Tag: عوامی مسلم لیگ

  • کچھ بڑا ہونے والا ہے: شیخ رشید

    کچھ بڑا ہونے والا ہے: شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس لیے سب باہر بھاگ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پتہ نہیں مجھے لیکن کچھ ہونے والا ہے کچھ بڑا ہونے والا ہے، اسی لیے کسی کا پاؤں ٹوٹ گیا ہے کسی کو فریکچر ہو گیا ہے اور کسی کے پیٹ میں درد ہے سب باہر بھاگ رہے ہیں۔

    شیخ رشید، 27ویں ترمیم پرفضل الرحمان نے کال دے دی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا

    شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں کہا کہ چین جیسے عظیم ملک کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے اور شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ قوم کا خوف ختم ہوچکا ہم نے بھی 40 دن چلہ کاٹا صحت ابتک ٹھیک نہیں لیکن بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔

  • عوام صرف دو ماہ انتظار کریں: شیخ رشید

    عوام صرف دو ماہ انتظار کریں: شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام صرف دو ماہ انتظار کریں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان فل موشن میں ہے انہوں نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے متعلق میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی، وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر کیس بنایا گیا اگر کسی کو بلو رانی کہنے پر سزا بنتی ہے تو سزا دے دیں۔

    ساق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اداروں سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، نوازشریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئی ہے، عوام صرف دو ماہ انتظار کریں، آج سے 2 ماہ کے لئے میں سیاست سے دور ہوں، اس 2 ماہ کے بعد دیکھوں گا سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے ۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور تعلق ہے، میں حکومت سے اپیل کروں گا وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی: شیخ رشید

    مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی: شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی انہیں اس وقت پتہ لگے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عدالتی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دو تہائی کیا یہ لوگ تو ایوان میں 172 کی اکثریت بھی نہیں لے سکیں گے، مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی جب یہ ووٹ لینے جائیں گے تو انہیں پتا چلے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہونگے تو شاید اس سے ملک میں کوئی بہتری آ جائے گی، پاکستان کا اصل مسئلہ تو معیشت کی بحالی کا ہے، جو بھی حکومت آئے گی اس کیلئے معیشت بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل عوامی مسئلہ گھروں کے فاقے ہیں الیکشن نہیں، خدارا معیشت پر توجہ دیں، لوگوں کا مسئلہ بجلی کا بل ہے آٹا ہے اور مسائل سے پاکستان کو عظیم افواج اور عظیم عدلیہ ہی نکال سکتی ہے۔

    ان کا اپنے کیس سے متعلق کہنا تھا کہ ہمارا اصل کیس ہائی کورٹ میں 30 نومبر کو ہوگا، پی ٹی آئی کے تمام وکلا کو تمام مقدمات کی پیروی کیلئے کہا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا دنیا کا کوئی ایسا نظام بتائیں جو یہ بتا ئےکہ  ایک شخص 9 مئی کو 68 مقامات پر تھا، سارا پاکستان جانتا ہے میں 9 مئی  کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا۔

    ان کا مزید کہا کہ میں نے کسی کے خلاف 164 بیان نہیں دیا، نہ چیئرمین پی ٹی آئی نہ انکے خاندان کے کسی فرد کے خلاف کوئی بیان دیا۔

  • عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، شیخ رشید

    عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا، عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے اُسکی  4 بڑی پارٹیاں اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑرہی ہیں، جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئے گا 90 دن فیصلہ کن ہیں۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں، 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ امریکہ سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی۔

  • کیا 30 اپریل کو الیکشن ہوں گے؟ شیخ رشید کا اہم بیان

    کیا 30 اپریل کو الیکشن ہوں گے؟ شیخ رشید کا اہم بیان

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دیکھنا ہے 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی، لیکن ابھی تک پی ڈی ایم کی مشاور کا فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق اداکیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے، سیاستدان وڈیو آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 90 روزہ نگران وزیر اعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، بجلی پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی گئی تو نظریہ ضرورت جنم پائےگا، الیکشن میں ہی ملک کی بقا ہے۔

  • صدرسپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں، شیخ رشید

    صدرسپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ صدر ملک کے سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں، ان کی چوریوں کی وجہ سےکوئی پیسے نہیں دے رہا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید لکھا کہ ملک میں مہنگائی، دہشت گردی کی لہر ہے اوریہ الیکشن سےفراری ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔

  • اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید

    اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا ہے، اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے مجھے کیوں نکالا اب کہاں غائب ہوگئے، ووٹ کو عزت ملی ہے تو مشاہد حسین ٹیں ٹیں کررہے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آج پاکستان میں نیا سورج طلوع ہوگا، الیکشن کمیشن، چیف جسٹس کا بروقت انتخابات کرانے پر شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جب کہتا تھا عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا تو مذاق اُڑایا جاتا تھا، میری جیت بے روزگار نوجوانوں اور مزدوروں کی جیت ہے، میں سرمایہ کاروں کا امیدوار نہیں عوام کا نمائندہ ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی جیل میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا انتظار ہورہا ہے، میرا ایک ہی مقصد تھا کرپٹ نواز شریف کو باہر پھینک دوں، قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کا جنازہ نکال دوں گا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ تمام جماعتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، جنہوں نے ووٹ نہیں دئیے ان کی بھی خدمت کریں گے، لال حویلی تمام جماعتوں کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

    مزید پڑھیں: کہا تھا عمران خان حکومت بنائیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں گا، شیخ رشید


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کہا تھا عمران خان حکومت بنائیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں گا، شیخ رشید

    کہا تھا عمران خان حکومت بنائیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہا تھا عمران خان حکومت بنائیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ 20 فیصد نتائج میں ہم 10 فیصد سے جیت رہے ہیں، جنہوں نے ووٹ دئیے اور جنہوں نے نہیں بھی دئیے شکر گزار ہوں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان نے قریبی رفقا کو بنی گالا بلا لیا ہے، نعیم الحق، فیصل جاوید، بابر اعوان اور افتخار درانی بنی گالا پہنچ گئے ہیں۔

    عمران خان الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے الیکشن میں کامیابی پر تقریر کی تیاری شروع کردی ہے۔

    عمران خان کے پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں، کون سے نکات پر خطاب کیا جائے، عمران خان تیاری میں مصروف ہیں۔

    مزید پڑھیں: قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیرِ اعظم عمران خان! فواد چوہدری کا ٹویٹ

    فواد چوہدری نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر عمران خان کا نام لیتے ہوئے قوم کو نئے پاکستان کی مبارک باد دی۔

    دریں اثنا ملک بھر سے موصولہ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 103 سیٹوں پر برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ پاکستان مسلم لیگ نکو 52 سیٹوں پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 32 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • چیف جسٹس  این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹس لیں، شیخ رشید

    چیف جسٹس این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹس لیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 60 میں انتخاب ملتوی کیے جانے کا نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن ملتوی کیے جانے کو سازش قرار دیا اور کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

    شیخ رشید نے کہا ’الیکشن کمیشن نے اختیارات کا غیر آئینی استعمال کیا ہے، میں الیکشن کمیشن گیا تو مجھ سے کہا گیا کہ کل آپ کو فیصلے کی کاپی دی جائے گی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت صرف امیدوار کی موت پر الیکشن ملتوی ہوتا ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کا غلط استعمال کیا۔

    ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ میں اپنے اقدام کا جواب دینا ہوگا، الیکشن کے لیے ہماری تیاری مکمل تھی، اب ہمیں خوف زدہ کیا جا رہا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں میں الیکشن ملتوی کیوں نہیں کیے گئے، آئین کے تحت کوئی طاقت الیکشن روک نہیں سکتی، مجھے امید ہے الیکشن کمیشن آئینی راستہ اختیار کرے گا۔

    واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا دی ہے، ان پر 500 کلو ایفی ڈرین منشیات اسمگلروں کو فروخت کرنے کا الزام تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شکست سے خوفزدہ عناصر الیکشن کو مشکوک بنارہے ہیں، شیخ رشید

    شکست سے خوفزدہ عناصر الیکشن کو مشکوک بنارہے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، شکست سے خوفزدہ عناصر الیکشن کو مشکوک بنارہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک کالا خان میں کارنر میٹںگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ 22 جولائی کو لیاقت باغ میں تاریخی جلسہ ہوگا، میرا ووٹ عمران خان کی کامیابی کے لیے ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دوں گا، سب سے زیادہ خواتین کے لیے تعلیمی ادارے راولپنڈی میں قائم کیے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے چوروں کے ساتھ ہیں یا چوکیداروں کے ساتھ، ایفیڈرین کیس میں میرا کردار نہیں، خواہش ہے مقابلہ کروں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، پنڈی والوں سے کہتا ہوں کہ قبضہ گروپ کو ووٹ نہ دینا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے وقت پڑنے پر لوگوں کے پاؤں پڑتے ہیں بعد میں گلے پڑتے ہیں، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ ملک میں خوش اسلوبی سے انتخابات چاہتے ہیں، بیرونی قوتیں سازشیں کررہی ہیں، الیکشن میں التوا چاہتی ہیں، قوم کے لیے 10 دن اہم ہیں، سیکیورٹی مزید بہتر کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔