Tag: عوامی مرکز

  • کراچی میں عوامی مرکز کے قریب سپراسٹورمیں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

    کراچی میں عوامی مرکز کے قریب سپراسٹورمیں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

    کراچی : شہر قائد میں عوامی مرکز کے قریب سپر اسٹور میں آگ بھڑک اُٹھی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ قاضی کچھ نہیں کہا جا سکتا کب تک آگ پر قابو پایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوامی مرکز کے قریب سپر اسٹور میں اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 7گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔

    سپر اسٹور میں لگی آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور آگ گودام اور بیسمنٹ تک پھیل گئی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ قاضی کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اور فائر بریگیڈ کا عملہ آن بورڈ ہے، واٹر ٹینکرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، کچھ نہیں کہا جا سکتا کب تک آگ پر قابو پایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی، صبا سنیما کے قریب کپڑا فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی

    یاد رہے گذشتہ روز نیو کراچی صبا سنیما کے قریب کپڑا فیکٹری میں آگ لگی تھی ، حکام نے کپڑا فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا تھا۔

    آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈر اور اسنارکل طلب کرلی گئی تھی جبکہ واٹر بورڈ کے سخی حسن اور نیپاہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

    میئر کراچی وسیم اختر آگ بجھانے کی کارروائی کی براہ راست نگرانی کی تھی۔

  • اسلام آباد: عوامی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: عوامی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ریڈزون میں واقع عوامی مرکز میں آج صبح آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عوامی مرکزمیں آگ لگنے کے باعث عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت علی رضا اور وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

    فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 اگست کو اسلام آباد کے علاقے ایف نائن سیکٹر میں لگے سستے بازار میں آتشزدگی کے باعث ایک ہزار اسٹال جل کر راکھ ہوگئے تھے۔


    لاہور:انارکلی گنپت روڈپرپلازہ میں لگنےوالی آگ پرقابوپالیا گیا


    واضح رہے کہ لاہور کے کاروباری علاقےانار کلی میں شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ میں 21 دکانیں جل کر راکھ ہوگئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔