Tag: عوامی مسلم لیگ کے سربرا

  • اگرانصاف نہیں ملا توخاکم بدہن ملک زندہ نہیں رہے گا، شیخ رشید

    اگرانصاف نہیں ملا توخاکم بدہن ملک زندہ نہیں رہے گا، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ اگر انصاف نہیں ملا تو خاکم بدہن ملک زندہ نہیں رہے گا اگر مسلم لیگ (ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو پھر خون نکلے گا۔

    وہ لاہور میں منہاج القرآن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ 2017 پاکستان کی سیاست کا اہم ترین سال ہے لہذا عوام ہوش اور سچائی سے کام لیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ موجودہ نظام سے تنگ آ گئے ہیں کیوں کہ یہاں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ قائم ہے لہذا بڑے کرپٹ لوگ پاکستاں میں آکر منہ صاف کر لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں چوروں، ڈاکوؤں اور منافقوں نے اتحاد قائم کر لیا ہے اور اس گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے پاکستانی عوام کو اٹھنا ہو گا اور اجتماعی اتحاد و جدو جہد سے کرپٹ مافیا کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری اوررہائی ملڑی کورٹس کے پیچھے ڈیل کا نتیجہ ہے اور اب ڈاکڑعاصم اورعزیربلوچ کا بھی پتہ چل جائے گا وہ بھی باہر آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دودھ، دوائی یہاں تک کے حکومت بھی خالص نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی صدراوباما کی بیٹی باپ کے صدارت سے فارغ ہونے کے بعد نجی ہوٹل میں کام کرتی ہے اور ہماری بیٹی لندن میں 800 کروڑ کے فلیٹ رکھتی ہے۔

  • شریف برادران دنیا کے جھوٹے ترین حکمران ہیں، شیخ رشید

    شریف برادران دنیا کے جھوٹے ترین حکمران ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران دنیاکےجھوٹےترین کرپٹ حکمران ہیں اور چور کبھی بھی ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بےایمانی کی حکومت ہے اور بے ایمان حکمراں عوام کا پیشہ لوٹ کر کھرب پتی بن گئے ہیں اور جائیداد ملک سے باہر بآف شور اکاؤنٹس میں جمع کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عام آدمی کی آواز ہوں اور عام مزدور و کسان کے حقوق کی آواز اُٹھا تا رہوں گا چاہے اس جرم مجھے پھانسی چڑھا دیا جائے مجھے کوئی پہرواہ نہیں ہو گی۔

    انہوں نے ملک بھر کے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے حقوق کے لیے خود آگے آنا ہوگا آپ اپنی جماعت خود بناؤ کیوں کہ جو حکمراں عدالتوں کے فیصلوں کو نہیں مانتے وہ کسانوں کو کیا حقوق دیں گے۔

    سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہ تھا کہ بھارت امریکا کی گھڑی بنےگا لیکن آج دیکھتا ہو کہ بھارت امریکا کے ساتھ کھڑا ہے اس پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں کیسی کیسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

  • عمران خان کا دورہ لندن، سیاسی ضرورت یا نجی مصروفیات ؟

    عمران خان کا دورہ لندن، سیاسی ضرورت یا نجی مصروفیات ؟

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے صاحبزادوں سے ملاقاتوں کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جس کے لیے عمران خان نے شیخ رشید کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کل سے تین روزہ دورے پر لندن روانہ ہو رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی اپنے ہمراہ چلنے کی دعوت دی ہے جب کہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی سے لندن پہنچ چکے ہیں‌۔

    گو کہ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے اور وہ اپنے صاحبزادوں سے نہیں مل سکے اس لیے لندن کے حالیہ دورے کا مقصد دونوں صاحبزادوں سے ملاقات کے سوا اور کچھ نہیں ہے تاہم اندرونِ خانہ کہانی کچھ اور نظر آتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان کا یہ دورہ غیر معمولی ہے،عمران خان کو پاناما لیکس اور مے فیئر فلیٹس کی فروخت سے جڑے اہم دستاویزی ثبوت کی تلاش ہے جن تک رسائی کے لیے عمران خان کی لندن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جس کے لیے شاہ محمود قریشی پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں جب کہ عمران خان نے ٹیلی فون کے شیخ رشید احمد سے بھی لندن ساتھ چلنے کی درخواست کی ہے۔

    شیخ رشید احمد کو لندن ساتھ چلنے کی پیشکش سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ عمران خان کا دورہ لندن سیاسی ہے نجی نہیں۔ دوسری جانب شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ لندن روانگی کی پیشکش پر غور کرنا شروع کردیا ہے جس سے اس دورے کی سیاسی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے لندن روانگی کا مقصد بچوں سے ملاقات کرنا بتایا ہے جب کہ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان لندن میں اپنے قریبی دوست کی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے، اس تقریب میں ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق بھی شرکت کریں گے۔

  • عمران گرفتار ہوتا تو خانہ جنگی شروع ہوجاتی، شیخ رشید

    عمران گرفتار ہوتا تو خانہ جنگی شروع ہوجاتی، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتار ہوتا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجاتی،سپریم کورٹ پر اعتماد ہے وہی اس ملک کو بچائے گی۔

    اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام ’’یوم تشکر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل بہت پریشان تھا کہ خدا نخواستہ عمران خان کی گرفتاری عمل میں آ گئی تو ملک میں خانہ جنگی برپا ہوجائے گی لیکن سپریم کورٹ نے احسن قدم اُٹھا کر ملک کو انارکی سے بچا لیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں نواز شریف کو اندر سے جانتا ہوں وہ بزدل آدمی ہے جب ہی اپنے وفاقی وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا ہے لیکن ہمیں پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں،اصل کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل شاہ گھبراؤ نہیں، تمہارے لیڈرکی باری آنےوالی ہے اور پوری قوم کو پتا ہےکہ ڈاکٹر عاصم کون ہے اور اُن کے کرتوتوں کے پیچھے اصل کردار کون ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مودی سے پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کو مایوس کیا ہے لیکن اب عمران خان کی قیادت میں بچہ بچہ کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کو حقوق دلوا کر ہی دم لیں گے۔

    انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ عوام بتائیں کہ عمران خان کےعلاوہ کون سا لیڈر رہ گیا ہے جو ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلا سکتا ہے، عمران کے علاوہ کوئی نہیں اب عوام کی آخری امید عمران خان ہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں خود عمران خان کا وکیل ہوں میں سپریم کورٹ نہیں جانا چاہتا تھا، میں کبھی بینک گیا ہوں اورنہ ہی کبھی کسی بینک سے قرضہ لیا ہے اور نہ کسی کے قرضے معاف کروائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دو نومبر کے لاک ڈاؤن کو یوم تشکر میں تبدیل کرنے پر کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم نے سولو فلائٹ لی، تو میں سوال کرتا ہوں کہ کیا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نکلیں جو کرپٹ حکومت کے ہمنوا بن چکے ہیں؟

  • تیس نومبر کا جلسہ روکا تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، شیخ رشید

    تیس نومبر کا جلسہ روکا تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، شیخ رشید

    گوجرانوالہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت کی سیاسی موت ہو گی ، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بینکاک کے شعلے ہوں گے۔

    گوجرانوالہ جلسے سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز حکومت میں ہمت ہے تو جلسے روک کر دکھائیں، اگر جلسہ روکنے کی کوشش کریں گے تو بنکاک کے شعلے ہوں گے اور ’جوڈو کراٹے‘ ہوں گے، میں نے بلاول کو محض پیار میں ہی ’بلو رانی ‘ کہہ ڈلا تھامگر اس بات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، میں آ ج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس بات کے پیچھے کوئی اور کہانی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل اور گیس کے ٹھیکے لینے والے میرے خالف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں اور ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہمارے انتہاءپسند تنظیموں سے رابطے ہوئے ہیں میں اس کا جواب صرت اتنا دوں گا کہ میں ساری دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ دہشت گردوں کے ربطے کن کے ساتھ ہیں ۔