن پراپرٹی، کیلبری فونٹ فراڈ سے شروع ہونے والا سفر ’’غیبی امداد‘‘ تک پہنچ گیا، عدالتی مریم صدر اور شہباز شریف کی جعل سازی کا فوری نوٹس لیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے قوم سے جھوٹ بولنے اور عدلیہ پر حملہ کی یہ پہلی واردات نہیں، ماضی میں بھی اداروں کے خلاف اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔

    عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ ضمانت سےغلط فائدہ اٹھا کر اداروں کو بدنام کرنے کی کوششیں روکی جائیں اور مریم صفدر ، شہباز شریف کی ضمانتیں منسوخ کرکے انہیں فوری جیل بھیجا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز جج ارشد ملک کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو سامنے لائیں تھیں جس کی تردید بھی سامنے آچکی ہے، حکومت نے مکمل تحقیقات کرنے اور قانونی چارہ جوئی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مکمل فرانزک کرایا جائے گا اور جس میڈیا ہاؤس میں اسے تیار کیا گیا اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ اس گھناؤنی حرکت کے پیچھے چھپے تمام گم نام چہرے بھی بے نقاب کیے جائیں گے۔

  • آصف زرداری کی ضمانت منسوخ توہونا ہی تھی ، سینیٹرفیصل جاوید

    آصف زرداری کی ضمانت منسوخ توہونا ہی تھی ، سینیٹرفیصل جاوید

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے کہا آصف زرداری کی ضمانت منسوخ توہونا ہی تھی، لگتا ہے نیب کےپاس ٹھیک ٹھاک ثبوت ہیں، 10سال میں صرف 2خاندان کی جائیدادیں بڑھیں جبکہ عمر چیمہ کا کہنا تھا آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرفیصلہ منطقی قابل فہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر چیمہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے، محسوس ہورہاہے آصف زرداری کیخلاف شواہد ناقابل تردید ہیں۔

    عمر چیمہ کا کہنا تھا جے آئی ٹی نے بہت سے ناقابل تردید شواہد پر رپورٹ مرتب کی، کرپٹ کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

    لگتا ہے آصف زرداری کیخلاف نیب کےپاس ٹھیک ٹھاک ثبوت ہیں، فیصل جاوید


    دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہ آصف زرداری کی ضمانت منسوخ توہونا ہی تھی، عام آدمی سوچتا ہےکہ دوخاندانوں کےاثاثوں کا گراف اوپر جارہا ہے،غربت کا گراف نیچےجا رہا ہے، ان کےذرائع آمدن کیا ہیں، لگتا ہے نیب کےپاس ٹھیک ٹھاک ثبوت ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا قانون اپنا راستہ خود لے گا، 10 سال میں غریب مزید غریب، ادارے تباہ ہوئے اور صرف 2خاندان کی جائیدادیں بڑھیں، ملک کے قرضے اوپر جاتےرہے ،غربت بڑھتی رہی۔

    انھوں نے کہا عام آدمی دیکھ رہا ہے یہ امیر ہوگئے اور وہ غریب ہورہےہیں، ان سے چوری کا پوچھا جائے تووزیراعظم پر الزام لگاتےہیں، یہ سب اپنی کرپشن اور مفادات کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں ماضی میں چارٹرآف کرپشن کیاگیا۔

    یاد رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • شاہد خاقان نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا: عمر چیمہ

    شاہد خاقان نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا: عمر چیمہ

    اسلام آباد: لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا پی ٹی آئی نے جواب دے دیا، عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ کردار کے محاسبے پر نام نہاد جمہوری واویلا کرتے ہیں۔

    عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان کو کرپشن کی تعریف آتی تو عدالتی مفرور کو فرار نہ کراتے، وہ قوم کو جمہوریت اور پارلیمان کی بالا دستی پر بھاشن نہ دیں۔

    انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پہلے اسحاق ڈار کے فرار ہونے کی وضاحت کریں، جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا اس کا محاسبہ ہو کر رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے: شاہد خاقان عباسی

    عمر چیمہ نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کا ماتم کرنے یا دھکمیاں دینے سے معافی نہیں ملے گی، پارلیمان کو 2 خاندانوں کو بچانے کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور چور بازاری میں تفریق واضح کرنے کا وقت آ گیا ہے، جتنا مرضی شور مچالیں، مال حرام واپس دینا ہی پڑے گا۔

  • اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ

    اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر چیمہ نے شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کے بعد حزب اختلاف کو نیا قائد چننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب اراکین کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، عمر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے کرپٹ لیڈروں کی چوری بچانے کے لئے آ ٹھ ماہ پارلیمنٹ میں ہلڑ بازی کی۔

    عمر چیمہ نے  مزیدکہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف احتساب سے ڈر سے ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے، اپوزیشن اراکین شور مچاتے رہے اور چور رفو چکر ہو گیا۔ انہوں  نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیے کہ اس بار ایماندار اور باکردار لیڈر کا انتخاب کرے۔

    مزید پڑھیں : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے

    ؎واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے، جانے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں دس سے بارہ دن قیام کریں گے، اور علاج کے علاوہ اپنے پوتا اور پوتی سے ملیں گے، لاہور ہائی کورٹ نے چند روز قبل ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے : مراد سعید

    اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے شہباز شریف کے لندن میں‌ قیام کو طول دینے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آدھی شریف فیملی پہلے ہی بیرون ملک ہے، اب ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے۔

  • تاریخ شاہد خاقان کو کٹھ پُتلی وزیرِ اعظم کے طور پر یاد رکھے گی: عمر چیمہ

    تاریخ شاہد خاقان کو کٹھ پُتلی وزیرِ اعظم کے طور پر یاد رکھے گی: عمر چیمہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تاریخ شاہد خاقان عباسی کو کٹھ پتلی وزیرِ اعظم کے طور پر یاد رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے عمر چیمہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ملازمت اور سیاست میں فرق تک نہیں جانتے۔

    [bs-quote quote=”چھبیس فروری کو فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہد خاقان عباسی”][/bs-quote]

    عمر چیمہ نے کہا ’شاہد خاقان شریفوں کی بہ جائے ملک کے وفادار ہوتے تو ان کا وزن ہوتا۔‘

    پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ تاریخ شاہد خاقان کو کٹھ پُتلی وزیرِ اعظم کے طور پر یاد رکھے گی، بتائیں ان کے دور میں پی آئی اے نقصان میں اور ان کی اپنی ایئرلائن فائدے میں کیوں تھی؟

    قبل ازیں مانسہرہ میں رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ 26 فروری کو فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی، عوام مایوس ہیں، بہتری کی امید نظر نہیں آ رہی۔

    یہ بھی پڑھیں:  استعفیٰ نہیں دیا مگر تحفظات ہیں، فواد چوہدری کا ردِعمل

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بالاکوٹ بلکہ آگے گیس فراہمی کے منصوبے نواز شریف نے شروع کیے، کام صرف نواز شریف اور ن لیگ نے کیے ہیں، پاکستان میں 1700 کلو میٹر موٹر وے کا منصوبہ نواز شریف نے بنایا، موجودہ حکومت سے خیر کوئی امید نہ رکھی جائے۔

    سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کرنا ہے تو ضرور کریں، لیکن احتساب اپنے وزرا سے شروع کریں، نواز شریف پر جو الزامات لگائے گئے ان کا کوئی وجود ہی نہیں۔

  • پی ٹی آئی ترجمان عمر چیمہ عہدے سے بر طرف

    پی ٹی آئی ترجمان عمر چیمہ عہدے سے بر طرف

    اسلام آباد : چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے پی ٹی آئی کے ترجمان عمر چیمہ کو ان کےعہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کے ترجمان عمر چیمہ کو پارٹی کے اندرونی معاملات کو عام کرنے کے معاملے پران کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے.

    چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے عمر چیمہ کو اس سلسلہ میں خط بھی جا ری کردیا گیا ہے، خط میں عمر چیمہ سے معاملے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔