Tag: عمر گل

  • عمر گل کی گھر کے باہر سے برف ہٹانے کی ویڈیو وائرل

    عمر گل کی گھر کے باہر سے برف ہٹانے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے گھر کے باہر برف ہٹانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پر سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کو گھر کے باہر سے برف ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ”اس طرح کی ژالہ باری بہت خطرناک ہوسکتی ہے، خاص طور پر جب اچانک آجائے۔ اللّٰہ ہم سب کو ایسی آفات سے محفوظ رکھے، اپنا خیال رکھیں اور آس پاس کے لوگوں کا بھی حال معلوم کرتے رہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، کئی علاقوں میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    اسلام آباد میں اچانک شروع ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے شہر کا نقشہ بدل دیا، بڑے بڑے اولے پڑے تو باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، لنڈی کوتل، طور خم و دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے چل تھل ہوگا۔

    برساتی ریلوں میں مال بردار گاڑیوں پھنس گئیں، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پاک افغان شاہراہ بھی بند کردی گئی۔

    ویڈیو: عمر گل دوران انٹرویو بے اختیار رو پڑے؟

    ژالہ باری کے بعد شاہراہوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور دلکش نظارے دیکھنے میں آئے، تاہم پارکنگ میں کھڑی مختلف گاڑیوں کو بڑے اولے پڑنے سے شدید نقصان پہنچا۔

  • شاہین آفریدی نے عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا

    شاہین آفریدی نے عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں وکٹ لینے کا عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے چوتھی گیند پر ول یونگ کی وکٹ حاصل کرکے عمر گل کا ریکارڈ برابر کیا۔

    شاہین آفریدی نے میچ کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ول یونگ کو کیچ آؤٹ کروایا۔

    اس وکٹ کے ساتھ ہی عمر گل اور شاہین آفریدی پہلے اوور میں 9، 9 وکٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ محمد عرفان اور وسیم اکرم نے کیریئر کے پہلے اوور میں 10، 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے 95 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    شاہین آفریدی نے 27ویں اوور میں کین ولیمسن کی وکٹ حاصل کرکے پارٹنر شپ توڑی۔

    اس کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلے اوور میں وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    نیوزی لینڈ نے 37.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل اور کین ولیمسن نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

  • سفیان مقیم نے ٹی 20 میں عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    سفیان مقیم نے ٹی 20 میں عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرکے فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 58 رنز کا ہدف 5.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    صائم ایوب نے 18 گیندوں پر 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، عمیر بن یوسف بھی 15 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہوئے۔

    یہ پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

    زمبابوے کا کوئی بھی بولر پاکستانی بیٹرز کی وکٹ حاصل نہ کرسکا، سفیان مقیم کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    سفیان مقیم کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے یہ بیسٹ بولنگ فیگرز ہے، سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف 3 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور سابق فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    اس سے قبل 2009 میں عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ویڈیو: عمر گل دوران انٹرویو بے اختیار رو پڑے؟

    ویڈیو: عمر گل دوران انٹرویو بے اختیار رو پڑے؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل دوران انٹرویو تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے بے اختیار رو پڑے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس چینل ”A Sport HD“ پر میزبان فخر عالم کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل اپنے ایک قریبی دوست کی موت کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسوں چھلک پڑے۔

    سابق فاسٹ نے بتایا کہ میری اپنے دوست کلیم سے دوستی 2004 میں ہوئی تھی، وہ میرے بہت قریب تھا، جب میں اس کو دیکھتا تھا تو وہ سمجھ جاتا تھا میرے دل میں کیا ہے۔

    عمر گل نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی وباء کے پہلے سال میں عید سے دو دن قبل ایک ٹریفک حادثے میں کلیم اللہ کو پیارا ہوگیا تھا۔

    سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ میں کراچی صرف اس کیلئے آتا تھا، وہ کراچی میں نہیں تھا تو میں نے فیصلہ کیا ریٹائرمنٹ لے لوں، میں نے آج تک اس بات کا ذکر اپنی اہلیہ سے بھی نہیں کیا۔

    عمر گل نے کہا کہ مجھے آپریشن کیلئے کراچی آئے ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے، اس دوران میں نے کسی دوست سے باہر چلنے کا نہیں کہا، میں آج بھی اپنے دوست کو بہت یاد کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے بعد میری زندگی تبدیل ہوگئی تھی، سب کچھ میرے دل سے اتر گیا ہے، میرا اب کراچی آنے کو دل نہیں کرتا کیونکہ یہاں سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

  • شاداب خان نے انجری کا بہانا بنا کر جان چھڑائی؟ عمر گل

    شاداب خان نے انجری کا بہانا بنا کر جان چھڑائی؟ عمر گل

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ شاداب خان نے انجری کا بہانا بنا کر جان چھڑائی ہے۔

    گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے کپتان اور کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    تاہم جنوبی افریقہ کی اننگز شروع ہوئی تو نائب کپتان شاداب خان فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوگئے اور باہر چلے گئے تھے ان کی جگہ اسامہ میر نے بولنگ کی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں سابق فاسٹ بولر عمر گل نے شاداب خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں انہیں کس طرح کی انجری ہوئی ہے، آپ گرتے ہو باہر چلے جاتے ہو، فزیو آپ کو چیک کرتا ہے تھوڑی دیر بعد آپ پھر باہر آتے ہو لوگوں کے ساتھ باتیں کرتے ہو پھر چلے جاتے ہو۔

    عمر گل نے کہا کہ جب آپ کو پتا چلتا ہے کہ میچ ہماری طرف آگیا ہے تو پھر ڈگ آؤٹ آکر بیٹھ کر ٹیم کا حوصلہ بڑھا رہے ہوتے ہو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بہانا بنا کر جان چھڑائی ہے، لوگ تو پھر سوال اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے بھی کھلاڑی ہے جن کے ہاتھ میں لگی ہے وہ ٹیم کے لیے آئے ہوئے ہیں آپ ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہو، مجھے نہیں لگتا کہ شاداب کو کوئی سنگین نوعیت کی انجری ہوئی تھی۔

  • عمر گل کے بیان پر ثقلین مشتاق نے کیا ردعمل دیا؟

    عمر گل کے بیان پر ثقلین مشتاق نے کیا ردعمل دیا؟

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں۔

    دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم پر کسی کو شک نہیں ہے، اس کی کلاس دنیا کے سامنے ہے، سب اس کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ میچ ونر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے، دو تین میچز میں ان کے نہ چلنے سے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔

    واضح رہے کہ شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےافغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا تھا کہ بابر اعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان ٹیم کے لیے اچھا ہوسکتا ہے۔

    عمر گل نے کہا تھا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کے خلاف پلان تیار کیا ہوا ہے، دیکھتے ہیں کہ بولرز اس پر کیسے عمل کرتے ہیں۔

  • پاکستانی کرکٹرز نے بھی ووٹ کاسٹ کر کے سیاہی لگی انگلی کی تصاویر ٹویٹ کر دیں

    پاکستانی کرکٹرز نے بھی ووٹ کاسٹ کر کے سیاہی لگی انگلی کی تصاویر ٹویٹ کر دیں

    کراچی: پاکستان کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی بھی الیکشن 2018 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق اسٹار کھلاڑیوں نے بھی اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کر کے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس پر سیاہی لگی انگلی کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹائلش بلے باز محمد یونس خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سیاہی لگی انگلی کی تصویر پوسٹ کی۔

    لیجنڈ کرکٹر یونس خان این اے 339 میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کو سپورٹ کر رہے تھے، انھوں نے ایک دن قبل کراچی کے حلقے این اے 239 میں بھی ایم ایم اے کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

    یونس خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر رہنمائی کے لیے بنائی جانے والی ووٹ کی پرچی کا عکس بھی پوسٹ کیا جس پر ان کا نام اور سرکل نمبر درج تھا، انھوں نے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب بھی دی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی اور دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے بھی گھر سے نکل کر ووٹ کاسٹ کرنا ضروری سمجھا، انھوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد ویڈیو ٹویٹ کی اور سیاہی لگی انگلی دکھائی۔

    انھوں نے لکھا ’اللہ سے دعا ہے کہ وہ ایسے حکمران لائے جو ملک کے لیے بہتر ہو، قوم کو سلام پیش کرتا ہوں جو بڑی تعداد میں نکلی خصوصاً عورتیں اور نوجوان۔‘

    ویڈیو میں سابق راولپنڈی ایکسپریس نے کہا ’میں شعیب ہوں، ووٹ ڈال چکا ہوں، اپنا فریضہ پورا کرچکا ہوں، میں نے گھر میں بیٹھ کر باتیں نہیں کیں بلکہ ملک کو سنوارنے کے لیے ووٹ دینے گیا، آپ سے بھی گزارش ہے کہ ووٹ کیجیے، ٹائم بہت کم رہ گیا ہے۔‘

    قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور تیز ترین بولر عمر گل نے بھی ووٹ کاسٹ کیا اور ٹویٹر اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کی اور سیاہی لگی انگلی دکھائی۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والے بولر عمر گل نے لکھا ’میں نے پاکستان کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داری نبھا لی اور ووٹ ڈال دیا۔ یہی وقت ہے کہ سب لوگ گھروں سے نکلیں اور پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔‘ انھوں نے لکھا کہ ہر ووٹ کی اہمیت ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے نئے باصلاحیت فاسٹ بولر حسن علی نے بھی گھر سے نکل کر انگلی پر سیاہی لگوائی اور ووٹ کاسٹ کرکے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کے لیے ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔

    سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بولر نے سیاہی لگی انگلی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے، کیا آپ نے بھی ڈال دیا ہے؟‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فٹ ہوں، ہر فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عمر گل

    فٹ ہوں، ہر فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عمر گل

    کراچی: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ وہ تمام فٹنس ٹیسٹ دے چکے ہیں اور ورلڈ کپ کے لئے انکا انتخاب سلیکٹرز پر منحصر ہے ۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تمام ٹیسٹ کلیئر کر چکے ہیں اور ورلڈ کپ کے لئے انکا انتخاب سلیکٹرز پر ہے،نو ماہ کرکٹ سے دور رہنے کے بعد دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ہی میچ کھیلے سکے اور پھر ان فٹ ہوگئے۔

    \عمر گل کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تمام فارمیٹس کھیلنا چاہتے ہیں، وہ یارکرز پر توجہ دے رہے ہیں۔ ساتٹ پینٹینگلورٹورنامنٹ میں عمر گل کی فٹنس کا امتحان ہے۔

  • عمر گل کے بعد وکٹ کیپر عدنان اکمل انجری کے باعث سیریزسے باہر

    عمر گل کے بعد وکٹ کیپر عدنان اکمل انجری کے باعث سیریزسے باہر

    سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں جاری ٹیسٹ سیریز میںپاکستانی ٹیم کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ عمر گل کے بعد وکٹ کیپر عدنان اکمل انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    وکٹ کیپر عدنان اکمل کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے سبب وہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پی سی بی نےعدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ سرفراز کو جلد متحدہ عرب امارات بھیجا جائے گا۔

    فاسٹ بولر عمر گل کو بھی مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث سیریز سے پہلے ہی باہر کیا جا چکا ہے۔ عمر گل نے قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو ڈیل نیلر کے ساتھ ایک ہفتے تک فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔

    جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے عمر گل کو یو اے ای سے واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ عمر گل مکمل فٹ ہونے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ جاری رکھیں اور ڈومیسٹک میچز میں بھی حصہ لیں۔ عمر گل نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں اچھا کم بیک کیا تھا۔

     

  • فاسٹ بولر عمر گل ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوگئے

    فاسٹ بولر عمر گل ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوگئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے فاسٹ بائولر عمر گل کو مکمل فٹ نہ ہونے پر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے فارغ کر دیا ہے۔

    فاسٹ بولر عمر گل نے قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو ڈیل نیلر کے ساتھ ایک ہفتے تک فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔ جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے عمر گل کو یو اے ای سے واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ عمر گل مکمل فٹ ہونے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ جاری رکھیں اور ڈومیسٹک میچز میں بھی حصہ لیں۔ عمر گل نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں اچھا کم بیک کیا تھا۔