Tag: عوام پھٹ پڑے.

  • تنخواہ کم ہے اور پیٹرول کی قیمت زیادہ، عوام کا  شکوہ

    تنخواہ کم ہے اور پیٹرول کی قیمت زیادہ، عوام کا شکوہ

    کراچی : پٹرول کی قیمت میں اضافے پر ملک بھر کے عوام پھٹ پڑے اور شکوہ کیا کہ تنخواہ کم ہے اور پیٹرول کی قیمت زیادہ، حکومت مہنگائی کم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے، عوام کا کہنا ہے کہ رات کوپٹرول کی قیمت میں اضافے کی افواہیں چل رہی تھیں لیکن ہم نے سوچا نہیں بڑھے گی، موجودہ حکمران تو نگرانی کیلئےآئے ہیں، لیکن نگرانوں نے بھی بیل بجادی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوعوام نے ظلم قرار دے دیا اور کہا کہ غریب عوام کو کب تک ظلم کی چکی میں پیسا جائے گا، پٹرول مہنگاہونے سے غریب ہی مرے گا۔

    ایک شہری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو چاہیے سائیکل خرید کر پرانے دورمیں چلے جائیں۔

    عوام نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بم پر بم گرا رہی ہے، تنخواہ کم ہے اور پیٹرول کی قیمت زیادہ، حکومت مہنگائی کم کرے۔

    خیال رہے نگراں حکومت نے ۔ آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور قیمت میں سترہ روپے پچاس پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا، جس کے بعد پٹرول دوسو نوے روپے پینتالیس پیسے فی لٹرہوگیا۔

  • ایک ہی مرتبہ مار دیا جائے ، پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام پھٹ پڑے

    ایک ہی مرتبہ مار دیا جائے ، پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام پھٹ پڑے

    کراچی‌ : حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا ایک ہی مرتبہ مار دیا جائے، کہاں جائیں؟ مرجائیں!

    تفصیلات کے مطابق حکومت جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم مار گئی ، پیٹرول مہنگا ہونے پر عوام پھٹ پڑے۔

    عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب کہاں جائے، خودکشی کرلے کیا کرے؟ حکومت اپنی عیاشیاں ختم نہیں کررہی اورعوام پر پٹرول بم گرا رہی ہے۔

    عوام نے مہنگائی کم کرنے کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ غریب کہاں جائیں؟مرجائیں! کس سے فریادکریں؟ حکومت لوگوں کوخودکشی پرمجبورکررہی ہے، عوام پربوجھ ڈال دیا جاتے جاتے اپناخزانہ حکومت بھر کر جائیں گے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو ایک ہی مرتبہ مار دیا جائے، حکومت بتائے پٹرول بھروائیں ، کھانا کھائیں یا بچوں کی اسکول کی فیس دیں۔

    عوام نے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے سب کچھ مہنگا ہوگا، غریبوں کے لیے حالات ناقابلِ برداشت ہیں، گزارا تو پہلے ہی انتہائی مشکل تھا۔