پاکستان کے معروف ہدایت کار نے بھارتی جنگی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے کامیاب اور تاریخی آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی کی 7 مئی کی رات کو شروع ہونے والی جنگی جارحیت کو خاک میں ملانے والے پاک فوج کے تاریخی اور کامیاب آپریشن بنیان مرصوص آج دنیا بھر میں موضوع بحث ہے اور ماہرین پاک فوج کی افادیت، مہارت کا کھلے عام اقرار کر رہے ہیں۔
ایسے میں پاکستان کے معروف ہدایت کار نبیل قریشی نے پاک فضائیہ کے آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہےکہ وہ اس آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے کا سوچ رہے ہیں۔
نبیل قریشی کے اس اشارے کے بعد اب سوشل میڈیا پر اس بات پر رائے دی جا رہی ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے ہیرو ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار کون سا پاکستانی اداکار بہتر طور پر ادا کر سکتا ہے۔
صارفین کی جانب سے جن معروف پاکستانی اداکاروں کے نام اس اہم کردار کی ادائیگی کے لیے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سہر فہرست فواد خان ہیں، کیونکہ کئی صارفین کے خیال میں وہ اورنگزیب احمد کافی مشابہت رکھتے ہیں۔
چونکہ معاملہ پاک بھارت جنگ کا ہے اس لیے کئی صارفین فواد خان کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ فواد خان نے کئی بھارتی فلموں میں کام کیا ہے۔
اس لیے دفاع وطن کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب کا کردار کسی ایسے اداکار کو دیا جائے جس نے کبھی بھارت کے ساتھ کام نہ کیا ہو۔
@nabeelqureshi Fawad Khan may not be the right fit for this role, especially considering his past efforts to appeal to the Indian entertainment industry. This opportunity should be reserved for those who have consistently stood by Pakistan and shown unwavering support for the… pic.twitter.com/Ebv7aX0kDV
— Dr Tehmina Aslam Ranjha (@TA_Ranjha) May 12, 2025
دوسری جانب نبیل قریشی کی جانب سے اس موضوع پر فلم بنانے کے عندیہ کے بعد صارفین اپنے اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کے کردار میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور ان کے نام تجویز کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے 7 مئی کی شب کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا۔ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ بھارتی کے جنگی جنون کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کرنے پر مجبور کر دیا۔
بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بس انکی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔
ایئر وائس مارشل کی جاندار اور دبنگ پریس بریفنگ، اعتماد سے بھرپور انداز اور بھارت پر طنز بھرے جملے نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
بھارت کے خلاف چھ صفر کی برتری کے جملے نے سوشل میڈیا پر نہ صرف میمز کی بھرمار کر دی ہے بلکہ انہیں سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹاپ ٹین ٹرینڈز میں بھی شامل کر دیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/audio-after-pahalgam-operation-banyan-marsus-pakistans-historic-victory-against-india/