Tag: عوام

  • برطانیہ میں یورپ سے الحاق کے حق میں مظاہرے

    برطانیہ میں یورپ سے الحاق کے حق میں مظاہرے

    لندن : برطانیہ کے یورپ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے خواہش مند لوگوں نے لندن سمیت ملک کے کئی شہروں میں ریلیاں نکالی جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق یورپ کے ساتھ الحاق یا اس سے انخلا کے حوالے سےرواں سال 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم کے بعد یہ یورپ میں شمولیت کے حامی لوگوں کی جانب سے یہ پہلا باقاعدہ مظاہرہ تھا.

    ان ریلیوں کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ یورپ سے انخلا کے لیے باقاعدہ عمل شروع کرنے میں تاخیر کرے.

    اس موقع پر برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں یورپ سے انخلا کے حامیوں نے مرکزی ریلی نکالی.

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ یورپی ممالک کے ساتھ برطانیہ کے معاشی،ثقافتی اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط بنائے.

    *برطانوی پاؤنڈ 31سال کی کم ترین سطح پر، عالمی،ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

    لندن کے مرکزی جلوس کے شرکا نے زیادہ تر گھر پر بنائے ہوئے کتبے اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور یہ جلوس ہائیڈ پارک، حکومتی دفاتر کے علاقے وائیٹ ہال اور پارلیمان کی عمارت سے قریب سے گزرا.

    یاد رہے کہ پیر کو پارلمینٹ میں ایک مرتبہ پھر یہ بحث ہو گی کہ آیا یورپ شمولیت یا انخلا کے حوالے سے ایک دوسرا ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے یا نہیں.

    *برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ

    واضح رہے کہ جون میں ہونے والے ریفرنڈم میں انخلا کے حق میں فیصلہ ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر ایک یادداشت جاری کی گئی تھی جس پر چالیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دستخط کیے تھے، لیکن اس موقع پر حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک جوابی بیان میں کہا گیا تھا کہ ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کیا جائے گا.

  • انقرہ : ترک عوام چاہتے ہیں کہ سزائے موت کا قانون بحال کیا جائے،ترک صدر

    انقرہ : ترک عوام چاہتے ہیں کہ سزائے موت کا قانون بحال کیا جائے،ترک صدر

    انقرہ : ترک صدر رجیب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ سزائے موت کے قانون بحال کیا جائے اور حکومت کو لازمی ان کو بات سننی ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی ٹیلی ویژن اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام کی خواہش کو حکومت رد نہیں کرسکتی،حکومت کو ان کی بات کو سننی ہوگی.

    اس سے قبل یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ نے کہا ہے کہ ترکی حکومت کا سزائے موت بحال کرنے کا فیصلہ اس کو یورپی یونین میں شمولیت سے پیچھے کردے گا.

    ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی حکومت ایک نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے میں تمام اہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے.

    *استنبول : حکومتی اوراپوزیشن جماعت کی جمہوریت کی حمایت میں ریلی

    یاد رہے دو روز قبل ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد حکومت اوراپوزیشن جماعت نے جمہوریت کی حمایت میں ریلی نکالی،ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کی تھی.

    استنبول میں تقسیم اسکوائر پرریلی کےشرکاکاکہناتھاکہ ناکام بغاوت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جمہوریت اور ہر طرح کی آزادیاں کتنی قیمتی ہیں.

    *ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں ماہ 16 جولائی کو ترکی میں فوج کے باغی گروہ کی اقتدار پر قبضے کی کوشش عوام نے ناکام بنادی تھی،عوام سڑکوں پر نکل کر ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے جبکہ ترک فوج کے باغی ٹولے نے باسفورس پل پر ہتھیار ڈال دیے اور ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا.

    *انقرہ : ترکی میں تین مہنیے کے لیے ایمرجنسی نافذ

    واضح رہے کہ چار روز قبل ترک صدر نے صدارتی محل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ’مسلح افواج سے تمام وائرس صاف کر دیے جائیں گے‘.

     

  • عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ 2جولائی سے ملنا شروع ہونگے

    عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ 2جولائی سے ملنا شروع ہونگے

    کراچی : اسٹیٹ بینک عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ دو جولائی سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور کمرشل بینکوں سے شیڈول کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتراپنے کائونٹرز کے ذریعے 25 جون سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گےاور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے آخری یومِ کار تک جاری رہے گا، بڑے شہروں میں واقع کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں کو ’’سلیکٹ برانچ ‘‘ قرار دیا گیا ہے، جو ایکسپریس سینٹر کے طور پر کام کریں گے اور جہاں سے عام لوگوں کو مقررہ کوٹا کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ تمام کمرشل بینکوں کو اپنے صارفین کے لیے خصوصی کوٹا بھی جاری کیا گیا ہے، بینک عام لوگوں، کھاتے داروں اورکارپوریٹ صارفین کو 2 جولائی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنا شروع کر یں گے۔

    شناختی کارڈ دکھانے پر ہر فرد کو دس روپے، بیس روپے، اور پچاس روپے کی ایک ایک گڈی جاری کی جائے گی، جبکہ سو روپے کے نئے نوٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

    اسٹیٹ بینک عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنےسے متعلق کسی خلاف ورزی کی صورت میں بینکوں پر جرمانے بھی کرے گا۔