Tag: عوامی تحریک کے سربراہ

  • ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد آج وطن واپس پہنچ گئے

    ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد آج وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے، لاہور پولیس نے جان کے خطرے کے پیشِ نظر طاہر القادری کو ریلی کی شکل میں گھر جانے سے منع کر دیا ہے۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل عام کے خلاف رینجرز کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے۔

    اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پھر کسی دھرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں تو طاہرالقادری نےاس بارے میں کچھ نہیں کہا، جبکہ کسی اور لندن پلان اور لندن میں عمران خان سے ملاقات کی خبریں کو بھی غلط ٹہرایا۔

    طاہر القادری نےعزم دھرایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہیں گے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلوس میں تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا ،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلوس میں تخریب کاری کا خطرہ ہے ، طاہرالقادری ایئرپورٹ سے منہاج القرآن تک بلٹ پروف گاڑی میں رہیں۔

  • طاہرالقادری نے انقلاب وژن دے دیا

    طاہرالقادری نے انقلاب وژن دے دیا

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نےانقلاب کا وژن دے دیا ، انکا کہنا تھا کہ ہرشخص کو روٹی، کپڑا اور روزگار ملے گا، بجلی اور گیس آدھی قیمت پردیں گے، پنجاب کو سات سے نو صوبوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب ویژن سے متعلق بتایا کہ سبسڈی اور بجلی ترجیح ہے، انقلاب کے بعد پاکستان میں مثالی لاء اینڈ آرڈر ہوگا، انقلاب کے بعد کوئی بے گھر نہیں رہے گا ۔

     طاہر القادری نے کہا کہ ہر شخص کو روٹی، کپڑا اور روزگار ملے گا ، 15ہزار سے کم آمدنی والوں سےٹیکس نہیں لیں گے ، کسانوں کو 5سے 10ایکڑ زمین دیں گے کسی کو کافر قرار دیکر گلے کاٹنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سونا، پلاٹینیم، یورینیم، تیل کے وسیع ذخائر ہیں، انقلاب کے 2سے 3سال بعد ہر گاؤں میں بجلی ہوگی، بجلی اورگیس آدھی قیمت پر ملے گی، آدھی قیمت حکومت دے گی۔

  • عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    لاہور: لانگ مارچ اور دھرنا دینے پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تیرہ اگست کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک ِانصاف کو لانگ مارچ اور دھرنا دینے سے روکنے کے واضح احکامات جاری کئے تھے مگر عدالتی احکامات کے باوجود دونوں جماعتوں نے لانگ مارچ کیا اور ڈیڑھ ماہ سے اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کا لانگ مارچ اور دھرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری انقلاب مارچ کے شرکاء میں گھل مل گئے

    ڈاکٹرطاہرالقادری انقلاب مارچ کے شرکاء میں گھل مل گئے

    اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج انقلاب مارچ  کے شرکاء سے گھل مل گئے،  اس موقع پرانقلاب مارچ کے شرکاء خوشی سے کھل اُٹھے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے جب کیا انقلاب مارچ کے پنڈال کا رُخ کیا تو نوجوان، بوڑھے اور خواتین سب کا جوش وخروش دیدنی تھا، کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد سے ملنے کیلئے بے چین تھی۔

    کوئی اپنے قائد کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لئے دیوانہ واردوڑتا رہا تو کوئی ہاتھ ملانے کے لئے بے تاب نظر آیا، طاہرالقادری بھی دھرنے کے شرکاء میں گُھل مل گئے، اس دوران گو نواز گو کے نعروں سے پنڈال گونج اُٹھا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کیمپوں میں جاکرلوگوں سے ملتے رہے، انہوں نے لوگوں کے مسائل سُنے اورکارکنوں کی خیریت بھی دریافت کی، طاہرالقادری نے پُرجوش کارکنان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

  • عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف مزید 3مقدمات درج

    عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف مزید 3مقدمات درج

    اسلام آباد: تھانہ سیکریٹریٹ میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف مزید تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، اے آروائی نیوز نےایف آئی آر کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

    عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مزید تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، تھانہ سیکریٹریٹ میں دونوں رہنماؤں کے خلاف ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو پر حملے اور زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دیگر دو مقدمات میں عمران خان اور طاہر القادری پر پستول چھیننے ، سی سی ٹی وی کیمرے چوری کرنے کا الزام ہے۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پندرہ سمتبر کو کارکنان کو چھرانے کا مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے، تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کے خلاف اب تک دس ایف آئی کاٹی جاچکیں ہیں، جن میں سے پانچ تھانہ سیکرٹریٹ، تین تھانہ کوہسار میں اور دو تھانہ آبپارہ میں درج کی گئیں ہیں۔