Tag: عہدے سے استعفی

  • ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے عہدے سے استعفی دے دیا

    ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے عہدے سے استعفی دے دیا

    کولالمپور : ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نےعہدےسےاستعفی دے دیا،غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے مہاتیرمحمد کی پارٹی نئی حکومت بنانےکی منصوبہ بندی کررہی ہے، استعفیٰ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد مستعفی ہوگئے، مہاتیرمحمد کی جانب سےجاری کیےگئے بیان میں کہا گیا کہ اپنا استعفیٰ بادشاہ کو بھجوا دیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق مہاتیرمحمد کی پارٹی نئی حکومت بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مہاتیرمحمد کا استعفیٰ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔نئی حکومت میں انور ابراہیم کوشامل نہیں کیا جائےگا۔

    یاد رہے مہاتیرمحمد کی پارٹی نے ملک میں جاری سیاسی اتار چڑھاؤ کے باعث حکمران جماعت سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

    مزید پڑھیں : مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

    خیال رہے مہاتیرمحمد نے دوہزاراٹھارہ میں اپنےحریف انورابراہیم کے ساتھ مل کرحکومت بنائی تھی ، مہاتیر محمد اور انور ابراہیم میں مختلف سیاسی امور پر اختلافات رہے ہیں، جس کے بعد مہاتیرمحمد کی پارٹی کی جانب سے نئی حکومت انور ابراہیم کے بغیر بنائے جانے کی امید کی جارہی ہے۔

    94 سالہ مہاتیرمحمد اور 72 سالہ انور ابراہیم ایک دوسرے کے سخت سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں۔

    واضح رہے چند روز قبل ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وہ کسی بھی وقت اپنا اقتدار منتقل کرنے کو ذہنی طور پر تیار ہیں البتہ وہ اپنا باقاعدہ استعفیٰ نومبر کے بعد ہی دیں گے۔

    ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابرہیم سے مشاورت کے بعد کیا، عہدہ ترک کرنے کا خیال بہت پہلے سے میرے دماغ میں ہے تاکہ سیاسی جماعتیں آگے آئیں اور ملک کے لیے اپنا کردار ادا کریں‘۔

  • بینک آف پنجاب کے صدر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

    بینک آف پنجاب کے صدر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

    لاہور: بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا اور کہا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا، استعفٰی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، نعیم الدین خان نے کہا دس سال بینک کی بڑی خدمت کر لی، اب کسی نوجوان بینکر کو سربراہ لگانا چاہیئے۔

    نعیم الدین خان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ذمہ داری سنبھالی تھی، اس وقت بنک سترہ ارب روپے سالانہ خسارے میں تھا، آج جاتے ہوئے بینک کو ساڑھے بارہ ارب روپے سالانہ منافع بخش بنا دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان پر مستعفی ہونے کیلئے کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا، دس سالہ مدت پوری کر لی تھی، ساٹھ ارب روپے کے ڈیفالٹرز کیسز نیب اور کورٹ میں ہیں، یہ رقم جلد بینک کو مل جائے گی۔

  • وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    لاہور: وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دےدیا ، انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی کی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا پی سی بی نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی ہے، جب میری باتیں سنی نہیں گئی تواستعفی دے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دوہفتوں سے جو کہا اس کا ایک ایک لفظ سچ تھا، انہوں نے کہا کہ کرکٹرز سے درخواست ہے ملک کیلئے جو بھی کیا اسے بھلایا نہ جائے، ملک کی بدنامی نہ ہو اس لیے عزت سے چھوڑ کرجارہا ہوں۔

    وقاریونس نے کہا کہ ابھی تین ماہ کامعاہدہ باقی ہے، اس کی تنخواہ چالیس سے پچاس لاکھ بنتی ہے، تین ماہ کی تنخواہ مجھےنہیں دیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ کومیں خرچ کرے۔

    انھوں نے کہا ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں دنیا کی کرکٹ بہت آگے جاچکی ہے، آٹھ سے دس بڑے کرکٹرزپرکمیٹی نہ بنائی گئی توحالات مزید خراب ہوں گے۔

    وقاریونس نے جاتے جاتے نجم سیٹھی سے پھرشکوہ کیا کہ ان کے پاس آج بھی وقت نہیں تھا، مصروف تھے اس لئے ہاتھ ملائے بغیرجارہاہوں۔