Tag: عوامی طاقت کا مظاہرہ

  • تحریکِ انصاف آج ننکانہ صاحب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    تحریکِ انصاف آج ننکانہ صاحب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    ننکانہ صاحب: پاکستان تحریکِ انصاف آج ننکانہ صاحب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی تیاریاں جاری ہیں

    نئے پاکستان کے متوالے۔۔۔عمران خان کے دیوانے ننکانہ صاحب میں جمع ہورہے ہیں، جلسے کی تیاریاں ننکانہ صاحب کے گورنمنٹ گورونانک ہائی اسکول گراونڈ میں جاری ہیں، تحریکِ انصاف کے ٹائیگرز ہلچل مچانے تیار کو ہورہے ہیں۔

    جلسے کے لئے کرسیاں لگانے کا کام مکمل ہوگیا ہے، تحریکِ انصاف کے کارکنان رات سے گراونڈ میں جمع ہونا شروع ہوگئے، سروں پر پی ٹی آئی کی ٹوپیاں اور گلوں میں مفلر ڈالے بچے بھی جلسے کے لئے پرعزم ہیں ۔

    جلسہ گاہ میں کارکنان ابھی سے ہی رقص اور بھنگڑا ڈال کر جلسے کو گرمانے کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں

  • تحریکِ انصاف آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    تحریکِ انصاف آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف آج ملتان میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    پاکستان تحریکِ انصاف ملک کے مختلف شہروں میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے بعد ملتان کے قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں آج جلسہ کرے گی، جلسے کے حوالے سے ملتان کے شہریوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جوش خروش پایا جارہا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید جلسے میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئے ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی ملتان کے جلسے کے لئے بہت پُرجوش ہیں ، انکا کہنا ہے کہ ملتان کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑدے گا،  گوعمران گوسن کربہت خوشی ہوئی، نوازشریف پر میراخوف طاری ہوگیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے جلسوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

     پی ٹی آئی کے شہر شہر جلسوں سے اس کے کارکنوں کے جوش وخروش میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔