Tag: عنزیلہ عباسی

  • عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے: عنزیلہ عباسی

    عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے: عنزیلہ عباسی

    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے انڈسٹری کے نامور فنکاروں سے متعلق اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کیا ہے۔

    انزیلا عباسی نے اپنا بچپن شوبز انڈسٹری میں گزارا ہے اور وہ اس انڈسٹری کے تمام بڑے ستاروں کو جانتی ہیں، گزشتہ دنوں وہ اپنے شوہر تعشفین انصاری کے ہمراہ ایاز سمو شو میں مہمان بینں، جہاں انہوں نے چند سپر اسٹارز کے لیے کچھ متبادل کیریئر تجویز کیا۔

    شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ عنزیلہ سے میزبان ایاز سومرو نے پوچھا کہ بتائیں کہ اگر یہ لوگ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ میزبان نے اس سیگمنٹ میں سب سے پہلے فہد مصطفیٰ کے بارے میں پوچھا۔

    اداکارہ عنزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ اگر فد مصطفیٰ اداکار نہ ہوتے تو اپنی حسِ مزاح کی وجہ سے اسٹینڈ اپ کامیڈین ہوتے، مایوں سعید بہت سلجھے ہوئے سنجیدہ انسان ہیں وہ ماڈل ہوتے یا پھر عظیم سیاستدان ہوتے۔

    اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی کے نام پر عنزیلہ عباسی نے پہلے کہا کہ میں عدنان صدیقی سے بہت پیار کرتی ہوں، اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے۔

    اس جواب پر میزبان کے حیران ہونے اور جواب بدلنے کا کہنے پر اداکارہ عنزیلہ نے کہا کہ وہ بزنس ٹائیکون ہو سکتے تھے یا پھر ملک کے صدر، کوئی سیاستدان نہیں مگر صرف صدر۔

  • شوہر سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟ عنزیلہ عباسی نے قصہ سنادیا

    شوہر سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟ عنزیلہ عباسی نے قصہ سنادیا

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ جویریہ اور سینئر اداکار شمعون عباسی کی بیٹی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنے شوہر سے ملاقات کا قصہ سُنادیا۔

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کی۔

    اداکارہ عنزیلہ عباسی نے انکشاف کیا کہ میری تاشفین سے اس وقت ملی تھیں، جب 2021 میں ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ہنزہ گئے تھے، بعد میں اس سفر سے واپس آتے ہوئے ہم دوست بن گئے، اس کے بعد ہم دو سال تک نہیں ملے۔

    جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی کی تصاویر ویڈیوز وائرل

    عنزیلہ عباسی نے کہا کہ دو سال کے بعد وہ مناسب طریقے سے ملے اور اسکے بعد راستے میں آنے والی رکاوٹوں کا سامنا کیا، تاشفین مجھے پسند کرتا تھا، مجھے بھی یہ پسند تھا جس کے انہوں نے اپنے جذبات کا اعتراف کیا اور پھر ہماری فیملی کی آپس میں ملاقات ہوئی تاکہ معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@anzelaabbasi)

    عنزیلہ عباسی کو اپنی شادی پر سفید دلہن کا لباس پہننے کی وجہ سے ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، اس سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے میرے گھر والوں نے بھی زور دیا تھا کہ مجھے اپنی شادی پر سرخ لباس پہننا چاہیے، لیکن میں نے وہی کیا جو میں چاہتی تھیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ انزیلا عباسی نے گزشتہ سال اگست میں ریلیشن شپ کونسلر اور تھراپسٹ تاشفین انصاری سے شادی کی تھی۔

  • عنزیلہ عباسی نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    عنزیلہ عباسی نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ عنزیلہ عباسی نے پاکستانی ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    معروف اداکارہ جویریہ عباسی اور اداکار شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی اور شوبز کیریئر کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر خواتین کو نیچا اور کمزور دکھایا جاتا ہے وہ ایسی نہیں ہیں، ڈرامے ساس بہو کی لڑائیوں پر مبنی ہوتے ہیں، یہ کہانیاں انہیں پسند نہیں اور وہ ان کہانیوں سے بالکل مختلف لڑکی ہیں اسی لیے وہ ڈراموں میں کام کرنے کی ہامی نہیں بھرتیں۔

    عنزیلہ عباسی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ان کے فن اور ہنر کے مطابق نہیں بنتے، ایسے ڈرامے ان کی اداکارانہ صلاحیتوں پر پورا نہیں اترتے۔

    انہوں نے بتایا کہ تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی اسی وجہ سے ان کے بات کرنے کا انداز اور طرز زندگی بہت مختلف ہے۔

    عنزیلہ عباسی نے کہا کہ انہیں میوزک سے بہت لگاؤ ہے، اگر وہ کوئی خالص اپنی طرز کا گانا بناتی ہیں اور اس گانے کو صرف دو لوگ ہی پسند کرتے ہیں تو ان کے خیال میں یہ ان کی کامیابی ہے۔