Tag: عوام

  • ’عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا‘

    ’عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا‘

    پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اب انہیں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔ اب عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کسی معجزے سے کم نہیں، کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں نواز شریف نے عوام سے وعدے کیے تھے۔ وہ عوام سے جھوٹے اور کھوکھلے وعدے نہیں کرتے۔ یہ وعدہ تکمیل کو پہنچا اور اللہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک پی ٹی آئی حکومت میں ملک کے ساتھ جو ہوا، وہ سب جانتے ہیں۔ عمران خان چار سال مسلط رہا اور ملک کا بیڑا غرق کر کے گیا۔ بجلی کا ریٹ 45 روپے پر ہم نے نہیں انہوں نے پہنچایا تھا۔

    سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ جو ملک کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتے، وہ کسی کی ساتھ وفاداری نہیں کر سکتے۔ جو ملک کو توڑنا چاہتے تھے، آج ان کی پوری جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہو چکی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں تیل، آٹا، چینی سب ختم ہو گیا تھا۔ ن لیگ نے ایک سال میں دن رات انتھک محنت کر کے معیشت کو بہتر کیا۔ آج مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، تو عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ ملک پر چھائی مایوسی چھٹ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی عوام کو خوشخبری سنائی جائے گی اور گندم کی خریداری سے متعلق مریم نواز جلد اعلان کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب سہولت بازار میں عوام کو ایک ارب سے زائد کا ریلیف دیا۔ شہباز شریف کے دور کے بعد پنجاب میں دوبارہ مفت دوائیں شروع ہو چکی ہیں۔مریم نواز نے ایک سال میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا۔ قیمتوں میں کمی اور استحکام لانا وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح ہے۔

    پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر کسی جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ سندھ کا اپنا پانی ہے اور پنجاب کا اپنا، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا ہے۔ اگر پانی کے معاملے پر کسی کو اعتراض ہے، تو سی سی آئی کا فورم موجود ہے۔سی سی آئی اجلاس کوئی بھی وزیر اعلیٰ بلا سکتا ہے، جو جلد ہوگا۔

  • کراچی کے عوام کیلیے بُری خبر

    کراچی کے عوام کیلیے بُری خبر

    کراچی کے عوام جو پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہیں اب ٹرانسپورٹ سہولت سے متعلق ان کے لیے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔

    کراچی کے عوام جو پہلے ہی ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چند سال قبل وفاقی حکومت کے گرین لائن بس اور پھر سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس سے ان کی کچھ اشک شوئی ہوئی۔

    تاہم اب کراچی میں پیپلز بس سروس (ریڈ لائن) سے سفر کرنے والے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ اس کے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئے نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    پیپلز بس سروس میں کرائے میں 20 سے 60 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے اور کم سے کم کرایہ 80 روپے اور زیادہ سے زیادہ 120 روپے کر دیا گیا ہے۔

    کرایوں کے نئے نرخ بسوں کے اندر بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس وقت کراچی میں 12 سے زائد مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس چل رہی ہیں اور مسافروں سے کم سے کم کرایہ 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے وصول کیا جاتا ہے۔

    اس اضافے سے مہنگائی کے ستائے غریب شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور ان کے گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو جائیں گے۔

    ریڈ لائن بس سندھ کے دیگر شہروں میں بھی چل رہی ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق وہاں تاحال کرایوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کے لیے بڑا اعلان

    خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کے لیے بڑا اعلان

    خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے عوام کیلیے بڑے امدادی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے بڑے امدادی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے خاندان کے سربراہ کی موت پر 10 لاکھ روپے مالی مدد کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    صوبہ خیبر پختونخوا میں کسی بھی خاندان کے سربراہ کے انتقال پر اس کے اہلخانہ کو بڑی امدادی رقم دی جائے گی۔

     

    ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے خاندان کے سربراہ کے ورثا کو 10 لاکھ روپے جب کہ 60 سال سے زائد عمر میں انتقال کرنے والے شخص کے ورثا کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کے پی حکومت این جی او کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کرنے والی ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-governments-big-announcement-for-senior-citizens/

  • عوام کو ڈرانے کی سازش کرنا ٹھیک نہیں: محمود خان اچکزئی

    عوام کو ڈرانے کی سازش کرنا ٹھیک نہیں: محمود خان اچکزئی

    سینئر سیاستدان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی عوام کو ڈرانے کی سازش کر رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی ملک کے موجودہ صورتحال پر کہا کہ ہمارے خطے کے امن کو خطرہ ہے، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اچھا سمجھو یا برا، انہیں پاکستان کے کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا، پنجاب میں بھی واضح اکثریت تحریک انصاف کی تھی اور پی ٹی آئی احتجاج کیلئے ہزاروں کارکنان ڈی چوک پہنچے۔

    محمودخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کوئی وفاداری کا دعویٰ کرتا ہے تو اس کا ایک ہی حل آئین کی حکمرانی ہوگی، آئین بالادست ہوگا عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ ہوگی اور ہر ادارہ آئینی حدود میں کام کرے تو پاکستان بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔

  • حکومتیں کیسے بنی ہیں یہ چیزیں سامنے آتی رہیں گے، مولانا فضل الرحمان

    حکومتیں کیسے بنی ہیں یہ چیزیں سامنے آتی رہیں گے، مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتیں کیسے بنی ہیں یہ چیزیں سامنے آتی رہیں گے، عوام بھی سمجھتے ہیں یہ ہمارے نمائندے نہیں۔

    سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منصفانہ الیکشن اور عوامی نمائندہ سامنے آنے تک حالات بہتر نہیں ہونگے، بلوچستان، کے پی میں کوئی نمائندہ عوام کے سامنے نہیں جاسکتا، تبدیلیاں لائیں لیکن مخصوص سیاسی مفاد نظر نہیں آنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو ضرورت سمجھیں، اپنی ذاتی ضرورت کو ترجیح نہ دیں، ملک میں نہ آئین محفوظ ہے نہ ادارے اور نہ پارلیمنٹ، ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں ہیں۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ جو اسمبلی بیٹھی ہے اس کا عوام کی نمائندگی سے کوئی تعلق نہیں، آج ایک ایک ادارہ کمزوری کی طرف جارہا ہے وجہ آئین پرعمل نہیں ہورہا۔

    آئین پرعمل نہیں ہوگا تو عدم استحکام اور اضطراب کا شکارہوں گے، ریاست کو اتنا طاقت ور ہونا چاہیے کہ کوئی جرم کرے تو وہاں تک پہنچ کر اسے پکڑ سکے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو ضرورت سمجھیں، اپنی ذاتی ضرورت کوترجیح نہ دیں، دوست ممالک کو پاکستان کی معیشت سے متعلق تشویش ہے، پی پی اور ہمارے درمیان مسودہ تیار کرنے اور شیئرکرنے کی بات ہوئی۔

  • عوام کو کب سے سولر پینل ملنا شروع ہوں گے؟ اہم خبر

    عوام کو کب سے سولر پینل ملنا شروع ہوں گے؟ اہم خبر

    لاہور: نومبر میں عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کے تحت سولر پینل ملنا شروع ہو جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اسی سال نومبر کے مہینے سے وزیراعلیٰ کے پروگرام کے تحت لوگوں میں سول پینل کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔

    پنجاب میں سولرپینل کی مقامی طور پر تیاری کے سلسلے میں بھی چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن مینوفیکچرنگ کی منظوری دید گئی ہے۔

    اجلاس میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے، پنجاب کی 100 تحصیلوں میں 15 اکتوبر تک ستھرا پنجاب کی لانچنگ ہوگی۔

    2 ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغاز ہوگا، ستھرا پنجاب کے دوسرے فیز میں 15 نومبر سے مزید 34 تحصیلوں میں بھی آغاز ہو جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپتالوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول کا پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان کو بھی توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب دیکھنا ہوگا 

    وائلڈ لائف تحفظ کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مزید 9 اضلاع میں دستک سروسز شروع کرنے کی منظوری کی گئی ہے۔

    پنجاب میں پہلی بار کاربن کریڈٹ اسکیم کے اجرا کی منظوری دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا فلم فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

  • شہریوں کے لیے سستی بستی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

    شہریوں کے لیے سستی بستی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

    کراچی: سندھ میں سستی بستی منصوبہ شروع کرنے کااعلان کردیا گیا، مشیر ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی سندھ نجمی عالم کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا، 29 ویں گورننگ باڈی اجلاس میں سندھ کی عوام کے لیے سستی بستی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    نجمی عالم نے کہا کہ ضرورت مندافراد کیلئے جلد سستی بستی اسکیم شروع کریں گے، اجلاس میں میئر حیدرآباد کاشف شورو اور میئر سکھر ارسلان شیخ و دیگرشریک ہوئے۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں ارکان اسمبلی یوسف بلوچ، عروبہ ربانی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کچی آبادیوں میں تجاوزات ہٹانے کیلئے ڈیمالش اسکواڈ بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔

    خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے کی عوام کے لیے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کاہدف حاصل کریں گے، شہری 15 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرسکیں گے جو انھیں 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط کے تحت ادا کرنا ہوگا۔

  • اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی۔

    لاہور میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ کمیٹی کا دسواں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے بھی منظور ہوئے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

    صوبائی ترقیاتی ورکنگ کمیٹی اجلاس میں 50 ارب 76 کروڑ کے فنڈزکی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کیلئے 8 ارب منظور کیے گئے۔

    چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیالکوٹ مرالہ بیرج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع کیلئے 3 ارب 16 کروڑ منظور ہوئے۔

    وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹ فار فاریسٹ ویسٹ پروگرام کیلئے 1 ارب روپے منظور کیے گئے، پنجاب میں کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53 کروڑ 4 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

    لاہورمیں قائداعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28 کروڑ منظور ہوئے، شیخوپورہ میں کچہری رسول نگرروڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 39 کروڑ 7 لاکھ روپے منظور ہوئے۔

    اجلاس میں سیکریٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹرآصف طفیل نے شرکت کی، اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

  • عوام صرف دو ماہ انتظار کریں: شیخ رشید

    عوام صرف دو ماہ انتظار کریں: شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام صرف دو ماہ انتظار کریں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان فل موشن میں ہے انہوں نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے متعلق میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی، وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر کیس بنایا گیا اگر کسی کو بلو رانی کہنے پر سزا بنتی ہے تو سزا دے دیں۔

    ساق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اداروں سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، نوازشریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئی ہے، عوام صرف دو ماہ انتظار کریں، آج سے 2 ماہ کے لئے میں سیاست سے دور ہوں، اس 2 ماہ کے بعد دیکھوں گا سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے ۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور تعلق ہے، میں حکومت سے اپیل کروں گا وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • آج ثابت ہواعوام نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کردیا، عطا تارڑ

    آج ثابت ہواعوام نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کردیا، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تاڑر نے کہا ہے کہ آّج ثابت ہوا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کی جھوٹ اور نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پی ٹی آئی ووٹرز آج باہر نہیں نکلے وہ مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔ جیل سے بیٹھ کر ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ معاشی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے، عوام نے معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے حالات کو بہتر کرکے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی نفرت اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔