Tag: عوام کو پیغام

  • شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    لاہور: شہدا پاک فوج کے لواحقین نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام کو پیغام دیا۔

    شہدا پاک فوج کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم فوجیوں کی مائیں ہیں، یہ سب کچھ دیکھ کر برداشت نہیں کر سکتی، میں نے بیٹے سے کہا مجھے قائد کا گھر دکھانے لے چلو، شرپسندوں نے قائد کا سارا گھر جلا دیا۔

    لواحقین نے کہا کہ آرمی چیف صاحب ان کو کبھی رہانہیں کرنا ان کی رہائی ہمارے لئے باعثِ موت ہو گی، ہمارے فوجی جوان جنہوں نے اپنی ساری زندگیاں اپنے وطن عزیز پر قربان کی، ان کی عظیم قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا۔

    شہدا پاک فوج کے لواحقین نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان کے مجسمہ کو توڑا وہ جس کی دشمن نے بھی تعریف کی، ایم ایم عالم کے جہاز کو آگ لگائی، ہمارے قائد کا گھر جلادیا، ہم آج قائدکے آگے شرمندہ ہیں ان شرپسندوں نے قائد کے دیئے ہوئے ملک کا کیا حال کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ شرپسند خود لیڈر کہتے ہیں، ایسے دہشتگرد پالے ہوئے ہیں جو وطن عزیز کو نقصان پہنچاتے ہیں، ہمارے شہدا کی ماؤں سے پوچھو! ان کے دلوں پر کیا گزری؟ جو ان شرپسندوں نے شہدا کی عظیم یادگار تصویروں کے ساتھ کیا۔

    شہدا پاک فوج کے لواحقین نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو شہدا کی عظیم یادگار تصویروں پر قربان کرتے ہیں، دکھ محسوس کر رہا ہوں ہمارے قائد کے گھر کی اتنی بھیانک اور ہولناک صورتحال  ہے۔

    شہدا لواحقین نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے مقدس مقامات کا احترام نہ کیا،  مسجدکا احترام نہ کیا، انہوں نے ہر ایک مقدس مقام کو تباہ کیا، ہم اپنی پاک فوج اور وطن عزیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • اہم شخصیات کا ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں خیالات کا اظہار اورعوام کو پیغام

    اہم شخصیات کا ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں خیالات کا اظہار اورعوام کو پیغام

    پاکستان کے معروف شخصیات نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام دیا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار اور گیم شو ہوسٹ فہد مصطفی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج عظیم ہے انکی قربانیاں ملک کیلئے ہم سب جانتے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج ہمارے ساتھ کھڑی رہی۔

    اداکارفہد مصطفی کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے بغض رکھنا پاکستان سے دشمنی کرنے کے برابر ہے، اپنی سیاست ضرور کریں لیکن پاک فوج کو درمیان میں نہ لائیں۔

    سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہا کہ املاک پرحملے، چادر چار دیواری کی پامالی اسلامی، سیاسی کلچر نہیں، اپنے ہی ہاتھوں سے خود کو نقصان پہنچانا کہاں کی عقلمندی ہے، اپنی ہی املاک کو جلانا کہاں کا انصاف ہے، ایسے واقعات سے دنیا بھر میں ہمارا امیج متاثر ہوتا ہے۔

    گلوکار، اداکار و میزبان فخرِ عالم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے فخر ہے افواج پاکستان پر،میں پاک فوج کیساتھ کھڑا ہوں، پاکستان زندہ آباد۔

    اینکر پرسن شازیہ خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کیا شہداکی بچیوں نے اپنی ماؤں سے پوچھا نہیں ہوگا، انہی شر  پسندوں کیلئے میرے باپ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، آج شہید کی اہلخانہ پوچھ رہے ہیں جو کام دشمن نہ کر سکا وہ تم کیسے کر گئے۔