Tag: عوام کیلئے خوشخبری

  • عوام کیلئے خوشخبری، چینی پر سیلزٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    عوام کیلئے خوشخبری، چینی پر سیلزٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    فیڈرل بورڈآف ریونیو نے چینی پر سیلزٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی درآمد کریگی۔

    تفصیلات کے مطابق درآمدکی گئی چینی سستی کرنے کےلیے وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے، چینی پر سیلزٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی چینی پر سیلزٹیکس 18 کی بجائے 0.25 فیصدہوگا۔

    فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سیلزٹیکس میں کمی 30 ستمبرتک درآمدکی گئی چینی کےلیے ہوگی۔

    چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ہوگی، چینی کی درآمد کا فیصلہ وزارت تجارت کی گائیڈ لائنز کے تحت ہوگا۔

    خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ حتمی طور پر ہو گیا ہے، اور چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے، یہ اقدام چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے وہ ماضی کی حکومتوں سے مختلف ہوگا، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sugar-hoarders-crackdown-4000-sacks-recovered/

  • عوام کیلئے خوشخبری، کراچی میں الیکٹرک بسوں کے نئے روٹ کا آغاز

    عوام کیلئے خوشخبری، کراچی میں الیکٹرک بسوں کے نئے روٹ کا آغاز

    کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر شہرقائد میں شہریوں کے لیے الیکٹرک بسوں کے نئے روٹ کا آغاز ہوگیا۔

    الیکٹرک بس کا نیا روٹ ’’ای وی۔4‘‘ سپر ہائی وے سے نمائش چورنگی تک ہوگا، پیپلز پارٹی ایم پی اے راجا عبدالرزاق اور ساجد جوکھیو نے نئے روٹ کا افتتاح کیا، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ نیا روٹ ’’ای وی فور‘‘ 55 کلومیٹر طویل ہوگا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ نیا روٹ دنبہ گوٹھ، گلشن معمار، سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر سے گزرے گا، روٹ سے عائشہ منزل، لالو کھیت اور تین ہٹی کے عوام بھی مستفید ہوسکیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بس کے نئے روٹ سے مقامی معیشتوں کو فروغ ملے گا، لوگوں کے سفری اخراجات اور سڑکوں پر ٹریفک دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت شہریوں کو بہترین، سستی اور جدید سفری سہولت کیلئے مزید بسیں لائے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ مزید نئے روٹس متعارف کرائے گا۔