Tag: عمر

  • سرکاری ملازمت کی مقررہ عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ

    سرکاری ملازمت کی مقررہ عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ

    کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے عائد کی جانے والی سرکاری مدت کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جمعے کے روز  سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے عائد کی جانے والی مدت کو 15 سال بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

    حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والے خواہش مند افراد کو 15 سال تک کی چھوٹ ہوگی، جس کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور مخصوص اداروں پر نہیں ہوگا۔

    Sindh relaxation age limit jobs

    عمر کی حد میں اضافے کا اطلاق جون 2020 تک ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سول سروس رول 1974 کی شق 12 کے تحت قانون کی منظوری دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی مقررہ عمر 30 برس تھی، سندھ حکومت کی منظوری کے بعد اب خواہش مند 45 برس کی عمر تک ملازمت حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

  • ناچنے گانے والےکردار نہیں کرنا چاہتا‘سنیل شیٹھی

    ناچنے گانے والےکردار نہیں کرنا چاہتا‘سنیل شیٹھی

    ممبئی: بالی ووڈ کےنامور اداکار شیل شیٹھی کا کہناہےکہ اب وہ عمر کے ایسے حصے میں پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ناچنے گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتے۔

    تفصیلات کےمطابق 90 کی دہائی میں فلم نگری پرراج کرنے اور بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والےسپراسٹار سنیل شیٹھی کا کہناہےکہ وہ اب اپنی عمرکے حساب سے فلموں میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    بالی ووڈ اسٹار سینل شیٹھی نے ایک انٹرویو کےدوران کہاکہ ہرعمر کا اپنامزہ ہوتا ہے اور میرا مانناہےکہ میں اب عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں میں ناچنے گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتا۔

    بالی ووڈ اسٹار کا کہناتھاکہ انہیں متعدد فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں لیکن وہ اب باپ، پولیس آفیسر یا ایسا کردار فلم میں نبھاناچاہتے ہیں جس میں مداح انہیں پسند کریں۔


    سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی


    خیال رہےکہ ماضی میں ایکشن کرداروں میں نظر آنے والے اداکارسنیل شیٹھی گزشتہ 3برس سےکسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے۔

    واضح رہےکہ سنیل شیٹھی رواں سال اگست میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ری لوڈڈ‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنانڈس کے ساتھ سپراسٹار کی ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی ہورہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بڑھاپا روکنے والی 5 غذائیں

    بڑھاپا روکنے والی 5 غذائیں

    بڑھاپا ایک فطری عمل ہے۔ آپ چاہے اپنی زندگی جیسی بھی گزاریں بڑھاپا اپنے وقت پر ضرور آئے گا۔

    بڑھاپے کے ساتھ بے شمار بیماریاں بھی ساتھ آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کو بچپن میں کوئی گہری چوٹ لگی ہے او وہ ٹھیک بھی ہوگئی تب بھی وہ بڑھاپے میں پھر سے تکلیف کا باعث بنے گی۔

    خبردار! دھوپ آپ کو بوڑھا کر سکتی ہے *

    ماہرین کے مطابق اگر بچپن ہی سے احتیاط کی جائے اور اپنے جسم کا خیال رکھا جائے تو بڑھاپے میں ہونے والی بیماریوں سے کسی حد تک بچا جاسکتا ہے اور ایک صحت مند بڑھاپا گزارا جاسکتا ہے۔

    اسی طرح کچھ غذائیں ایسی ہیں جنہیں اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو بڑھاپے کی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے یعنی آپ تا دیر جوان رہ سکتے ہیں۔

    آیئے دیکھیں وہ غذائیں کون سی ہیں۔

    :مچھلی

    health-2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنی روزمرہ کی خوراک میں مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ زیادہ دیر تک جوان رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہفتہ میں 2 سے 3 بار مچھلی کھانا آپ کی عمر کی رفتار میں 42 فیصد کمی کرسکتا ہے۔

    :سبز چائے

    health-1

    سبز چائے صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے اور یہ شمار فائدوں کا سبب بنتی ہے۔ یہ ذہنی دباؤ کم کرنے، وزن گھٹانے، دماغی کاکردگی میں اضافے کے لیے معاون ہے اور ذیابیطس اور کینسر کے خطرات میں بھی کمی کرسکتی ہے۔

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ آپ کو زیادہ عرصہ تک جوان رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

    :زیتون کا تیل

    health-3

    زیتون کے تیل میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس بڑھاپے کی کئی بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں زائد چربی کو ذخیرہ ہونے سے روکتا ہے اور بعض ماہرین کے مطابق یہ کینسر اور امراض قلب کی شرح میں بھی کمی کرتے ہیں۔

    :انار کا جوس

    health-5

    ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا جوس آپ کی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہی نہیں یہ ذہنی دباؤ اور امراض قلب سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔

    :بیریز

    health-4

    مختلف اقسام کی بیریز جیسے بلو بیریز، بلیک بیریز، اسٹرابیریز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی کے ساتھ دماغی کارکردگی میں اضافہ اور پٹھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہیں۔