Tag: عہدے کا حلف اٹھالیا

  • جسٹس گلزاراحمد نے  قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جسٹس گلزاراحمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    کراچی : جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا ، جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف کھوسہ کے بیرون ملک دورے کے دوران فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منعقد ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کےسینئرجج جسٹس گلزاراحمدنے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

    جسٹس مشیرعالم نے جسٹس گلزار سے ان کے عہدےکاحلف لیا، جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کے بیرون ملک واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمےداریاں نبھائیں گے۔

    حلف برادری کی تقریب میں سپریم کورٹ کےجسٹس مقبول باقر، جسٹس منیب اختر ،جسٹس سجاد علی شاہ،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس فہیم احمد صدیقی ،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عبدالملک گدی ودیگر ججزبھی شریک ہوئے۔

    صدرسندھ ہائی کورٹ بار محمد عاقل،صدر کراچی بار نعیم قریشی،،،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ بار کونسل سمیت دیگر بارز کے وکلاورہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔

    واضح رہے 18 جنوری 2019 کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

    ان کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    لاہور : عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدار سے حلف لیا، عثمان بزدار ذاتی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔

    گورنرہاؤس کے دربارہال میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام گورنر پرویزالٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی، نگراں وزیراعلی حسن عسکری اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سمیت متعدد اراکین اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے۔

    اس سے قبل عثمان بزدار سرکاری گاڑی کے بجائے ذاتی کار میں گورنر ہاؤس پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب قوم کا پیسہ قوم پرہی خرچ ہوگا، سرکاری وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار186ووٹ حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کے حقدار قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

    مذکورہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، قبل ازیں قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی نے کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔