Tag: عوام کا رد عمل

  • پیٹرول کی قیمت پر حکومت کا یوٹرن : عوام کا ردعمل آگیا

    پیٹرول کی قیمت پر حکومت کا یوٹرن : عوام کا ردعمل آگیا

    کراچی : پیٹرول کی قیمت پر حکومت کے یوٹرن پر عوام کا رد عمل آ گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے، حاتم طائی بے چین ہو گیا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی گئی لیکن عوام مطمئن نہ ہوئے۔

    پیٹرول کی قیمت پر حکومت کے یوٹرن پر عوام نے کہا وہ ریلیف نہیں ملا جو ملنا چاہئے، پونے پانچ روپے پٹرول سستا کرکے اس کے بدلے میں بجلی مہنگی کر دی جائے گی

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے، حاتم طائی بے چین ہو گیا ہو گا، چار روپے کمی کے بعد پندرہ سے بیس روپے اضافہ کر دیا جائے گا۔

    شہری نے کہا کہ عوام کو کہا سے ریلیف مل رہا ہے، چار روپے میں آج کیا آتا ہے، کم سے کم پندرہ سے بیس روپے کی کمی ہونی چاہئے۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپےنہیں پونے پانچ روپے کمی جبکہ ڈیزل میں آٹھ روپے کے بجائے تین روپے چھیاسی پیسے کمی کی گئی۔

    اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس سے پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 8 روپے سستا کرنے کا غلط اعلان کیا گیا تھا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 26 پیسے ، ڈیزل 270 روپے 22 پیسے اورمٹی کا تیل ایک سو اکہتر روپے اکسٹھ پیسے ہوگئی ہے۔

  • سیاسی جماعت کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر عوام کا رد عمل

    سیاسی جماعت کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر عوام کا رد عمل

    مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پرعوام کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر عوام نے کہا کہ پاکستان کے لیے انہوں نے بہت بڑا مسئلہ کھڑا کیا جو کہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی سازش ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ یہ سازش ملک کے معاشی اور سماجی کلچر کے لیے بہت نقصان دہ ہے، اس خط کے پیچھے مخصوص سیاسی جماعت کا کیا مقصد ہے یہ وہی جانتے ہیں، کل ان کا کیا بھروسہ کہ کسی بھی ملک دشمن کو خط لکھ دیں کہ پاکستان پرحملہ کر دو۔

    عوام نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو خراب کر کے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا تھا، آج اچانک سے ان کو آئی ایم ایف بھی اچھا لگنے لگ گیا ہے کیونکہ ان کو صرف اقتدار چاہیے۔

    عوام نے کہا کہ یہ یہودی ایجنٹ ہیں اور ملک دشمن لابی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، مخصوص سیاسی جماعت کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا جو ملکی مفاد کے خلاف ہو، مخصوص سیاسی جماعت نے جو آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے وہ قوم اور ملک کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

    عوام نے کہا کہ اس خط لکھنے کا سارا ملبہ غریب عوام پر گرے گا اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، مخصوص سیاسی جماعت کو ملکی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ملک کو قرضے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔