ملک میں حالیہ حملوں اور دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے خودکش حملے افغان سرزمین سے دہشت گردی اور بھارتی ایجنسیوں کی دخل اندازی کا ثبوت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ملک میں دہشت گردی کی نئی لہرسراٹھارہی ہے اور بڑھتےخودکش حملےافغان سرزمین سے دہشت گردی اور بھارتی ایجنسیوں کی دخل اندازی کاثبوت ہیں۔
عوام نے ملک میں حالیہ حملوں اور دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھارہی ہے، تمام سیاسی قوتوں کومل کرشہریوں کےتحفظ کویقینی بناناچاہئے، اسلام کے نام پر جنونی گروہ مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں وہ مسلمان کہلانےکےلائق نہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورنگران حکومت کےخلاف یہ ایک سازش ہے ، 12ربیع الاول پرجوژوب، ہنگو واقعات ہوئےاس سے دل بہت دکھی ہوا، تمام جماعتوں سےاپیل ہے ملکردہشت گردی کیخلاف افواجِ پاکستان کاساتھ دیں۔
پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے رونما ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذہبی،سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرہوکردہشت گردی کاسدباب کرناہو گا، شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ظالموں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔
عوای رائے میں کہنا تھا کہ دہشت گردافغان سرزمین استعمال کرکےملک میں دہشت گردی پھیلارہےہیں، جنہوں نے میلادالنبیﷺ کے موقع پرمستونگ دھماکاکیاوہ کافروں سےبھی بدترہیں، ہماری حکومتی ارکان سےاپیل ہے ان دہشت گردوں کامکمل خاتمہ کیا جائے۔
عوام نے مزید کہا کہ ہم اورہماری نسلیں تمام تر دہشت گردی کےباوجود اسی جذبےسےمیلادمناتےرہیں گے، یہ دونوں دھماکے مسلمانوں کےنہیں بلکہ کافروں کےکام ہیں، یہ ہمارےاداروں کوکمزورکرنےکی سازش ہےمگرہم اداروں کےساتھ ہیں، ہمیں ان حملوں کا بہت دکھ ہے اپیل ہے کہ ان دہشت گردوں کوعبرتناک سزا دی جائے۔