Tag: عمر کی حد

  • عمر کی حد : سی ایس ایس کا امتحان دینے خواہمشمند افراد کے لیے اہم خبر

    عمر کی حد : سی ایس ایس کا امتحان دینے خواہمشمند افراد کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : سی ایس ایس کرنے کے خواہمشمند افراد کے لیے عمر کی حد کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کیلئے عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی۔

    جس میں کہا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو 5 بار مقابلے کےامتحان میں حصہ لینےکی اجازت دی جائے اور  زیادہ سے زیادہ عمرکی حد 30 کے بجائے 35سال کی جائے۔

    بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔

    تحریری امتحان 2024 میں صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا اور 15 ہزار 602 نے امتحان دیا۔

    سی ایس ایس امتحان میں15ہزار 602 میں سے 395 امیدوار کامیاب ہوئے اور امتحان میں 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

    کامیاب 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔

  • سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد  کے لئے اہم خبر

    سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

    کراچی : سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لئے عمر کی حد کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کی عمر کی حد 43 سال سے کم کرکے 33 سال کردی۔

    سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد 28 سال اور5 سال کی خصوصی رعایت دی گئی ، پہلے نوکری کیلئے عمر کی حد 28 سال اور رعایت 15 سال تھی۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے سرکاری نوکریوں کیلئے کابینہ کی منظوری سے نیا حکمنامہ جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ سی ای سی امتحان کے علاوہ تمام نوکریوں کیلئے عمر کی حد 33 سال ہوگی۔

    یاد رہے فروری میں سندھ کابینہ نے یونیورسٹی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ، جس کے تحت سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد 5سال بڑھادی گئی تھی۔

    سندھ میں سرکاری نوکریوں پر پابندی تھی، جس کےباعث یہ فیصلہ کیا گیا ، اطلاق سندھ پولیس اورپبلک سروس کمیشن کی نوکریوں پرنہیں ہوگا۔

    اس فیصلے کو سندھ میں سرکاری عہدے حاصل کرنے کے خواہشمند ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، عمرکی حد میں بڑی رعایت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے یونیورسٹی ترمیمی بل پر اعتراضات مسترد کردیئے۔

    سندھ کابینہ نے یونیورسٹی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ، جس کے تحت سرکاری نوکری حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد 5سال بڑھادی گئی۔

    سرکاری ملازمین کو مدت ملازمت میں 5سال کی رعایت دی گئی ہے، پہلے سرکاری ملازمت کی حد 28 سال تھی جسے بڑھا کر 33 سال کردیا ہے۔

    سندھ میں سرکاری نوکریوں پر پابندی تھی، جس کےباعث یہ فیصلہ کیا گیا ، اطلاق سندھ پولیس اورپبلک سروس کمیشن کی نوکریوں پرنہیں ہوگا۔

    اس فیصلے کو سندھ میں سرکاری عہدے حاصل کرنے کے خواہشمند ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد کیا ہوگی؟ اہم خبر

    سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد کیا ہوگی؟ اہم خبر

    کوئٹہ: نگراں بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں ایف سی کی مدت تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

    صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

    اجلاس میں سال 24-2023کیلئےگندم کی امدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے ، ملز کو گندم کی فراہمی کی زیر التوا پالیسی 2023 اور گندم پسائی کی قیمت کے تعین کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ نے محکمہ صحت میں فرائض انجام دہی کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کا فیصلہ کرلیا اور سی ٹی ڈی کے لئے سی ٹی ایف الاؤنس کی منظوری دے دی۔

    گذشتہ سال نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے اپنی زیر صدارت کوئٹہ میں نگران کابینہ کے تیسرے اجلاس میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد کم کرنے کی منظوری دی تھی اور سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 45 سال سے کم کر کے 35 سال مقرر کردی۔