Tag: عوام کا ردعمل

  • پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی ، عوام کا  ردعمل سامنے آگیا

    پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی ، عوام کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی پر عوام نے شکوہ کیا کہ قیمت کم ہوتی ہے لیکن مہنگائی کم نہیں ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد عوامی درعمل سامنے آگیا۔

    شہریوں نے شکوہ کیا کہ پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے توہرچیزمہنگی ہوجاتی ہے لیکن قیمت کم ہوتی ہے تو مہنگائی کم نہیں ہوتی۔

    عوام نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کےساتھ دیگراشیا کی قیمتیں بھی کم کی جائیں، ایک شہری نے کہا کہ قیمت کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایے کم نہیں ہوتے، ایک روپیہ بھی اضافہ ہوتوکرائےفوری بڑھ جاتےہیں۔

    یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی تھی ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 249 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کم کرنے سے کیا ہوگا؟ عوام کا حکومت سے سوال

    پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کم کرنے سے کیا ہوگا؟ عوام کا حکومت سے سوال

    کراچی : پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام کا ردعمل سامنے آگیا ، شہریوں نے حکومت سے سوال کیاپٹرول کی قیمت میں 10 روپے کم کرنے سے کیا ہوگا؟

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی گئی لیکن عوام مطمئن نہ ہوئے۔

    عوام نے ردعمل دیتے ہوئے حکومت سے سوال کیا پٹرول کی قیمت میں دس روپے کم کرنے سے کیا ہوگا، کیا مہنگائی کم ہوجائے گی؟ اٹا دال کے بھاؤ کم ہوجائیں گے؟

    مہنگائی کے ستائے عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا، حکومت سنجیدہ ہوتو عوام کا سوچے اور ہمارے مسائل میں کمی آجائے۔

    شہری نے کہا کہ حکومت نے شائد دس روپےکی عیدی دی ہےعید کےبعد پٹرول کی قیمت بڑھا دیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 10 روپے20 پیسےفی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔

    اس سے قبل یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسےکی کمی کی تھی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔