Tag: عندلیب عباس

  • فواد چوہدری کے انٹرویو پر پی ٹی آئی اور پی پی اراکین کا ردِ عمل

    فواد چوہدری کے انٹرویو پر پی ٹی آئی اور پی پی اراکین کا ردِ عمل

    کراچی: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے انٹرویو پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خاتون رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ فواد چوہدری نے انٹرویو کے شروع ہی میں کہہ دیا تھا کہ یہ میرا تجزیہ ہے، ضروری نہیں انھوں نے جو باتیں کیں وہ سب ٹھیک ہوں۔

    عندلیب عباس کا کہنا تھا عثمان بزدار کی طرح پرویز خٹک پر بھی سب تنقید کرتے تھے، لیکن پرویز خٹک نے کے پی میں دوبارہ انتخاب کرایا اور زیادہ ووٹ ملے، ایک وقت آئے گا عثمان بزدار کی بھی تعریفیں کی جائیں گی، کے پی میں ہم نے چوتھے سال پولیس اور تعلیمی اصلاحات کی تھیں، وفاق میں ہم نے ابھی 2 سال گزارے ہیں۔

    پی پی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے پروگرام میں کہا فواد چوہدری ہمیشہ سے اس قسم کی باتیں کرتے آئے ہیں، ان کی کچھ باتوں میں حقیقت بھی ہے، پی ٹی آئی کی پرفارمنس سب نے دیکھ لی ہے۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا 6 ماہ کا بیان مس کوٹ کیا گیا، اس کا حکومت کے جانے سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، 6 ماہ کی بات کنسٹرکشن صنعت سے متعلق تھی۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا فواد چوہدری نے کہا تھا کہ یہ میرا تجزیہ ہے اور غلط بھی ہو سکتا ہے، جو واقعی غلط تھا، پوری پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف رائے رکھتا ہو تو اظہار اندرونی طور پر ہونا چاہیے، تمام لوگ عمران خان کے ووٹ بینک پر آئے ہیں، عوام نے ووٹ عمران خان کے نظریے پر دیے۔

  • پاناما لیکس کے ذریعے پوری دنیا میں نوازشریف کی اصلیت بتائی گئی، عندلیب عباس

    پاناما لیکس کے ذریعے پوری دنیا میں نوازشریف کی اصلیت بتائی گئی، عندلیب عباس

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے ذریعے پوری دنیا میں نوازشریف کی اصلیت بتائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ پاناما لیکس نے نوازشریف اور فیملی کی پوری کہانی سامنے رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں نوازشریف اور فیملی کی تصاویر اخبارات میں چھپی، پاناما لیکس کے ذریعے پوری دنیا میں نوازشریف کی اصلیت بتائی گئی۔

    تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں اداروں کو زنگ آلود کیا گیا،کام نہیں کرنے دیا گیا، نیب کو بھی گزشتہ 10سال زنگ لگایا گیا،کام نہیں کرنے دیا گیا۔

    عندلیب عباس نے کہا کہ نیب میں اصلاحات کی کوشش کی، اپوزیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیے، اپوزیشن چاہتی ہی نہیں ہے کسی قسم کی قانون سازی یا اصلاحات ہوں، نیب ترمیمی آرڈیننس لائے اپوزیشن نے شورمچایا، اسمبلی میں پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اسمبلی میں بھی نیب ترمیم پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا، کوئی بھی قانون اسمبلی میں لاتے ہیں اپوزیشن پیش نہیں کرنے دیتی، اپوزیشن اتفاق کرے تو بہت سے ادارے بہتر ہو سکتے ہیں۔

  • پاکستان اوربھارت کے نوجوانوں کوامن کی جانب لانا ہے، عندلیب عباس

    پاکستان اوربھارت کے نوجوانوں کوامن کی جانب لانا ہے، عندلیب عباس

    اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے پاکستان بھارت ٹریک ٹو ڈائیلاگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن تحریک انصاف کا 22 سال پرانا نعرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے، نوجوان دونوں ملکوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    عندلیب عباس نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تاریخ اورثقافت ایک ہے، دونوں ملکوں کےعوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرتے ہیں، دونوں ملکوں کےعوام امن چاہتے ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو امن کی دعوت دی، وزیراعظم نے کہا بھارت ایک قدم بڑھائے ہم 2 بڑھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پر امن ہمسائیگی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، امن سے ہی دونوں ملکوں میں خوشحالی آسکتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

  • منصب کے خلاف طرزعمل پر تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی

    منصب کے خلاف طرزعمل پر تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: سینئر رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر منصب کے خلاف طرز عمل پر ان سے وضاحت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق عندلیب عباس نے ایک خط کے ذریعے وزیر اعظم سے کہا کہ آئین اور حلف وزیراعظم کو ریاست سے وفاداری کا پابند بناتے ہیں۔

    خط میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ریاست سے وفاداری اور ریاستی مفادات کے ذمے دار ہیں، جب کہ وہ کھلےعام نواز شریف سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں۔

    انھوں نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے مکمل انحراف کیا ہے اور نواز شریف کی ریاست مخالف آواز میں آواز ملائی۔

    عندلیب عباس نے مطالبہ کیا کہ آئین سے روگردانی پر شاہد خاقان عباسی خود کو منصب سے الگ کردیں، اگر وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے تو تحریک انصاف سپریم کورٹ سے فوری نوٹس کی استدعا کرے گی۔

    بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ہم نے آگے بڑھایا: وزیر اعظم


    خط میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ منصب کے خلاف طرز عمل پر وزیر اعظم آئین کے اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وضاحت دیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نے دو دن قبل قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ نواز شریف نے انٹرویو میں کہا ممبئی حملہ کرنے والوں کو پاکستان سے بھیجا گیا۔ نواز شریف کے اس ایک جملے سے غلط تاثر لیا گیا جس کو مسترد کرتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔