Tag: عوام کا جوش و خروش

  • ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، عوام کا جوش و خروش دیدنی

    ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، عوام کا جوش و خروش دیدنی

    ملک بھرمیں 77 ویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہروں، بازاروں، گلیوں میں عوام کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

    یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے ملک کے طول و عرض میں گلیاں اور بازارسج گئے ہیں، عمارتوں پرچراغاں ہورہا ہے، گلی گلی ملی نغموں کی گونج سنائی دے رہی ہے، یوم آزادی کے موقع اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھرمیں آتش بازی کی جائے گی۔

    اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جشن آزادی فیسٹیول جاری ہے، لاہور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب گریٹر اقبال پارک میں ہورہی ہے۔

    پنجاب حکومت کے آزادی فلوٹ پر مشاعرے اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، پشاور میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی، گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے تقریب جاری ہے۔

    کراچی میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد پورٹ گرینڈ پہنچ گئی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے، کراچی کے عوام کی بڑی تعداد ساحل پر پہنچ گئی ہے، جہاں آتش بازی بھی کی جائےگی۔

    کوئٹہ اکبربگٹی اسپورٹس کمپلیکس میں بھی جشن آزادی کی تقریب سجائی گئی، جشن آزادی تقریب کے مہمان خصوصی نائب وزیراعظم اسحاق ڈارہیں۔

    بلوچستان میں اکبربگٹی اسپورٹس کمپلیکس ہونے والی تقریب میں اسپیکر ایاز صادق، وفاقی وزیر جام کمال اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی تقریب میں موجود ہیں۔