Tag: عوام

  • فیصل واوڈا کا اپنے حلقے کی عوام کو راشن گھرگھر پہنچانے کا فیصلہ

    فیصل واوڈا کا اپنے حلقے کی عوام کو راشن گھرگھر پہنچانے کا فیصلہ

    کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے حلقے کی عوام کو راشن گھر گھر پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مشکل وقت میں سفید پوش افراد تک مالی مدد پہنچائیں گے، حکومتی سر پرستی کے بغیر دوستوں کے تعاون سے مہم شروع کی ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ راشن، مالی تعاون پر مشتمل امداد یوسی، وارڈز کی سطح پر تقسیم ہو گی، رضا کاروں کی مدد سے عوام کی دہلیز تک راشن پہنچائیں گے،مہم میں سفیدپوش طبقے کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی قسم کا سرکاری فنڈ یا اثرو رسوخ استعمال نہیں ہوگا، ہفتہ وار امدادی مہم کا دائرہ کار وسیع کرتے جائیں گے،
    کرونا کسی ایک طبقے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش پوری ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک راشن تقسیم کریں گے، اس کار خیر میں کسی کو شامل نہیں کیا اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کی عزت نفس سے نہیں کھیلنا اور نہ تفریق کا تاثر دینا ہے، اپنی مدد آپ اور دوستوں کے تعاون سے گھر گھر راشن پہنچائیں گے۔

  • عوام کا تعاون نہیں رہا تو کرونا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    عوام کا تعاون نہیں رہا تو کرونا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا تعاون نہیں رہا تو کرونا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں627 کرونا وائرس کے مریض ہیں، 272 زائرین ہیں جومجموعی مریضوں کا 43 فیصد بنتے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 62 کیسز ایسے ہیں جو باہر سے آئے اور مجموعی کیسز کا 10 فیصد ہیں،مقامی منتقلی کے 293 کیسز ہیں جو مجموعی کیسز کا 47 فیصد ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں برائے مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو عوام کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا تعاون نہیں رہا تو کرونا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا۔

    کرونا وائرس: سندھ میں کیسز کی تعداد 627 ہو گئی

    دوسری جانب وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہو گئی ہے، وائرس سے 7 مریض انتقال کر چکے ہیں جب کہ 42 مریض بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہو گئی ہے، حیدرآباد میں 14 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد تعداد 57 ہوگئی ہے، جامشورو میں 2 اور جیکب آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

  • کرونا وبا پرقابو کے ساتھ لوگوں کی معاشی ضرورتیں بھی پوری کرنی ہیں، اسد عمر

    کرونا وبا پرقابو کے ساتھ لوگوں کی معاشی ضرورتیں بھی پوری کرنی ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وبا پر قابو کے ساتھ لوگوں کی معاشی ضرورتیں بھی پوری کرنی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی چھٹی میٹنگ کل ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ سینٹر میں آج سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہوگی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے، اس جنگ میں پاکستان بھی حصہ لے چکا ہے،دنیا بھرمیں فیصلہ سازی میں توازن پیدا کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے، عالمی سطح پر ایک کوشش ہے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا وبا پرقابو کے ساتھ لوگوں کی معاشی ضرورتیں بھی پوری کرنی ہیں، ہم نے یہ بھی دیکھناہے کہ بندش سخت کردیں گے تو لوگوں کو اشیاضروریہ نہیں ملےگی۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اشیائے ضروریہ نہیں ملےگی تو لاک ڈاؤن یا بندش کا فائدہ نہیں، اشیائے ضروریہ لوگوں کونہیں ملیں گی تو مجبوری میں گھروں سے باہر آئیں گے،بھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہاں لاک ڈاؤن کیاگیا اور لوگ باہر نکلے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 50 ارب روپے کے فنڈز دیے جا رہے ہیں، دور درازعلاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانی ہے،ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے یکمشت دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کروناوائرس پر کنٹرول کے لیے ٹیسٹنگ استعداد کو بڑھانا ہے، پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد 32 تک پہنچ جائےگی، ٹیسٹنگ کی استعداد 15 اپریل تک 9 لاکھ تک لے جائیں گے۔

  • حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

    حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس ایک ایسا چیلنج ہے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس وائرس سے 199 ممالک متاثر ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے، حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سہولتوں کی فراہمی میں بتدیج بہتری آ رہی ہے،چین ترجیحی بنیاد پر ہماری مدد کر رہا ہے ان کا شکرگزار ہوں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ ہے، مختلف ممالک کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں، جن ممالک کے وسائل محدود ہیں عالمی دنیا ان کا قرض ری اسٹرکچر کریں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین بینک کے قرضے ری شیڈول کرانا چاہتے ہیں، یہ رقم کرونا وائرس سے پیدا بحران کی وجہ سےصحت پر خرچ ہوگی،حکومت پورپی یونین، جی77 اور جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہے۔

    ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر پابندیاں ختم کرانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، پابندیوں کی وجہ سے ایران رقم ہونے کے باوجود وینٹی لیٹر نہیں خرید سکتا۔

  • بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے، مرتضیٰ وہاب

    بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے ایک مرتبہ پھر سخت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے،اس خطرناک وبا کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، ہمیں اس سے بچاؤ کے لیے صرف احتیاط برتنی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر ہر صورت عمل کریں،بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے وبا کے پھیلاؤ کاخطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت این جی اوز کی مدد سے راشن تقسیم کر رہی ہے، صبر سے کام لیں تمام مستحقین تک راشن پہنچائیں گے۔

    کرونا وائرس: سندھ میں کیسز کی تعداد 627 ہو گئی

    دوسری جانب وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہو گئی ہے، وائرس سے 7 مریض انتقال کر چکے ہیں جب کہ 42 مریض بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہو گئی ہے، حیدرآباد میں 14 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد تعداد 57 ہوگئی ہے، جامشورو میں 2 اور جیکب آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

  • ڈاکٹرز اور دیگر سپورٹنگ اسٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، فیاض الحسن چوہان

    ڈاکٹرز اور دیگر سپورٹنگ اسٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور دیگر سپورٹنگ اسٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، صوبہ پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ کیاگیا ہے، آرڈیننس سے صحت اور انتظامیہ کوضروری قانونی سہولت ہوگی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں سے قیدیوں کو 90 دن کا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس فیصلے سے تقریباً 3100 قیدی مستفید ہوں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ موجود ہے، ڈاکٹرز اور دیگر سپورٹنگ اسٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جزوی لاک ڈاؤن عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے نافذ کیاگیا ہے۔

    کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    اس سے قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے لیے مؤثر میکنزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی کو صوبے کےعوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

  • کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کے لیے مؤثر میکنزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی کو صوبے کےعوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

    کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ 24گھنٹےمیں پاکستان میں مشتبہ 1106 مریض رجسٹرڈ ہوئے، پاکستان میں کرونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 1526ہیں، پاکستان میں 24گھنٹے میں 121 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔

  • کرونا کے خلاف عوام کا ساتھ ہی سب سے بڑی نعمت اور دولت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا کے خلاف عوام کا ساتھ ہی سب سے بڑی نعمت اور دولت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف عوام کا ساتھ ہی سب سے بڑی نعمت اور دولت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آج شام 6 بجے کرونا وائرس پر اجلاس طلب کر لیا جس میں کرونا وائرس کے پھیلائو،ٹرینڈ اور مقامی منتقلی کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ آج سے دکانیں شام 5 بجے سے بند رکھنے کے احکامات پہلے ہی دے چکے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، عوام کا ساتھ ہی سب سے بڑی نعمت اور دولت ہے۔

    کروناوائرس: ’’حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے‘‘

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا کا مریض گھر پر رہتا ہے تو گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنا رہی ہے تا کہ وائرس کو پھیلنے نہ دیا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1373 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام کوگھروں میں رکھنے کے لیے سختی کریں گے، گورنر پنجاب

    کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام کوگھروں میں رکھنے کے لیے سختی کریں گے، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام کوگھروں میں رکھنے کے لیے سختی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن نے سینی ٹائزرز ،کلوروکوئن انجکشن عطیہ کیے۔

    بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام کوگھروں میں رکھنے کے لیے سختی کریں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے عوام حالات کو سنجیدہ لیں، کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سینی ٹائزر، 12 ہزار کلوروکوئن انجکشن ڈاکٹرز کو دیے جا رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 20 ہزار راشن کے پیکٹ بھی عطیہ کے طور پر جمع ہو چکے ہیں،مستحق افراد میں راشن کی تقسیم شروع کی جا رہی ہے۔

    کرونا سے نمٹنے کےلیے چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان

    دوسری جانب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1106 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

    گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، گلگت بلتستان کی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام پاکستانی کرونا وائرس سے مل کر لڑیں گے۔

    پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، آرمی چیف

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈکواٹرز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےشرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، پاک فوج ملک کی خدمت اورحفاظت کرتی رہےگی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔