Tag: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ

  • 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی: شیخ رشید

    30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی: شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں آئین، قانون اور انصاف نہیں ہے، بےگناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، 102 ملزم ایسے ہیں جنہوں نے اپیل ہی نہیں کی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے خلاف 11 کیسز ہیں، چالان کی کوئی نقول نہیں دی گئی، یہ کوئی آسانی سے فیصلہ ہونے والا نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے لیڈر آرہے ہیں وہ بتائیں گے، ہم نے 60 تعلیمی ادارے بنائے، بچوں کے پاس داخلہ فیس نہیں ہے، جو بچے داخلہ فیس نہ ہونے پر واپس جارہے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں، ہم تمام بچوں کی داخلہ فیس بھرنےکو تیار ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں تبدیلی آئے گی، ن، ش اور پیپلزپارٹی ایک ہیں، 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سےکوئی رابطہ نہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چاہتا ہوں مذاکرات ہوں اور حل نکلے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لوگوں کو رہائی ملنی چاہئے۔

  • نا اہل نواز شریف شہبازشریف کے ذریعے وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، شیخ رشید

    نا اہل نواز شریف شہبازشریف کے ذریعے وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نا اہل نواز شریف ، شہبازشریف کے ذریعے وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ایک ووٹ پانچ پانچ کروڑ میں بکا، کہیں اتنا پیسہ خرچ کرنے والوں کو اسلام آباد سےکوئی اغوا ہی نہ کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھا جاناچاہئے کہیں حلف اٹھانے والا دہری شہریت تو نہیں رکھتا، ہم مزید4سینیٹرز کے خلاف درخواست لے کر جائیں گے، الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر نوٹس لینا چاہئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 8تاریخ کو اس معاملے پر دوبارہ عدالت لگے گی، امید ہے 8تاریخ کوالیکشن کمیشن حکام پیش ہوں گے، ایک تماشہ لگا ہوا ہے، ارکان کی بےعزتی ہورہی ہے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی اربوں روپے کی کرپشن ہے، نا اہل نواز شریف شہبازشریف کوبیچ میں ڈال کریہ وکٹ کےدونوں طرف کھیل رہاہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ایک کروڑمیں ممبر بن سکتا ہے تو5ارب روپے تاوان بھی دے سکتا ہے، ایک ووٹ پانچ پانچ کروڑ میں بکا، ککہیں اتنا پیسہ خرچ کرنےوالوں کواسلام آباد سےکوئی اغوا ہی نہ کرلے۔


    مزید پڑھیں : جو پاکستان کے اداروں کے خلاف بات کرتا ہے وہ ملک کا غدار ہے، شیخ رشید


    یاد رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اصل خطرہ اداروں کےخلاف بات کرنیوالوں سے ہے، جو پاکستان کے اداروں کے خلاف بات کرتا ہے وہ ملک کا غدار ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سےمناظرے کے لئے تیارہوں، ملک فوج اورعدلیہ کی بدولت چل رہا ہے ، الیکشن دور ہیں ،بہت مسائل ہیں، حکمران لڑائی پر اتر آئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کوئی ایک ایسا لیڈر نہیں جو مارشل لاء کی پیداوار نہ ہو، شیخ رشید

    کوئی ایک ایسا لیڈر نہیں جو مارشل لاء کی پیداوار نہ ہو، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے پرویز مشرف کی حمایت کا طعنہ دینے والے مجھے ایک آدمی کا نام بتائیں جو مارشل لاء کی پیداوار نہیں۔

    وہ قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بتائیں کہ ملک میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ تک محفوظ نہیں اور مجھ پر بھی حملے ہوئے اور آئی جی اسلام آباد سے سیکیورٹی کے حوالے سے بات بھی کی لیکن سنجیدگی کا مظاہر نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں بڑا آدمی نہیں ہوں لیکن ایک سیاسی ورکر ضرور ہوں اور میری حفاظت کی ذمہ داری بھی حکومتِ وقت پر عائد ہوتی ہے جس سے حکومت غافل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف عدالتوں میں 17لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں اور بھی کئی مسائل ہیں اس لیے عدلیہ کےمعاملات کوٹھیک کرنےکی اشد ضرورت ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں سیلاب آئے کوئی ناگہانی آفت آئے یا مردم شماری کرانی ہو تو فوج کو بلایا جاتا ہے اگر ہر مسئلے کا حل فوج ہی ہے تو حکمران اور سیاست دان کس مرض کی دوا ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ لوگ جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جاتے ہیں جن کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے لیکن کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔

  • پنجاب میں آپریشن کیے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، شیخ رشید

    پنجاب میں آپریشن کیے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں آپریشن کیے بغیر دہشت گردی جڑ سے ختم نہیں ہوسکتی۔

    وہ لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی کا معاملہ سندھ یا بلوچستان کے مقابلے میں زیادہ حساس ہے کیوں کہ دہشت گرد بنانے کی فیکٹریاں پنجاب میں ہی قائم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک رینجرز کے زریعے پنجاب میں سخت آپریشن نہیں کیا جاتا اُس وقت تک کوئی بھی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا کیوں کہ پنجاب دہشت گردوں کی محفوظ آماج گاہ بن چکا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے پنجاب پولیس کو سیاست سے پراگندہ کردیا ہے جہاں پولیس افسران کو کسی سے وفاداری پر عہدے دیے جاتے ہیں اس طرح پولیس کیسے دہشت گردوں کے خلاف مضبوط اور موثر ثابت ہو سکتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ جتنے سخت آپریشن کی ضرورت پنجاب میں ہے اتنی ملک کے کسی دوسرے حصے میں نہیں اگر پنجاب میں آپریشن ہوتا ہے تو دہشت گرد بنانے کی جامعات بند ہو جائیں گی اور پورے ملک میں پائیدار امن قائم ہو جائے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث یہاں آپریشن نہیں ہو پارہا ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے اس لیے اب ہر قسم کو مصلحت کو پس پشت ڈال کر پنجاب میں سخت آپریشن کیا جانا چاہیے۔

  • وفاقی وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے، شیخ رشید

    وفاقی وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے اسی لیے وزراء کی ذہنی کیفیت خراب ہو رہی ہے۔

    وہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے میڈیا چینل کو ہدفِ تنقید بنانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء درباری بن چکے ہیں اور صبح شام عدالتوں میں بھاگتے پھرتے رہنے کے باوجود خفگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آرہا ہے ۔


    *عمران خان کی پالیسی نہیں چلے گی، ملک ترقی کرے گا، سعد رفیق


    یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزراء اس بگڑتی ذہنی حالت کی وجہ سے اپنا غصہ میڈیا چینلز بالخصوص اے آر وائی پر نکال رہے ہیں، وہ سمجھ رہے ہیں کہ دھونس دھمکی سے لوگ مرعوب ہوجائیں گے لیکن انہیں پتہ کہ پوری قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے ۔


    *خواجہ آصف اورسعد رفیق کی تقاریرسے مایوسی جھلک رہی ہے، نعیم الحق


    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جتنا شور شرابہ کر لیں جتنا مرضی جان لڑا لیں لیکن فتح حق کی ہو گی اور اس سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے گا تب انہیں منہ چھپانے کو جگہ بھی نہیں ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء حکم امتناع پر چل رہے ہیں ان کا مستقبل زیرو ہے اور وظیفے پر پلنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ وہ قوم کے ساتھ کیسا گھناؤنا مذاق کر رہے ہیں۔

  • ملک سول وار کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف استعفی دیں،شیخ رشید

    ملک سول وار کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف استعفی دیں،شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے استعفی نہ دینے سے ملک سول وار کی طرف بڑھ رہا ہے، اب بھی وقت ہے اس مسئلے کو حل کرلیا جائے ورنہ صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔

    اسلام آباد میں دو نومبر کو ہونے والے دھرنے کی وجہ پیدا ہونے والی کشیدگی کی براہ راست کوریج کے لیے اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پاناما لیکس کا مسئلہ حل کیا جائے چاہے استعفی سے ہو یا عدلیہ سے تاکہ ملک خراب صورتحال اور حادثے سے بچ جائے۔

    اسی سے متعلق : شیخ رشید کا نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ پاک فوج پنجاب پولیس بن جائے اور نواز شریف اردگان بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں،یہ فوج این آر او والی فوج نہیں ہے، یہ شہیدوں کی فوج ہے، فوج سے متعلق خبر جاری کرنے والے نیشنل سیکیورٹی لیکس کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی۔

     یہ بھی پڑھیں : حکومت کا شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سربراہ تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے کارکنان کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کے بعد بنی گالہ جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے، کئی مقامات پر پنجاب پولیس اور تحریک انصاف کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔

  • مدینہ منورہ: شیخ رشید احمد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

    مدینہ منورہ: شیخ رشید احمد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

    مدینہ منورہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مدینہ منورہ میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    زرائع کے مطابق مدینہ منورہ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاست پر خوب گفتگو ہوئی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے، بجلی، گیس اور تیل کے بحرانوں نے اس حکومت کی نااہلی ثابت کردی ہے ۔

    اس موقع پر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جب تک اس ملک پر ایسے حکمران مسلط رہیں گے، بحران بھی آتے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے موجودہ حکمرانوں سے نہ تودہشتگردی کے خاتمے کی توقع ہے اور نہ ہی انصاف ملنے کی۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوام کو ظلم اور نا انصافی سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔

  • عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا، شیخ رشید

    عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا، شیخ رشید

    اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا،بال حکومت کے کورٹ میں ہونے کے باعث وزیر اعظم نواز شریف پر اخلاقی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت میں عمران خان نے اپنی تحریک جاری نہ رکھ کر درست فیصلہ کیا،حالات کا تقاضہ تھا کہ سیاست کی بجائے قومی یک جہتی کو فروغ دیا جائے، انہوں کے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق بال اب حکومت کے کورٹ میں جس کے باعث عدالتی کمیشن کے قیام تک نو از شریف پر اخلاقی دباؤ بنا رہے گا۔

    ایکشن پلان کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی میں مدعو نہ کئے جانے پر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف چھوٹی سوچ کے مالک ہیں ان کے ہوتے ہوئے قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں مدعو کئے جانے کی امید نہیں،سیاست کا وقت نہیں ہے قوم ایک اور نیک ہو کر دہشت گردوں کو شکست دے۔

  • نواز شریف کے اقتدار کو اپنے پورس کے ہاتھیوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

    نواز شریف کے اقتدار کو اپنے پورس کے ہاتھیوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نےلاہور کو فیصل آباد بنانے کی کوشش کی تو مزاکرات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کرے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کے عوام دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اگر حکومت نے تشدد کی راہ اختیار کی تو جلسے اور جلوس جاتی عمرہ کا رخ بھی کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ نواز شریف چار حلقے بچاتے بچاتے تین سو بیالیس کے ایوان کو گنوا بیٹھیں گے اگر ان میں ذرا بھی سیاسی سوچ بوجھ ہے تو فیصل آباسانحے سے سیکھیں۔

    فیصل آباد سانحے پر جوڈیشل کمیشن کا بیٹھنا خود نواز شریف کے حق میں ہے،شیخ رشید نے کہا کہ سعد رفیق میں اگر اخلاقی جرات تو فوری طور پر مستعفی ہوجائیں انھوں نے کہا کہ حکومتوں کے آخری دن ایسے ہی گزرتے ہیں جیسے نواز شریف کے گزر رہے ہیں جو اسمبلی دھونس اور دھاندلی سے بنی ہو اورجس کاوزیر اعظم جعلی ہو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا۔

  • جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پرکھڑی ہوتی ہیں، شیخ رشید

    جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پرکھڑی ہوتی ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیداحمدکا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی اس لیے حکومت کیساتھ ہے کہ آصف علی زرداری نواز شریف کی طرح نیب سے اپنے کیسز ختم کروا سکیں۔

    میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے یہ کہا کہ اس نظام کو آگ لگادی جائےجس میں غریب کے بجائےایک خاندان کو فائدہ پہنچے۔

    انکا کہناتھا کہ وہ اس نظام سے مایوس ہوچکے ہیں جس میں وزرا منی لانڈرنگ کا اعتراف کرتے ہوں، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پر کھڑی ہوتی ہیں عوام کے قدموں پر نہیں، شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے اپنی اولاد کو بانٹا اور غریب کی اولاد کو ڈانٹا۔