Tag: عوام

  • ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کر دیا

    ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کر دیا

    اسلام آباد (25 اگست 2025): فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے  ملک بھر کے عوام کو سائبر کرائم عناصر سے خبردار کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں ملک بھر کے عوام کو جعلسازوں اور سائبر کرائم عناصر سے خبردار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے واٹس پر جعلی ایف آئی آر سے ڈرا کر عوام الناس کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ان عناصر کی جانب سے جعلی ایف آئی آر میں بے گناہ شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا تا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عناصر خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں کو سائبر کرائمز اور دہشتگردی جیسے الزامات سے بلیک میلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارےکی طرف سے کسی فرد کو بھی اس نوعیت کے پیغام واٹس ایپ پر نہیں بھیجے جاتے۔ عوام کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو درج کرائیں۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-cybercrime-gets-powers-to-act-against-social-media-offences/

  • نادرا کا پاکستان بھر کے عوام کے لیے اہم اعلان

    نادرا کا پاکستان بھر کے عوام کے لیے اہم اعلان

    اسلام آباد (22 اگست 2025): نیشنل ایڈوانسڈ ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے عوام کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ نادرا اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس اپ گریڈیشن کی وجہ سے جمعہ 22 اگست کی شب 11 بجے سے 12 بجے کے دوران نادرا کی بعض خدمات معمولی طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔

    نادرا اس سلسلے میں شہریوں کو ہونے والی ممکنہ پریشانی پر معذرت خواہ ہے۔

    واضح رہے کہ نادرا پاکستانی عوام کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سمیت پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nadra-warn-public-to-avoid-arsonists/

  • نادرا نے عوام کو خبردار کردیا

    نادرا نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد (6 اگست 2025): نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلسازوں سے بچنے کے لیے ایک بار پھر عوام کو انتباہ جاری کیا ہے۔

    نادرا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر عوام کو متنبہ کیا ہےکہ وہ اپنی ذاتی معلومات پاک آئیڈنٹیٹی ایپلیکیشن کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر فراہم نہ کریں۔

    نادرا کی جانب سے عوام کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹ یا ایپلیکیشنز جو آپ کی ذاتی معلومات نادرا کے نام پر مانگ رہی ہیں، ان کو اپنی

    تفصیلات ہرگز فراہم نہ کریں، کیونکہ یہ تمام ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز جعلی ہیں۔

    واضح رہے کہ نادرا نے گزشتہ روز پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن لانچ کیا ہے جس میں مزید خصوصیات اور سہولیات شامل ہیں۔

    آن لائن فراڈیوں کو کیسے پہچانیں؟ جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

    نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو زیادہ مؤثر اور باسہولت بنانے کیلیے اس میں نئی اپ ڈیٹس، نئے فیچرز اور نئی سہولیات شامل کی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/nadra-pak-id-app-new-version-05-aug-2025/

  • بارش اور سیلاب کے مارے عوام کو ایک اور سنگین خطرے کا سامنا، انتباہ جاری

    بارش اور سیلاب کے مارے عوام کو ایک اور سنگین خطرے کا سامنا، انتباہ جاری

    پاکستان کے مختلف علاقے اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں تاہم اب لوگوں کو نئے اور سنگین خطرے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

    پاکستان کے مختلف علاقے بالخصوص پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہوئی ہے۔ 150 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ لوگوں کی اربوں روپے کی املاک بھی تباہ ہوئی ہیں۔

    طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پریشان عوام کو اب ایک اور سنگین خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس سے متعلق این ڈی ایم اے نے انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مون سون میں سانپوں کے رویے میں تبدیلی کے باعث سانپوں کے ڈسنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔

    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اینٹی وینم (سانپ کے کاٹے کی ویکسین) تک رسائی محدود ہونے سے مہلک واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم سانپ کے کاٹنے کے بعد درست فرسٹ ایڈ اقدامات سے مہلک حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سانپ کے کاٹے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس موسم میں بالخصوص بچوں کو سانپ کے کاٹنے سے متعلق آگہی ضرور فراہم کریں اور سانپ کے کاٹنے والی جگہ پر برف ہرگز نہ رکھیں۔

    اگلے ہفتے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور طوفان کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں سانپ کے کاٹنے کے سالانہ 54 لاکھ واقعات ہوتے ہیں، ان میں سے ایک لاکھ 38 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/flooding-threat-in-rivers-across-the-country-from-tomorrow/

  • خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کےلیے بڑا اقدام!

    خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کےلیے بڑا اقدام!

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کےلیے اہم اقدام سامنے آیا ہے، ٹریفک چالان کی ادائیگی اب آن لائن کی جاسکے گی۔

    کے پی کے عوام کو اب ٹریفک چالان آن لائن بھرنے کی سہولت حاصل ہوگی، یہ اقدام بانی پی ٹی آئی کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے شروع کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا سندھ میں مقیم اپنے باشندوں کیلیے اہم فیصلہ

    معاونِ خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں لوگ اپنا ٹریفک اب چالان آن لائن بھرسکیں گے۔

    ڈاکٹر شفقت ایاز کا کہنا تھا کہ ٹریفک چالان آن لائن بھرنے کی سہولت ایسا اقدام ہے جس سے عوام اور حکومت دونوں کو فائدہ ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-govt-letter-federal-for-payment-muzzammil-aslam/

  • عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

    عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

    کراچی: اوگرا کی جانب سے عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے، فی کلو قیمت میں 17 روپے سے زائد کی کمی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، گھریلو سلنڈرکی قیمت 2541 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔

    دریں اثنا حکومت نے غیرقانونی اور غیرمعیاری ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف سخت قوانین تیار کرلیے ہیں، جس کے تحت 10 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    اوگرا 7 ماہ گزرنے کے باوجود ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، قائمہ کمیٹی نے جنوری میں ایل پی جی ٹینکرز کے حوالے سے اوگرا کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا تھا۔

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ تاحال ملتان میں ہونیوالے واقعے پر کارروائی مکمل کیوں نہیں کی گئی؟ چیئرمین اوگرا مسرور احمد نے بتایا تھا کہ ملتان میں اوگرا آفس نہیں تھا اب بنایا گیا ہے، غیر قانونی ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف کارروائی اور سزائیں سخت کررہے ہیں۔

    چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ فوجداری قوانین میں ترامیم لائی جا رہی ہے، پہلے 6ماہ قید اور صرف 3ہزار روپے جرمانہ عائدکیا جاتا تھا، ترامیم کے ذریعے 10سال قید ،2کروڑ روپے جرمانے کی تجویز ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lpg-new-price-ogra-notification/

  • عوام بھی اب سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے

    عوام بھی اب سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے

    لاہور: پہلی بارعوام بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے، سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ آبپاشی کی جانب سے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کیٹیگری اے ون میں سرکاری افسران سے 10 ہزار روپے روزانہ چارج ہوگا جبکہ عوام سے 15 ہزار روپے روزانہ کمرے کا کرایہ چارج ہوگا۔

    کیٹیگری اے ون میں غیرملکیوں سے 20 ہزار روپے روزانہ کا کرایہ چارج ہوگا، اس کے علاوہ کیٹیگری اے میں سرکاری افسران سے 5490 روپے روزانہ کا کرایہ چارج ہوگا۔

    عوام سے 10 ہزار روپے روزانہ جبکہ غیرملکیوں سے کیٹیگری اے کےلیے 15 ہزار روپے کے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

    کیٹیگری بی کے ریسٹ ہاؤسز میں افسران سے 2 ہزارروپے چارج ہونگے، عوام سے 5ہزار اور غیرملکیوں سے 6500 روپے روزانہ چارجز لیے جائیں گے۔

    ریسٹ ہاؤسز میں زیادہ سے زیادہ پانچ روز کی بکنگ ہوگی، کسی بھی شخص کو 7د ن پہلے درخواست دینی ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-rest-houses-lease-policy/

  • گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

    گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

    گیس صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ گیس کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے تاہم فکسڈ چارجز میں 100 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بجٹ کے بعد عوام پر گیس کا بم پھوڑ دیا گیا ہے۔ اوگرا نے صارفین کے لیے گیس کی قیمت تو برقرار رکھی ہے، تاہم فکسڈ چارجز میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    اوگرا نوٹيفکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 روپے بڑھا دیے گئے ہیں جب کہ 1.5 کیوبک میٹر کھپت والے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 1500 روپے کر دیے گئے ہیں۔

    اوگرا نے 1.5 کیوبک میٹر سے زائد والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایسے صارفین کے فکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے اضافہ کر کے فکسڈ چارجز 2 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔

    پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 200 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ان صارفین کو فکسڈ چارجز کی مد میں 400 روپے کے بجائے 600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

    گیس کے بلوں میں فکسڈ چارجز کے اضافے سے عوام بالخصوص غریب طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ اوگرا نے آج گیس کے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافہ ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعتی صارفین کے لیے قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔

  • عوام کو بے وقوف بنا کر آن لائن 20 ارب لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

    عوام کو بے وقوف بنا کر آن لائن 20 ارب لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ملتان میں این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یہ کارروائی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کی۔ اس کارروائی مں ثمر عباس اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک ساتھی عبدالحئی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیہ سے ہے اور دونوں ایک سال سے مفرور تھے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ثمر عباس نے عوام کو سرمایہ کاری کے جھوٹے خواب دکھا کر جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعہ اربوں روپے بٹورے۔ ملزمان نے جنوبی پنجاب کے شہریوں سے 20 ارب روپے کا فراڈ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آن لائن فراڈ کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ملزمان نت نئے طریقے استعمال کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/new-method-of-online-fraud-pakistan/

  • نیپرا نے کے الیکٹرک کے نقصانات کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا

    نیپرا نے کے الیکٹرک کے نقصانات کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا

    کرے کوئی بھرے کوئی نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی چوری کے نقصانات بل دینے والے صارفین سے لینے کی اجازت دے دی ہے۔

    نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے عوام سے زیادتی کی انتہا کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے نقصانات کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈال دیا ہے اور کے الیکٹرک کو باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین سے 50 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    کے الیکٹرک نے 23-2017 کی مدت کے دوران 76 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست دی تھی۔ نیپرا نے کے ای کی واجب الادا رقوم کی جزوی ادائیگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کا بوجھ غریب صارفین پر ڈال دیا ہے۔

    کمپنی کو مالی سال 2017 سے 2023 کے ملٹی ٹیرف کی منظوری دی گئی۔ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور کے الیکٹرک کلیمز کی ادائیگی کرے گی۔ کے الیکٹرککو رائٹ آف کلیمز کی ادائیگیوں کا صارفین پر اثر نہیں پڑے گا۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے یہ وہ نقصانات ہیں جو اس کو بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی یا بجلی چوری کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کے ای نے اپنی نا اہلی دور کرنےکے بجائے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے شہریوں کو ہی نشانہ بنا ڈالا ہے۔

     

    دوسری جانب نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ عوامی سماعتوں اور طویل مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے اور اس کیس میں تمام متعلقہ فریقین کو اپنی رائے پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد کنٹرول پیریڈ سے متعلق زیادہ تر زیر التوا معاملات اختتام کو پہنچ چکے۔

    نیپرا اس سے قبل عدم ریکوری کا بوجھ عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ دے چکا ہے اور وفاقی حکومت نے نیپرا کا یہ فیصلہ چیلنج کیا ہوا ہے۔

    واضح رے کہ کے الیکٹرک کے۔ الیکٹرک (KE) ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں کے ای ایس سی (KESC) کے طور پر عمل میں آیا۔ 2005ء میں اس کی نجکاری کی گئی۔ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی کمپنی ہے، جو کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

    کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص کے ای ایس پاور کے پاس ہیں، جو مختلف سرمایہ کاروں کے ایک کنسورشیم پر مشتمل ہے۔ اس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ)، اور انفرااسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپیٹل فنڈ (IGCF) شامل ہیں۔ حکومتِ پاکستان بھی کمپنی میں 24.36 فیصد حصص کی مالک ہے