Tag: عوام سے براہ راست گفتگو

  • وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آپ کاوزیراعظم آپ کےساتھ ، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہ راست بات کریں گے ، انشااللہ کل بروز منگل دن ڈیڑھ بجے وزیراعظم فون پر آپ کےسوالات کے جواب دیں گے ، وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے، اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی، ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم کا استعمال کیا گیا تھا ، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔

  • گھروں کا ہمارا پروجیکٹ شروع ہوگیا، 1 لاکھ گھروں پر سبسڈی دیں گے: وزیر اعظم

    گھروں کا ہمارا پروجیکٹ شروع ہوگیا، 1 لاکھ گھروں پر سبسڈی دیں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ گھروں سے متعلق ہمارا پروجیکٹ شروع ہوگیا ہے، پہلے ایک لاکھ گھروں پر حکومت کی جانب سے 3 لاکھ سبسڈی دی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست گفتگو کی اور فون پر سوالوں کے جواب دیے، گھروں کے پروجیکٹ کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ گھروں سے متعلق ہمارا ایک قانون پھنسا ہوا تھا جس میں تھوڑا وقت لگا، اب گھر بنانے کے لیے بینک قرضہ دے سکتے ہیں، بینکوں کے سربراہان سے خود ملا اور گھر بنانے سے متعلق اقدامات اٹھائے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گھر بنانے کے لیے سبسڈی دی جائے گی، پہلے ایک لاکھ گھروں پر حکومت کی جانب سے 3 لاکھ سبسڈی دی جائے گی، آج کل بینکوں کی جانب سے اشتہارات دیے جا رہے ہیں، بینک خود کہہ رہے ہیں گھر بنانے کے لیے قرض لیں، ہمارے اس پروجیکٹ سے مزدور اور عام آدمی بھی اپنا گھر بنا سکے گا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا پوری دنیا میں کوئی بھی حکومت سارے غریبوں کوگھر بنا کر نہیں دے سکتی، ہم نے ایک سسٹم بنایا تھا جس کے تحت گھر تعمیر کرنے تھے، ہم نے بینکوں کے ذریعے غریبوں کے لیےگھر بنانے کی اسکیم رکھی۔

    انھوں نے کہا یورپ میں 80 فی صد لوگ بینکوں سے قرضہ لے کر گھر بناتے ہیں، ملائیشیا میں 30 فی صد اور بھارت میں 10 فی صد لوگ بینک قرض سےگھر بناتے ہیں، جب کہ پاکستان میں 0.25 فی صد لوگ بینک سے قرض لے کر گھر بناتے ہیں۔