Tag: عملدرآمد شروع

  • کے پی میں ’’احساس اپنا گھر اسکیم‘‘ پر عملدرآمد شروع، گھر کیسے ملیں گے؟

    کے پی میں ’’احساس اپنا گھر اسکیم‘‘ پر عملدرآمد شروع، گھر کیسے ملیں گے؟

    خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی حکومت نے احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور کم آمدن والے افراد کو اپنا گھر بنانے کے لیے بلاسود قرض کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔

    کے پی حکومت نے احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے درخواست دہندگان کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے بعد کامیاب درخواست گزاروں کو قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احساس اپنا گھر اسکیم صوبائی حکومت کا فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبہ ہے اور کم آمدن والوں کو اپنی چھت فراہمی کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کا حصہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عنقریب مستحق گھرانوں کو سولر سسٹمکی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کر رہے ہیں۔ احساس اپنا گھر اور سولر اسکیم میں 100 فیصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی اس سلسلے میں کسی سیاسی سفارش کا سہارا نہیں لیا۔

    احساس اپنا گھر اسکیم کے لیے اہلیت:

    اس اسکیم کے تحت 18 سے 65 سال کی عمر کے وہ افراد جن کی ماہانہ آمدن ڈیڑھ لاکھ سے کم ہو، وہ قرض لینے کے اہل ہوں گے۔ درخواست گزاروں کو 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے جب کہ یہ قرض سات سال کی مدت میں آسان اقساط میں واپس کرنا ہوگا۔

    اسکیم کے تحت آبادی کے تناسب کی بنیاد پر صوبے کے تمام اضلاع میں قرضے دیے جا رہے ہیں جب کہ ریوالونگ فنڈ سسٹم کے ذریعہ آئندہ سالوں میں بھی قرضے دیے جائیں گے۔

    پہلے مرحلے کے لیے ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ 18 ہزار 555 درخواستیں شرائط پر پوری اتریں۔

  • حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں وقفے کے معاہدے پر عملدرآمد شروع

    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں وقفے کے معاہدے پر عملدرآمد شروع

    غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہد طے پانے کے بعد جنگ میں وقفے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز  یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل 150 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا جس میں ایک اسرائیلی یرغمالی کے بدلے 3 فلسطینی رہا ہوں گے۔

    جنگ میں وقفے کے دوران اسرائیلی طیارے غزہ کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے، جبکہ معاہدے کے تحت غزہ میں بھیجے جانے والی امداد کی مقدار بڑھائی جائے گی، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصر  اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل حماس میں  جنگ میں وقفے کے معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کے تحت آج شام 4 بجے سے قیدیوں کا تبادلہ شروع ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق حماس اسرائیل میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کو قطر مانیٹر کرے گا، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آپریشنز روم قائم کر دیے گئے۔

    واضح رہے کہ قطر عارضی جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے براہ راست رابطے میں ہے۔

    یاد رہے کہ انچاس روز میں اسرائیل نے سفاکانہ بمباری کرکے غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسیطنی شہید اور 7ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جبکہ 36 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

  • پی آئی اے کے 5 سالہ بزنس پلان پر عملدرآمد شروع

    پی آئی اے کے 5 سالہ بزنس پلان پر عملدرآمد شروع

    کراچی: پی آئی اے کے 5 سالہ بزنس پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا، جس کے تحت پی آئی اے کی فلیٹ کو 2023 تک 50 جدیدطیاروں پر مشتمل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپی آئی اے کی بحالی کے لئے اقدامات کاآغاز کرتے ہوئے 5 سالہ بزنس پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے ہر سال 4 سے 5 طیارے اپنےفلیٹ میں شامل کرےگی، نئے طیاروں کی شمولیت سے پروازوں میں اضافہ اور مزیدروٹس کھولے جائیں گے، پی آئی اے کی فلیٹ میں چھوٹے اور بڑے طیارے شامل ہوں گے اور 2023 تک 50 جدیدطیاروں پرمشتمل کیاجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اقدام سے ادارے کے ریونیو میں اضافہ اور خسارے سے نکلنے میں مدد ملےگی جبکہ پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 طیاروں کو اپ گریڈ بھی کر رہا ہے اور طیاروں میں آئی ایس پی، ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم بھی نصب کیاجارہاہے۔

    آئندہ ہفتے سیالکوٹ سے لندن براہ راست پروازوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

    یاد رہے اپریل میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں نیا 5سالہ بزنس پلان پیش کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے سی ای او نے وزیراعظم کو نیا 5 سالہ بزنس پلان پیش کردیا

    وزیراعظم نے نئے بزنس پلان اور پی آئی اے میں کفایت شعاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا تھا پی آئی اے کودنیا کی بہترین ایئر لائن بنانے کی کوشش کررہے ہیں، پی آئی اے میں ایماندار اور میرٹ کے کلچر کوفروغ دیاجائے۔

    سی ای او پی آئی نے نئے بزنس پلان سے متعلق بریفنگ میں بتایا تھا کہ نئے بزنس پلان میں2019 میں ساڑھے 6 ارب روپے کی بچت کریں گے، رواں سال 6 ماہ میں 43 ارب روپے سے زیادہ کا ریوینیو حاصل کیا۔

    ارشد ملک کا کہنا تھا پی آئی اے کے بیڑے میں 32جہاز ہیں ، نئے بزنس پلان کےتحت پی آئی اے کا بیڑہ 45 طیاروں پر مشتمل ہوگا اور 5سال کے دوران 25 سے30 روٹوں کا اضافہ کیا جائےگا جبکہ سعودی عرب عرب امارات اور دیگر سیکٹرز پر بھی پروازوں کے شیڈول میں بھی اضافی کیا جائے گا۔