Tag: عمیر جسوال

  • عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی

    عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال نے پہلی بار اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

    پاکستان انڈسٹری کی معروف گلوکار عمیر جسوال نے گزشتہ ماہ اکتوبر  کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

    عمیر جسوال نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ’ آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے‘۔

    تاہم اب عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کے بعد پہلی بار ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی شادی کے بعد تبدیل ہونے والی زندگی سے متعلق پوچھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’مجھے شادی کے لیے مبارکباد دینے کا شکریہ، شادی کے بعد زندگی خوبصورت گزر رہی ہے، خدا مجھ پر بہت مہربان رہا ہے، اللہ ہمیشہ انسان کو ایک سفر کے ذریعے صحیح مقام پر پہنچاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

    عمیر جسوال نے کہا کہ جب آپ کو تقدیر درست مقام پر پہنچادیتی ہے تب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ نے آپ کو ایک مخصوص سفر سے کیوں گزارا، پھر آپ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

    عمیر جسوال نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میں نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں سے بات کی تھی جو کافی پریشان تھے، مجھے پیغامات موصول ہوئے اور ناصرف میرے مداح بلکہ دیگر افراد بھی میرے لیے فکر مند تھے، میں انہیں یہ ہی سمجھا رہا تھا کہ اللہ کو یہ ایسے ہی منظور تھا۔

    گلوکار نے کہا کہ شادی کے اعلان کے بعد مجھے غیر معمولی ردعمل ملا، ایک تصویر سے ہی مداح اتنا خوش ہوئے، میں بہت خوش ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، تاہم گزشتہ سال جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

  • ’جب راستہ نظر نہ آئے۔۔۔‘ عمیر جسوال کی پوسٹ وائرل

    ’جب راستہ نظر نہ آئے۔۔۔‘ عمیر جسوال کی پوسٹ وائرل

    پاکستانی گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے مولانا اسرار احمد کا قول شیئر کیا ہے۔

    پاکستان کے معروف گلوکار عمیر جسوال پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جسوال اپنی تصاویر کے ساتھ حوصلہ افزاء اور مشوروں پر مبنی اقوال شیئر کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی گلوکار عمیر جسوال نے مولانا اسرار احمد کا ایک قول شیئر کیا ہے کہ ’جب راستہ نظر نہ آئے تب اللّٰہ پر یقین اور ایمان رکھنا، وہ اسباب کا محتاج نہیں سب اُس کے محتاج ہیں۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے جس کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

    اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی سنہ 2020 میں ہوئی تھی اور سنہ 2023 کے آخر میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

  • عمیر جسوال کی اسٹوری نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

    عمیر جسوال کی اسٹوری نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

    علیحدگی کی گردشی خبروں کے بعد پاکستانی معروف گلوکار عمیر جسوال کی اسٹوری نے مداحوں کو  مزید کشمکش میں مبتلا کردیا۔

    گزشتہ دنوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    تاہم اب گلوکار و اداکار عمیر جسوال کی انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کو مزید کشمکش میں مبتلا کردیا ہے، گلوکار نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خاموش رہنے کا مشوری دیا ہے۔

    ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی ہوگئی؟

    گلوکار عمیر جسوال نے کہا کہ اپنی زندگی میں ان 4 پیز (P’s) پر قائم رہیے، پرائیورٹیز ’’ترجیحات‘‘، پیس ’’امن‘‘، پازیٹیوٹی ’’مثبت‘‘ اور پیشنس ’’صبر‘‘۔

    انہوں نے ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’ وہ غم جو آپ کو خدا کے قریب کر دیتا ہے وہ اس خوشی سے بہتر ہے جو آپ کو اس سے دور کر دیتی ہے‘۔

    اس جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔

  • ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی ہوگئی؟

    ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی ہوگئی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش کررہی ہیں۔

    پاکستان کی اداکارہ ثناء جاوید نے 2020 میں ایک سادہ سی تقریب میں گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھی تاہم اب جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

    ثناء جاوید اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب نظر آرہی ہے مگر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

    دوسری جانب عمیر جسوال گزشتہ دنوں سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تنِ تنہا شریک ہوئے تھے، بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

    ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے لیکن ان دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

  • عمیر جسوال کا ساتھی گلوکاروں کو مشورہ

    عمیر جسوال کا ساتھی گلوکاروں کو مشورہ

    کراچی: معروف گلوکار عمیر جسوال نے ایک انٹرویو میں نوجوان گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت کو کسی بھی طرح کاٹنا ہے، ایسے میں میوزک ریلیز کرنا مداحوں کے لیے شاندار تحفہ ہوسکتا ہے۔

    معروف گلوکار عمیر جسوال نے حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کو ایک آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ رواں برس ان کے دبئی، امریکا، برطانیہ اور پاکستان میں 30 سے زائد کنسرٹس ہونے تھے جو کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہوگئے۔

    عمیر نے بتایا کہ امکان ہے کہ سنہ 2022 میں دوبارہ سے شوز اور کنسرٹس ہونے کے بارے میں سوچا جائے گا فی الحال سب کچھ منسوخ کیا جا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا البم بھی ریلیز ہونے کے لیے تیار تھا جس کو وہ بہت شاندار طریقے سے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اگر وہ 2 سال انتظار کر کے 2022 میں اسے ریلیز کریں گے تو وہ میوزک غیر متعلق ہوجائے گا چنانچہ وہ جلد ہی اسے ریلیز کردیں گے۔

    عمیر نے دیگر گلوکاروں کو بھی مشورہ دیا کہ ان کے پاس جو بھی میوزک ہے وہ اسے ریلیز کریں اور لوگوں کو سنائیں، یہ وقت جیسے تیسے سروائیو کرنے کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت نوجوان گلوکاروں کے لیے بہت اچھا موقع ہے کیونکہ اس وقت ان میں اور بڑے گلوکار میں کوئی فرق نہیں، وہ بھی ایک کیمرے کے سامنے بیٹھ کر اپنا میوزک لائیو اسٹریم کر رہا ہے اور آپ بھی یہی کر رہے ہیں۔ ایسے میں معیاری موسیقی اور مواد بغیر کسی اضافی کوشش کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔

    عمیر نے بتایا کہ آج کل گلوکار صرف اپنے شو سے پہلے جیم (میوزک پریکٹس) کرتے ہیں، ہم ہفتے کے ساتوں دن کیا کرتے تھے۔

    انہوں نے نوجوانوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ صبر رکھیں، اور بڑے خواب دیکھیں، یہ سب کا نصیب ہے کسی کو اپنے کیرئیر کے پہلے سال بہت عزت مل جاتی ہے اور کسی کو دس سال بعد۔

    عمیر نے اپنے پہلے میوزک البم کا گانا امید بھی سنایا اور کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ کئی سال پہلے کا لکھا گیا گانا موجودہ حالت کے لیے موزوں ترین ہے، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ موسیقی وقت کی قید سے آزاد ہے۔

  • ثنا جاوید نے ہتھیار چلانا سیکھ لیے

    ثنا جاوید نے ہتھیار چلانا سیکھ لیے

    اسلام آباد: معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے ہتھیار چلانا سیکھ لیے، انہوں نے اپنے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ثنا نے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں وہ بندوق چلا رہی ہیں۔

    ثنا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی میں پہلی بار میں نے بندوق چلائی ہے، میرے شوہر نے مجھے ہتھیاروں اور سیلف ڈیفنس سے متعارف کروایا۔

    انہوں نے لکھا کہ میں خوفزدہ تھی لیکن میں یہ سیکھنا چاہتی تھی۔ انہوں نے اپنے شوہر عمیر جسوال کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کچھ عرصہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔