Tag: عوام

  • جنوبی کوریا:عوام کابرطرف صدر کی گرفتاری کےلیےاحتجاج

    جنوبی کوریا:عوام کابرطرف صدر کی گرفتاری کےلیےاحتجاج

    سیول : جنوبی کوریا کی صدر پارک گن کی برطرفی کے عدالتی فیصلے کے بعد عوام کی جانب سے ان کی گرفتاری کےلیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جمعے کےروز جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کی نے پارک گن کےپارلیمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے مواخذے کےحق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں صدر کے عہدے سے فارغ کردیاتھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی ریلی نکالی اور پارک گن کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔پارک گن جنوبی کوریا کی جمہوری طور پر منتخب پہلی رہنما ہیں جنہیں ان کے عہدے سے برطرف کیاگیا۔

    پارک گن کو اب صدارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے اور وہ فوجداری قوانین کے تحت مقدمات کا سامنا کر سکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

    دوسری جانب ملک کے الیکشن کمیشن نے آزاد و شفاف انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔جس کےلیے ووٹنگ رواں سال نو مئی کوہوگی۔

    جنوبی کوریا میں کیےجانے والے سروے کےمطابق اس وقت ڈومیسٹک پارٹی کے مون جائے اِن اس وقت قائم مقام صدر وانگ یو آن جو کہ پارگ گن کے وفادار ہیں سے 22 فیصد آگے ہیں۔

    واضح رہےکہ پارک گن کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کےالزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

  • پی ایس ایل فائنل عوام کے ساتھ مل کر دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا، شیخ رشید

    پی ایس ایل فائنل عوام کے ساتھ مل کر دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کاکہناہےکہ پی ایس فائنل کے دو ٹکٹ خریدلیے ہیں۔انہوں نےکہاکہ عوام کےساتھ میچ دیکھوں گااور سیٹیاں بھی بجاؤں گا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ سامنے آتے ہی عام عوام کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی شخصیات نے بھی فائنل لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں دیکھنے کےحوالےسےدلچسپی ظاہرکی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد نےبھی5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ خرید لیے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ میں نے فائنل دیکھنے کےلیے پانچ سو والے دو ٹکٹ لیے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہناتھاکہ پانچ سو کے دو ٹکٹ کےعلاوہ 8ہزار کا ایک اورٹکٹ بھی لیاہے،میچ دیکھنے کےلیےساتھ ایک آدھ بندہ توہونا چاہیے،اکیلا برا لگتا ہے۔

    انہوں نےکہاکہ نجم سیٹھی نےبتایا ہےکہ آپ کووی آئی پی نشست دی جائے گی،مگر میں عوامی آدمی ہوں،عوام کےساتھ مل کرمیچ دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں ہمیشہ عوام میں ہوتا ہوں،پانچ مارچ کو بھی عوام کےساتھ ہوں گا، پہلی بار پاکستان میں کسی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنےجاؤں گا۔

  • خالی نعروں اور تقریروں سےتبدیلی نہیں آتی،شہباز شریف

    خالی نعروں اور تقریروں سےتبدیلی نہیں آتی،شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ خالی نعروں اور تقریروں سے تبدیلی نہیں آتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ن لیگی وفدسےملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف حریفوں کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ذاتی مفادکی خاطرملک کوداؤ پرلگانےوالوں کی سیاست پہچان چکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا لیگی وفد سے ملاقات میں کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کا اوڑھنا بچھوناعوام کی خدمت ہے۔

    شہبازشریف نےسیاسی حریفوں کوہوش کےناخن لینےکامشورہ دیتےہوئےشکست خوردہ قراردیابولےحکومت کاہرقدم عوام کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کےلیےہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں مخلصانہ اقدامات کاسلسلہ جاری رہےگا۔

    مزید پڑھیں:جناح اسپتال میں بوڑھی مریضہ کا ٹھنڈے فرش پر علاج، مریضہ دم توڑ گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح اسپتال میں مریضہ نے فرش پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی،حکام اے آروائی نیوز کی جانب سے توجہ دلانےکےباوجود میٹنگ میں مصروف رہے۔

  • جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدرکے خلاف مظاہرہ

    جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدرکے خلاف مظاہرہ

    سیول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں لاکھوں افراد کا صدر کے خلاف مظاہرہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں کرپشن اسکینڈ ل کے خلاف پانچ ہفتوں سے جاری مظاہروں میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا جس میں 13 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

    مظاہرین کرپشن اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ہے سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    مظاہرے کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ اتوار کی رات دارالحکومت سیول میں تیرہ لاکھ سے زائدافرادصدر مخالف مظاہرے میں شامل تھے۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی مانگ چکی ہیں تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکارکردیا ہے۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریامیں صدر کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ جاری

    یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گن نے اپنی سہیلی چوئی سون سل کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

    واضح رہے کہ ان مظاہروں کو1980 کی دہائی کی جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • برازیل میں صدر مائیکل ٹیمر کے خلاف مظاہرے

    برازیل میں صدر مائیکل ٹیمر کے خلاف مظاہرے

    برا زیلیا: برازیل میں عوامی اخراجات کے حوالے سے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈکرایا۔

    پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے اکتوبر میں ایک آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے تحت ملک کے افراط زر کو کم کرنے کےلیے عوام کے گزشتہ بیس سال کے اخراجات کو بھی ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سے اس آئینی ترمیم کی منظوری پر برازیل کے صدر کو سخت عوامی مخالفت کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ صدر ٹیمر کی کابینہ کے کئی اراکین پر کرپشن کے الزامات نے برازیل کی حکومت کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں:جلماروسیف کا برازیل کے صدر پررشوت لینے کاالزام

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ برازیل کی سابق صدر جلما روسیف کی جانب سے صدر مائیکل ٹیمرپر تعیمراتی کمپنی سے2لاکھ، 95 ہزار ڈالرزرشوت لینے کا الزام عائد کیا گیاتھا۔

    مزید پڑھیں:برازیل کی سابق صدرعہدے سے برطرف

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبرمیں برازیل کی سابق صدر جلما روسیف کو سینیٹ نےان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھاان پر ملک کے بجٹ کے اعداد وشمار میں ہیرا پھیری کا الزام تھا۔

  • بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے،سراج الحق

    بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے،سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ ہو،لندن یا دوبئی لیکس،حقائق قوم کے سامنے پیش کیےجائیں۔انہوں نے کہا کہ بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشائخ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مشائخ عظام نظریاتی اور مالیاتی کرپشن کےخلاف خانقاہوں سے آواز اٹھائیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ نظام مصطفٰی ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ اولیائےکرام کی تعلیمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ بھی سعودی عرب اور قطر جاتے رہتے ہیں لیکن کسی نے انہیں کھجور اور آب زم زم کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    مزید پڑھیں:پانامہ کیس میں پیش کیا گیاخط سیف الرحمٰن شہزادے کاہے،پرویز الٰہی

    واضح رہے کہ اس سےقبل لاہور میں جہانگیربدرکی رہائش گاہ پر سلم لیگ ق کےمرکزی رہنما پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ پانامہ کیس میں پیش کیا گیا خط قطری شہزادے کا نہیں بلکہ سیف الرحمٰن شہزادے کا ہے۔

  • امیگریشن کے معاملے کو بہت سختی سے لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

    امیگریشن کے معاملے کو بہت سختی سے لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارت کا عہدہ سنھبالنے کے بعد امیگریشن کے معاملے کو بہت سختی سے لیں گے اور سرحدوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق جمعرات کو واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن اور سینیٹ کے قائدِ ایوان میچ میکونل سے ملاقات میں اپنے قانونی ایجنڈے پر بات کی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدارت کا عہدہ سنھبالنے کے بعد امیگریشن،صحت عامہ اور ٹیکسوں کی شرح کو کم کرنا اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    poost-2

    امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ وہ امریکی عوام کے لیے شاندار اقدامات متعارف کروائیں گےاور اُن کی بہت سی ترجیحات ہیں جن سے عوام خوش ہوں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پال رائن نے کہا کہ ٹرمپ کو بہت شاندار کامیابی ملی ہے اور اس فتح کو امریکی عوام کی بہتری میں بدل دیا جائے گا۔

    post-1

    ًمزید پڑھیں:ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار

    واضح رہے کہ رپبلکن سینیٹر پال رائن کانگریس میں اہم عہدے پر ہیں اور انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ٹرمپ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • احتجاج آئینی حق،ادارےبندکرنا غیرقانونی،خورشید شاہ

    احتجاج آئینی حق،ادارےبندکرنا غیرقانونی،خورشید شاہ

    سکھر : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج اور دھرنا آئینی حیثیت رکھتا ہے لیکن ادارے بند کرنا غیر قانونی عمل ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہےعمران خان کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت کرنا نہیں آتی ۔

    خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دو نومبرکو دیکھیں گے کہ اسلام آباد میں گرفتاریاں کن بنیادوں پر ہو رہی ہیں ،پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہونی چاہیے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ لوگ کہتے ہیں ہم سڑکیں بنا رہے ہیں ،غریب اور بے روز گار سڑک چاٹیں گے ؟،اسپتالوں میں ادوایات نہیں اورحکومت معاشی پالیسی بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں لاکھوں افراد کو روز گار دیا اور جمہوریت کو جب بھی خطرہ ہوا پیپلز پارٹی سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے ۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاکہناتھاکہ گورنر سندھ پراتنے بڑے الزامات کے بعد گورننس چیلنج ہو جاتی ہے،چور چوری کرتے ہیں لڑتے ہیں توپھر راز کھل جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 12مئی اور کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ کراچی سے برآمد اسلحے کی بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

  • نوازشریف طاقت کے نشے سے باہر آئیں،نعیم الحق

    نوازشریف طاقت کے نشے سے باہر آئیں،نعیم الحق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف سچ پر پردہ نہ ڈالیں،طاقت کےنشے سے باہر آئیں اور عوام کا امتحان نہ لیں۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ مارچ ثابت کرےگا کہ قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی اور نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائیں گے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر نواز شریف کو ڈیڑھ ماہ قبل پہلا نوٹس ملا لیکن انہوں نے جواب ہی جمع نہیں کرایا۔

    مزید پڑھیں: رائیونڈکسی کی جاگیر نہیں،پورےپاکستان سے لوگوں کو رائیونڈ لے کرجائیں گے،عمران خان

    نعیم الحق کا کہناتھا کہ نواز شریف کے وکلا نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اور وہ سر چھپا کر نکل گئے،وہ کسی فورم پر جواب دینا نہیں چاہتے۔

    مزید پڑھیں: کسانوں پر ظلم ہوا، رائے ونڈ مارچ میں شریک ہوجائیں، عمران

    انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سچ پر پردہ نہ ڈالیں،طاقت کے نشے سے باہر آئیں اور عوام کے غصے کا امتحان نہ لیں،یہ قانون کی جنگ نہیں عوام کی جنگ ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کو عوام کا سیلاب لاہور آرہا ہے اب مہلت ختم ہوگئی۔

  • سندھ میں 4500 نئے ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے،صوبائی وزیر صحت

    سندھ میں 4500 نئے ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے،صوبائی وزیر صحت

    کراچی: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں 4 ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو ملازمت دی جائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کراچی کے مختلف اسپتالوں کا گزشتہ روز دورہ کیا اور کہا کہ محکمہ صحت کو ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا تھا،عوام کی صحیح معنوں میں خدمت صرف نجی اسپتالوں اورصحت سے متعلق سہولت فراہم کرنے والے دیگرادارے نہیں کرسکتے۔

    صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں صحت کے نظام کو موثر بنانے کے لیے محکمے میں 4ہزار 500 کے قریب ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ اس حوالے سے عمل درآمد شروع کیا جا چکا ہے جبکہ 250 کے قریب مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو تیار کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ‘ان ڈاکٹروں کو اگلے ہفتے مختلف جگہوں پر تعینات کیا جائے گا’۔

    محکمہ صحت کے لیے درد سر بننے والے اتائی ڈاکٹروں کے حوالے سے میندھرو نے کہا کہ ایسے ڈاکٹروں کے خاتمے کے لیے محکمہ جاتی تفتیش شروع کی جاچکی ہے اور وزارت ان کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں عوام کو ادویات مہیا نہیں کرنے والے تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔