Tag: عون چوہدری

  • 2 ماہ کے بعد  ریلیف ہی ریلیف ……. بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    2 ماہ کے بعد ریلیف ہی ریلیف ……. بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا دو ماہ بعد ریلیف ہی ریلیف ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سب سےپہلی ترجیح ہونی چاہیے، ملکی معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے، سازشی عناصر کو شکست ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے متعلق عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، دوماہ کے بعد عوام کے لئے ریلیف ہی ریلیف ہوگا۔

    آئی پی پی رہنما نے بتایا کہ شہباز شریف اور مریم نواز دن رات عوامی مسائل کےحل کیلئےمتحرک ہیں، فتنہ اور انتشارکی سیاست کااب پاکستا ن میں کوئی مستقبل نہیں ، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، سب كو ملکی استحكام کیلئے سوچناچاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ آرمی چیف نےنوجوانوں کواہم پیغام دیاکہ آزادریاست بڑی نعمت ہے، استحكام اورمعاشی ترقی کیلئے قانون سازی اور ترمیم کرنا پڑی توكرنی چاہیے۔

    رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ استحكام بہت ضروری ہے، موجودہ حكومت كی مدت پوری ہونی چاہیے، نفرتیں اور اختلافات كو بھلاكر ہمیں پاكستان كی ترقی کیلئے سوچنا چاہیے۔

  • پی ٹی آئی نے جس سیاستدان کے کردار کو بُرا کہا کل اس کے پیروں میں بیٹھ گئی، عون چوہدری

    پی ٹی آئی نے جس سیاستدان کے کردار کو بُرا کہا کل اس کے پیروں میں بیٹھ گئی، عون چوہدری

    اسلام آباد: استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جس سیاستدان کے کردار کو بُرا کہا کل اس کے پیروں میں بیٹھ گئی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ چند روز سے ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہے جیسے ظلم کہیں اور مظلوم کوئی اور ہے، الیکشن میں کامیاب ہوا ہوں  9 فروری کو میرا نوٹی فکیشن بھی جاری ہواہے، میں نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے، اس کا تحفظ کروں گا۔

    آئی پی پی رہنما عون چوہدری کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے ساری زندگی ایک مہذب سیاستدان اور اس کے کردار کو بُرا کہا، جلسوں میں ان کے غلط نام لیے اور کل ان کی لیڈرشپ ان کے پیروں میں بیٹھ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی تو گھرکے بھیدی نے لنکا نہیں ڈھائی، جب یہ بھیدی بولے گا تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، آپ کے نام نہاد لیڈر کے  کرتوت جانتا ہوں، ملک کی بات آئے گی تو قوم کو آپ کا چہرہ دکھاؤں گا۔

    عون چوہدری نے کہا کہ ہمیں ملک میں رہنا ہے، جادو ٹونوں سے فیصلے نہیں کروانے، میں الیکشن جیت چکا ہوں اور اس کا تحفظ کروں گا، کل پریس کانفرنس کروں گا اور اہم کردار سامنے لاؤں گا۔

    آئی پی پی رہنما نے کہا کہ آپ نے کہا تھا اصولوں پر سیاست کرنی ہے، کہاں گئے اصول؟ پاکستان میں معاشی، ڈیجیٹل دہشت گردی آپ پھیلارہے ہیں، کبھی کہیں تو کبھی کہیں فتنہ پھیلاتے ہیں، رونا دھونا اب نہیں چل سکتا۔

    عون چوہدری نے کہا کہ آپ نے قوم کے بچوں کو9 مئی کی دہشت گردی میں استعمال کیا، کون سے دہشت گرد تیار کر لیے جنہیں پٹرول بم بنانا آتا ہے؟ آپ کے لوگوں کو پولیس، ملکی دفاعی تنصیبات، جناح ہاؤس پر حملہ کرنا بھی آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی میں جو منظم دھاندلی آپ نے کی وہ بھی سامنے آئے گی، سلمان اکرم راجا کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے لوگوں کو اٹھا کر تشدد کیا، یہ کالے کورٹ میں سمجھتے ہیں جو کچھ کریں وہ قانون ہے، میں وکلا برادری کی بہت عزت کرتا ہوں، آپ کالے کوٹ کی عزت کو پامال کریں گے تو یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

    عون چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے مارا پیٹا وہ سلمان اکرم راجا کے ورکرز تھے، 8 اور 9 کی رات راجا سلمان لوگوں کیساتھ آر او کے دفتر پر دھاوا بولتے ہیں، آراو کو مرضی کے مطابق رزلٹ بنانے کیلئے پریشر ڈالتے ہیں۔

  • این اے 128‌ : الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس  لے لیا

    این اے 128‌ : الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 128 سے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، ڈی جی لا کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی کمیشن میں زیر التوا درخواست پرقانون کے مطابق سن کر فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو اٹھائیس سے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو اقدام سے آگاہ کردیا۔

    ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی کمیشن میں زیر التوا درخواست پرقانون کےمطابق سن کر فیصلہ ہوگا۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نےڈی جی لا کے بیان کے بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی، ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی، اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لیا، الیکشن کمیشن سلمان اکرم راجہ کی درخواست سن کرفیصلہ کرے گا۔

  • این اے 128 لاہور : کون ہوگا فاتح؟ عون چوہدری اور سلمان اکرم راجہ مضبوط امیدوار

    این اے 128 لاہور : کون ہوگا فاتح؟ عون چوہدری اور سلمان اکرم راجہ مضبوط امیدوار

    آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن میں این اے 128 لاہور کا حلقہ بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ حلقے سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ پہلی بار قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہیں کہ اس حلقے میں محمد عون چوہدری کو مسلم لیگ نواز کی حمایت حاصل ہے کیونکہ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے اس نشست پر ایڈجسنمٹ کی ہے۔

    این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد عون چوہدری کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے کیونکہ اس حلقے میں عون چوہدری کو مسلم لیگ نواز کی حمایت حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے اس نشست پر ایڈجسنمٹ کی ہے۔

    این اے 128 لاہور کے امیدواروں کی فہرست

    تجزیہ نگاروں کے مطابق این اے 128 پی ٹی آئی کا سب سے مضبوط حلقہ سجمھا جاتا ہے کیونکہ اس حلقے میں 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی گرفت کمزور ہوئی تھی، تحریکِ انصاف کے رہنما شفقت محمود اس حلقے سے 2013 اور 2018 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں

    این اے 128 میں عون چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے علاوہ جماعت اسلامی کے سنئیر رہنما لیاقت بلوچ، متحدہ قومی موومنٹ کے آغا محمد علی خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عدیل غلام محی الدین شامل ہیں۔

    ماضی میں اس حلقے کو این اے 123 کے نام سے جانا جاتا تھا، اس حلقے میں باغبانپورہ، کوٹ خواجہ سعید، چائنہ سکیم، محمود بوٹی، یو ای ٹی ، مجاہدآباد، گنج مغلپورہ، درس بڑے میاں، پاکستان منٹ، سنگھ پورہ ، جمیلہ آباد، ریلوے پاور ہاﺅس، باجا لائن، نشاط پارک شامل ہیں۔

    این اے 128 لاہور میں ووٹرز کی تعداد 678006 ہیں، جن میں مرد ووٹرز 347900 جبکہ خواتین ووٹرز 330106 شامل ہیں۔

  • بطور نکاح کے گواہ میرا بیان ہے کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی، عون چوہدری

    بطور نکاح کے گواہ میرا بیان ہے کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی، عون چوہدری

    راولپنڈی : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ بطور نکاح کے گواہ میرا بیان ہے کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کل جرح کی گئی جو آج مکمل ہوگئی، عدالت نے بلایا تھا میں نے جو کہا سچ کہا ہے، جج صاحب نے میرا بیان ریکارڈ کرلیا اب فیصلہ آنا ہے۔

    عون چوہدری کا کہنا ہے کہ بطور نکاح کے گواہ میرا بیان ہے کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی، مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ ان کے بھی علم میں نہیں لایا گیا تھا۔

    آئی پی پی رہنما نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زندگی کا فیصلہ جھوٹ پر کرتے ہیں اور دوسروں کو بڑی تقریریں کرتے ہیں، خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے ،ملک کے ساتھ بڑا مذاق کیا گیا،فیصلے خوابوں پر ہوتے تھے، نوجوانوں اور بچوں کو گمراہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ایساالزام جوسچ ثابت ہواہے،انکےپاس کوئی جواب نہیں، آپ نے ساری زندگی دوسروں کو چور چور کہتے رہے، توشہ خانہ ریفرنس نے بھی آپ کوچورثابت کردیاگیا، ملک کاوزیراعظم ہوتےہوئےتوشہ خانہ میں چوری کی، لوگوں نے گواہی دی اور سچ ثابت ہوئی کہ آپ نے تحائف بیچے۔

    عون چوہدری نے مزید کہا کہ آپ نے ملک کیساتھ وہ کیا ہے جو دشمن بھی نہ کرے، آج بچوں کو سمجھانا پڑرہا ہے کہ ریاست کیساتھ نہیں لڑا جاتا، اپنی ذات بچانے کیلئے بچوں کو سڑکوں پر نہیں لانا چاہیے بغاوت پر نہیں اکساناچاہیے۔

    رہنما آئی پی پی کا کہنا تھا کہ آج میرے لئے تکلیف دہ لمحہ ہے جو میں آج یہ بات کررہاہوں ، میں نے ایک ایسے لیڈر کیلئےساتھ دیا تھا کہ پاکستان میں بہتری اورتبدیلی آئے گی، کیا لیڈر ایسے ہوتے ہیں جو گھر توڑیں اور بچوں کی زندگیاں تباہ کردیں۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس : مفتی سعید اور عون چوہدری نے بیان ریکارڈ کرادیا

    چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس : مفتی سعید اور عون چوہدری نے بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس میں مفتی سعید اورعون چوہدری نے بیان ریکارڈ کرادیا، مفتی سعید بیان میں کہا کہ یکم جنوری والا نکاح غیر شرعی تھا اور نکاح کی تقریب غیر قانونی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سول عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

    مفتی سعید نے بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ساتھ بہت اچھے تعلقات اور کور کمیٹی کا ممبر بھی تھا، یکم جنوری 2018 کو خان صاحب نے رابطہ کیا اور کہا نکاح پڑھانا ہے، خدا کو حاظر ناظر جان کر بیان دینا لکھا ہوا سامنے سے ہٹا دیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ لاہور گیا وہاں اور بھی مردوخواتین موجودتھیں ، ایک خاتون جو خود کو بشریٰ بی بی کی بہن بتاتی تھی ان سے پوچھا کیا نکاح کی شرائط پوری ہیں ، مجھے بتایا گیا کہ نکاح کی شرعی شرائط پوری ہیں۔

    جس پر جج نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی اگر وہاں موجود تھیں تو کیا آپ نے ان سے پوچھا تو مفتی سعید نے بتایا کہ رسم و رواج ہے کہ خاتون کے عزیزو اقارب سے پوچھا جاتا ہے، فروری 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوبارہ نکاح کیلئے رابطہ کیا گیا۔

    جج نے کہا کہ کس نے آپ سے دوبارہ نکاح کیلئے رابطہ کیا نام بتا سکتے ہیں تو مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ مجھ سے دوبارہ نکاح کیلئے کس نے رابطہ کیا نام یاد نہیں ، بشریٰ بی بی کو پہلے شوہر نے نومبر 2017 میں طلاق دی تھی ، مجھے چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا یکم جنوری 2018 کا نکاح اس لئےضروری تھا ، کہا گیا ان کی شادی ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی اعلیٰ عہدے پر فائز ہو جائیں گے۔

    مفتی سعید بیان میں مزید بتایا کہ یکم جنوری والا نکاح غیر شرعی تھا اور نکاح کی تقریب غیر قانونی تھی ، دونوں نے جان بوجھ کر غیر قانونی شادی کی تقریب منعقد کی ، جنوری 2018 والے نکاح نامے پر میرے دستخط ہیں ، فروری 2018 والا نکاح میں نے ہی بنی گالہ میں زبانی پڑھایا۔

    دوران سماعت نکاح کے گواہ عون چوہدری نے بھی بیان ریکارڈ کردیا ، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرانام عون ثقلین ہے،استحکام پاکستان پارٹی سےتعلق ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کا پولیٹیکل اور پرسنل سیکرٹری اور انتہائی قریب تھا، ریحام خان کوطلاق چیئرمین پی ٹی آئی نے بشری بی بی کے کہنے پرنومبر2015میں دی۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جس وقت طلاق دی اسوقت ریحام خان بیرون ملک پروازکر رہی تھیں،بذریعہ ای میل دی گئی، 31دسمبر 2017 کو بتایاگیا یکم جنوری 2018 کو لاہور میں بشریٰ بی بی سے نکاح ہوناہے، مجھے نکاح کے انتظامات کا کہا گیا ،۔چیئرمین پی ٹی آئی کوبتایا بشریٰ بی بی شادی شدہ خاتون ہے۔

    نکاح کے گواہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو طلاق ہو چکی ہے، میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ذولفی بخاری کے ساتھ لاہور گیا، یکم جنوری 2018 کو مفتی سعید نے ہماری موجودگی میں نکاح پڑھایا، میں نکاح کا گواہ بھی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مفتی سعید کے استفسار پر بتایا گیا بشریٰ بی بی کی طلاق ہو چکی ،لوازمات پورے ہیں ، تفصیلات معلوم کرنے کے بعد مفتی سعید نے نکاح پڑھایا، نکاح کے بعد میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ دوران عدت نکاح ہوا ، عدت کا دورانیہ 14سے 18فروری تک پورا ہو رہا تھا، دوبارہ نکاح فروری 2018 میں زبانی پڑھایا گیا۔

    عون چوہدری نے بیان میں مزید کہا کہ میں اور ذولفی بخاری دوسرے نکاح میں بھی موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلا نکاح عدت میں جان بوجھ کر کیا، بتایا گیا کہ وہ نکاح ایک پیشگوئی کے زیر اثر تھا، کہا گیا 2018 کے پہلے دن اگرنکاح ہوتا ہے تو وزیراعظم بن جائیں گے، پہلا نکاح فراڈ پر مبنی اور غیر قانونی تھا۔

  • عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، جہانگیر ترین کا اعلان

    عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، جہانگیر ترین کا اعلان

    لاہور : پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے دونوں رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں۔

    جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے، ان حالات میں کابینہ سے علیحدگی اختیار کر کے منفی تاثرنہیں دیناچاہتے، حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وزرا کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک کومشکلات سے نکالنے کیلئےآئی پی پی وجودمیں آئی ہے، موجودہ حالات میں ملکی مفادات پارٹی مفادات سےزیادہ عزیز ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کیلئےمتحدہونےکاپیغام دیناچاہتےہیں۔

    آئی ایم ایف سےمعاہدہ ابھی زیرتکمیل ہے، آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے،سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اور کابینہ سے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیر اعظم کی ٹیم کا حصہ ہیں اورحکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے، ہم وزیر اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیں ساتھ لیکر چلے۔

    اس سے قبل جمعرات کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے پارٹی قیادت کے حکم پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیئے اور استعفے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین کے حوالے کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی پی پی کے صدر علیم خان نے نعمان لنگڑیال اور عون چوہدری کو کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    علیم خان نے کہا تھا کہ آئی پی پی کا پی ڈی ایم کی قیادت والی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہےم، لنگڑیال اور چوہدری کابینہ کے آزاد ممبر تھے۔ آئی پی پی الگ سے الیکشن لڑے گی۔

    خیال رہے حال ہی میں جہانگیر ترین نے علیم خان اور پی ٹی آئی کے دیگر منحرف رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنی استحکم پاکستان پارٹی کا باضابطہ آغاز کیا تھا۔

  • تحریک انصاف پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    تحریک انصاف پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پٹیشن دائر کردی، عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔

    درخواست میں پی ٹی آئی پرریاست ،ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں پرپابندی کی استدعا کی گئی ہے اور تحریک انصاف کیخلاف قانونی سرگرمیوں کو بھی پابندی کے لئے جواز بنایا گیا ہے۔

    عون چوہدری کی جانب سے درخواست میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اداروں،شہداکی یادگاروں پرحملے کو بھی پابندی کیلئےجواز بنایا گیا ہے۔

  • ن لیگ اور پی پی ایک پیج پر نہیں آ سکیں، آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان

    ن لیگ اور پی پی ایک پیج پر نہیں آ سکیں، آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان

    دبئی: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت گزشتہ روز ملاقات کے بعد بیشتر معاملات پر ایک پیج نہیں آسکیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان ہے، دونوں پارٹی نے مزید معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کا بتانا ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، سابق صدر  آصف زرداری نے ن لیگ سے میثاق معیشت پر بات کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ملاقات میں نگراں سیٹ اپ اور آئندہ کے لائحہ عمل غور کیا  گیا، پیپلز پارٹی قیادت نے ن لیگ قیادت کو واضح کیا کہ اکتوبر یا نومبر میں الیکشن چاہتے ہیں۔

    ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تاحال دبئی میں موجود ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری بھی جہانگیرترین کا پیغام لیکر دبئی پہنچ گئے ہیں، عون چوہدری پی پی اور ن لیگ قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں میں پیغام پہنچائیں گے۔

  • بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو ای میل پر طلاق دی، عون چوہدری

    بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو ای میل پر طلاق دی، عون چوہدری

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کےکہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو ای میل پرطلاق دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوربشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی، گواہ عون چوہدری عدالت میں اپنے بیان میں بتایا کہ عمران خان کا پرسنل اسسٹنٹ اور پولیٹیکل سیکریٹری تھا، عمران خان کی ریحام خان سے 2015میں طلاق ہوئی۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کےکہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو ای میل پرطلاق دی، جس کے بعد 31دسمبر2017کو عمران خان نے بشریٰ بی بی سے نکاح کےانتظامات کا کہا تو میں نے پوچھا وہ شادی شدہ ہیں تو عمران نے بتایاان کی طلاق ہوگئی۔

    گواہ نے بتایا کہ یکم جنوری 2018کو عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح انجام پایا، مفتی سعید نے طلاق نامہ کاپوچھا جس پربشری ٰ بی بی نے کہا آپ کو دیا جائے گا۔

    عمران خان کے قریبی ساتھی نے مزید بتایا بعد میں علم ہوا یکم جنوری 2018 تک بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس بات کا علم تھا۔

    عون چوہدری نے بیان میں کہا عمران خان نے عدت کا دورانیہ پورا ہونےپر دوبارہ نکاح کے انتظامات کا کہا، عدت مکمل ہونے کا دورانیہ 14فروری 2018 یا 18 فروری 2018 کومکمل ہوا، جس کے بعد عمران خان کا دوسری بار بنی گالہ میں نکاح ہواجبکہ پہلا نکاح لاہور میں ہوا تھا۔