Tag: عوام سے بھاری ٹیکسوں کی وصولی.

  • نیپرا کا بجلی بلوں میں عوام سے  بھاری ٹیکسوں کی وصولی کا نوٹس

    نیپرا کا بجلی بلوں میں عوام سے بھاری ٹیکسوں کی وصولی کا نوٹس

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی بلوں کے ذریعے عوام سے انکم ٹیکس سمیت بھاری ٹیکسوں کی وصولی کے معاملے کا نوٹس لیتے پوئے بجلی بلوں میں عائد ٹیکسز کی تفصیلات طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی بلوں کے ذریعے عوام سے انکم ٹیکس سمیت بھاری ٹیکسز کی وصولی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

    نیپرا اتھارٹی نے بجلی بلوں میں عائد ٹیکسز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے الگ سیشن رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کے معاملے پر سیشن سے قبل تمام شراکت داروں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

    بجلی بلوں میں ٹیکسز کی وصولی کے حوالے سے پاور ڈویژن حکام کا موقف تھا کہ پاور ڈویژن خود کوئی ٹیکس وصول نہیں کرتا، ٹیکسز وزارت خزانہ ایف بی آر وصول کرتا ہے بہتر ہے اس معاملے پر وزارت خزانہ یا ایف بی آر کو بلا لیا جائے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین سے قوانین کے تحت ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں کس صارف سے کتنا انکم ٹیکس وصول کرنا ہے وہ انکم ٹیکس لاء میں درج ہے۔

    نیپرا نے پاور ڈویژن سے بجلی صارفین سے کتنے ٹیکسز وصول کئے جارہے، اس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ہیں اور کہا کہ اس حوالے سے جلد الگ سیشن بھی رکھا جائے گا۔