Tag: عمل در آمد

  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، ملک میں پاور سپلائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اتوار کی شب یہاں ملاقات کی اور انہیں گزشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاﺅن کے تناظر میں ملک میں پاور سپلائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر بتایا کہ سسٹم کو بتدریج معمول کی طرف واپس لایا جارہا ہے، تین پلانٹس کو قومی گریڈ سے منسلک کر دیا گیا اور چند گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر سسٹم بحال ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل گزشتہ 10روز میں ہونے والے تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے ہوئی ہے جن میں سے 2واقعات گزشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جعمہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا جسے اوگرا نے 13گھنٹوں بعد بحال کیا۔

  • وزیراعظم نےایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی

    وزیراعظم نےایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ خود ذاتی طور پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔ ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے ہرصوبے کا دورہ کروں گا۔

    دہشت گردی کیخلاف جنگ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس  منعقد ہوا۔

    اجلاس میں قومی لائحہ عمل پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کےلئے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم ہونگے۔

    چوہدری نثار، پرویز رشید، احسن اقبال، سرتاج عزیز ، اور خواجہ آصف کمیٹی ارکان ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ خود ذاتی طور پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کرینگے۔

    ایکشن پلان پر عملدر آمد کیلئے ہرصوبے کا دورہ کروں گا۔ صوبائی حکومتوں اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کروں گا۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں میں دہشت گردوں سے لڑنے کی بھر پور صلاحتیں موجود ہیں۔

    وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو بڑی جماعتوں کےرہنماؤں سے رابطے کی ہدایت کی۔ اٹارنی جنرل آئین میں ترمیم کےلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

    اجلاس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آئین اور قانون میں ترامیم سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

    مشاورتی اجلاس میں اسحاق ڈار، چوہدری نثار، پرویز رشید، احسن اقبال ، خواجہ ظہیر، بریسٹر ظفر اللہ اٹارنی جنرل اورسیکٹری قانون شریک تھے۔