Tag: عہدہ سنبھال لیا

  • میجرجنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

    میجرجنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

    کراچی : میجر جنرل محمد سعید نے ایک پر وقار تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا، سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے  چارج نئے ڈی جی رینجرز کے سپرد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق میجر جنرل محمد سعید نے آج رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی خصوصی تقریب میں سندھ رینجرز کے 13 ویں ڈی جی کا عہدہ سنبھال لیا۔

    ترجما ن رینجرز کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے سابق ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے چارج میجر جنرل محمد سعید کے سپرد کیا۔


    اسی سے متعلق : میجر جنرل محمد سعید نئے ڈی جی رینجرز سندھ تعینات


    تقریب میں سندھ اور وفاق سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور تقریب کے بعد نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں ترقی پانے والے سابق ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔


    یہ بھی پڑھیں : سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر ترقی پا کرلیفٹیننٹ جنرل چیف آف اسٹاف مقرر


    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل چیف آف اسٹاف تعینات کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز تعینات کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 29 نومبر کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کی سربراہی کی کمان جنرل قمر باجوہ نے سنبھالی ہے جس کے بعد پاک فوج میں ترقی اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • عراق کے نُو منتخب وزیرِاعظم حیدر العبادی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا

    عراق کے نُو منتخب وزیرِاعظم حیدر العبادی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا

    عراق: نو منتخب وزیرِاعظم حیدر العبادی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

    عراقی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد حیدر العبادی نے با ضابطہ طور پر نئے عراقی وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

    پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ایک سو ستتر ارکان نے متفقہ طور پر حیدر العبادی کو اعتماد کا ووٹ دیا جبکہ پارلیمنٹ نے دو نائب صدور اور تین نائب وزرائے اعظم سمیت کابینہ کی منظوری بھی دی۔

    سابق وزیرِ اعظم نوری المالکی کو ملک کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے، نو منتخب وزیرِاعظم کا کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شدت پسند تنطیم داعش کے خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔