Tag: عوام

  • جتنے فیصلے دو گےعوام اتنا ہی ہمارا ساتھ دیں گے‘ نوازشریف

    جتنے فیصلے دو گےعوام اتنا ہی ہمارا ساتھ دیں گے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں ہمارے امیدوارکے پاس شیرکا نشان نہیں تھا، ہمارے امیدوار پھربھی 20 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ کیا ہمارانشان چھیننے سے آپ ہمارا نشان مٹائیں دیں گے؟۔

    نوازشریف نے کہا کہ جتنےفیصلے دو گےعوام اتنا ہی ہمارا ساتھ دیں گے، جتنے فیصلے دو گےعوام اتنا ہی ہمارا ساتھ دیں گے، اب عوام روزبروزباشعورہو رہے ہیں، عوام اب یہ سکھا شاہی برداشت کرنے کو نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے وزیراعظ‌م کو باہر نکال کر پھینک دیا گیا، منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے نکال کر باہر پھینکا عوام اب برداشت نہیں کریں گے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ جو ظم برداشت کرتا رہتا ہے اور ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا وہ سب سے بڑا ظالم ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے 70سال جیسے گزرگئے ویسے اب نہیں گزرنے چاہییں۔

    سابق وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں جہاں پیسہ چلا اور ووٹ خریدے، اس کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔


    الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے نیا مقدمہ دائر کیا جارہا ہے، نوازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف آنے والے فیصلوں میں غصے اور انتقام کی جھلک سب کو دکھائی دے رہی ہے، الیکشن سے باہر کرنے کے لیے نیا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کےساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا‘ مریم اورنگزیب

    نوازشریف کےساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس کے ساتھ عوام اور اللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں حصہ لے وہ جیتے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام اباد میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سال میں کرپشن کا ایک کیس بھی ثابت ہوا، ن لیگ کو باہرنکال دیا جاتا ہے، نوازشریف کوصدارت سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ الزام لگایا جاتا ہے کہ نوازشریف نے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی، نوازشریف کو اقامہ پرہٹایا گیا،اس کے سوا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوالیکشن پاکستان میں ہوگا اس میں نوازشریف جیتیں گے، پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں، سینیٹ کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا، نوازشریف کوجس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے، تاریخ انہیں ان الفاظ میں یاد کرتی ہے جن پرہمیں بھی شرمندگی ہوتی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا سمندرہوتا ہے، نوازشریف نےعوام کی خدمت کی ہے اور جس کے ساتھ عوام اوراللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں حصہ لے وہ جیتے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

    عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ با شعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمشیہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے جبکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔


    آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف


    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 فروری کو ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں‌ گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرزاٹھیں

    میکسیکو میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرزاٹھیں

    میکسیکو سٹی: میکسیکو سٹی میں 7.5 شدت کے ہولناک زلزلے سے عمارتیں لرزاٹھیں، تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو سٹی میں 7.5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرزاٹھیں، عوام گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا جس کی گہرائی 37 کلو میٹرتھی۔

    حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔


    میکسیکو میں ہولناک زلزلہ‘ 226 ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو میں آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    میکسیکو میں ستمبر2017 میں آنے والا یہ زلزلہ سنہ 1985 میں میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کی سالگرہ کے موقع پر آیا تھا

    ہزاروں افراد چند گھنٹے قبل ہی اس موقع پرمنعقد کی جانے والی تقاریب اور ممکنہ طور پر آنے والے زلزلے سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی ڈرل سے فارغ ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اقتدارعوام کی بےلوث خدمت کا نام ہے‘ شہبازشریف

    اقتدارعوام کی بےلوث خدمت کا نام ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کس منہ سےعوام کا سامنا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بے بنیادالزامات کی سیاست کرنے والوں کی کارکردگی قوم کےسامنے ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ان لوگوں نے دھرنوں، لاک ڈاؤن کرکے قوم کا وقت ضائع کیا، باشعورعوام بہتان تراشی کرنےوالوں کےعزائم پہچان چکے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقتدارعوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، جھوٹے الزامات لگا کرعوام کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ دھرنا گروپ کو وقت ضائع ، رکاوٹیں کھڑی کرنے کا حساب دینا ہوگا، عوام شکست خوردہ عناصر کو انتخابات میں ایک بارپھرمسترد کردیں گے۔


    پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، شہبازشریف


    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے نئے سال 2018ء میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پرعوام کو حکومت نے تحفہ دینے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی اور اس میں مد میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے، مٹی کے تیل میں 13 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز کی ہے۔

    واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہوگا جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام کی خدمت کےلیےمٹی کےساتھ مٹی ہونا پڑتاہے‘شہبازشریف

    عوام کی خدمت کےلیےمٹی کےساتھ مٹی ہونا پڑتاہے‘شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی اس کے لیے مٹی کےساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےبنیاد الزام تراشیاں کوئی حیثیت اور وقعت نہیں رکھتیں۔انہوں نےکہاکہ ترقی کےخلاف سازشیں کرنے والے پھر جھوٹ کی سیاست کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھاکہ باشعورعوام نےالزام لگانے والوں کوووٹ کی طاقت سےآئینہ دکھایا۔ان کامزید کہناتھاکہ 2018 کے انتخابات میں بھی شکست خوردہ عناصر ناکام رہیں گے۔


    شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا


    خیال رہےکہ گزشتہ روز لاہورمیں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دس ارب روپے کی پیش کش کا الزام ثابت ہو جائے تو قیامت تک معاف نہ کریں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھاکہ اگرالزام ثابت نہ ہو ورنہ عدالت عظمیٰ سے اپیل ہو گی کہ الزام لگانے والے کے خلاف صادق اور امین کا فیصلہ کریں۔


    دس ارب کی پیش کش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی، عمران خان


    واضح رہےکہ دوروز قبل تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکہاتھا کہ پاناما کیس پرخاموشی اختیار کرنے کے لیے شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے دو ہفتے قبل ملاقات کر کے 10 ارب روپے کی پیش کش کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • وزیراعظم کی قیادت پر عوام نےمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے‘خواجہ آصف

    وزیراعظم کی قیادت پر عوام نےمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے‘خواجہ آصف

     

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ محمد آصف کاکہناہےکہ عوام نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو کےدوران وزیردفاع خواجہ محمدآصف نےکہاکہ وزیراعظم نوازشریف پانامادستاویزات میں اپنے خلاف بے بنیاد عائدکردہ الزامات کی تحقیقات کے لیے تیارہیں۔

    خواجہ آصف کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرے گی اور معاملے کی تحقیقات کےلیے اس کے تمام سوالات کےثبوت بھی فراہم کرےگی۔

    وزیردفاع کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں 2018 کےعام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرےگی۔

    انہوں نےکہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک میں احتجاج کی سیاست کررہے ہیں جوا نکے اپنے لیےنقصان دہ ہے۔

    خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت بھی مختلف معاملات پر مسلسل اپناموقف تبدیل کررہی ہےتاہم مسلم لیگ نواز دونوں سیاسی پارٹیوں کی سیاست سے ہرگز پریشان نہیں ہے۔


    اللہ کاجتنا شکر ادا کریں کم ہے، خواجہ آصف


    واضح رہےکہ دوروز قبل وزیردفاع خواجہ آصف کا کہناتھاکہ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔انہوں نےکہاکہ نوازشریف آئندہ انتخابات جیت کربھی وزیراعظم ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ترکی میں تاریخی آئینی ریفرنڈم کےلیےووٹنگ

    ترکی میں تاریخی آئینی ریفرنڈم کےلیےووٹنگ

    انقرہ : ترکی میں صدراتی نظام کےلیے آئینی ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ریفرنڈم میں ترک شہری آئینی تبدیلیوں کی منظوری یا مخالفت کا فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی میں صدارتی نظام رائج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ترک عوام آج ریفرنڈم میں کریں گے۔ریفرنڈم کی کامیابی کی صورت میں ترکی میں پارلیمانی نظام کےبجائےصدارتی نظام نافذ ہوجائے گا۔

    ترک صدرطیب اردگان کا کہنا ہےکہ صدارتی نظام سےایک مستحکم ریاست قائم ہو گی،جس سےملک میں خوشحالی آئےگی۔
    صدارتی نظام کے لیےہونے والےریفرنڈم میں اندرون ملک پانچ کروڑ 53 لاکھ سے زائد رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تازہ ترین سروے کے مطابق ترک عوام کی اکثریت صدارتی ڈرافٹ کی حمایت کر رہی ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


    صدر کے اختیارات میں توسیع‘ترک پارلیمنٹ نے منظوری دے دی


    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں ترک پارلیمنٹ نےصدر کے اختیارات بڑھانے سے متعلق نئے قانون کی منظوری دے دی تھی۔

    ترک پارلمینٹ سے منظور ہونے والے نئے قانون کے متعلق ناقدین کا کہنا تھا کہ اس قانون کی مدد سے صدر اپنے اختیارات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں،جبکہ اردگان کا کہنا تھاکہ نیا قانون امریکہ اور فرانس کےمماثل ہوگا۔

    واضح رہےکہ نئی اصلاحات کے تحت ملک کے وزیراعظم کا عہدہ موجودہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے بجائے کسی اور شخصیت کے پاس جائے گا یا پھر اس عہدے کے جگہ نائب صدر لیں گے۔

  • کوئی شک نہیں کہ ہمارااحتجاج کامیاب نہیں ہوگا‘ مصطفیٰ‌کمال

    کوئی شک نہیں کہ ہمارااحتجاج کامیاب نہیں ہوگا‘ مصطفیٰ‌کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال کا کہناہےکہ جس شہر سےحکمران پیسےلوٹ رہے ہیں اس کے لیےحقوق مانگ رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرس کےدوران پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال نےکہاکہ بدترین حکومتوں نےبھی یہ عوام کووسائل دےرکھےہیں۔

    مصطفی کمال کاکہناہےکہ شکرکریں ہم یہاں احتجاجاًبیٹھےہوئےہیں، اگرہم نےچلناشروع کردیاتوان محلات تک پہنچ جائیں گے۔انہوں نےکہاکہ ہم نےاپنی زندگی خاموشی سےقربان نہیں کرنی ہے۔

    پانی کےبحران کےحوالے سےپاک سرزمین پارٹی کےسربراہ کاکہناتھاکہ ٹینکرز کیاکسی دوسرے شہر سے پانی لےکر آرہےہیں ؟انہوں نےکہاکہ جو پانی ہمیں مفت میں ملنا تھا،وہ ہزاروں روپے میں ملتا ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال نےکہاکہ لوگ کردار اورپچھلےعمل کی وجہ سے ہمارے ساتھ جمع ہورہےہیں۔


    مصطفیٰ کمال کااحتجاج کا دائرہ کراچی کے دیگرعلاقوں تک بڑھانے کا اعلان


    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے احتجاج کا دائرہ کراچی کے دیگر علاقوں تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکمران سمجھ رہے ہیں، احتجاج کے بعد یہاں سے چلے جائیں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہناتھاکہ پاک سرزمین پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت بن رہی ہے،حکمران جیسا برتاؤ کریں گے،ہمارا رویہ بھی ویسا ہی ہوگا۔

    واضح رہےکہ پاک سر زمین پارٹی نے6 اپریل سے اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کیاتھااور آج چوتھے روز بھی کراچی پریس کلب پر ان کا احتجاج جاری ہے۔