اسلام آباد : حکومت نے عیدالاضحٰی پر ملک بھر میں لوڈشیدنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بجلی کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید قرباں پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 11 اگست کی شام 7 بجے سے 14 اگست شام 7 بجے تک کہیں بھی لوڈشیدنگ نہیں ہو گی۔
پاور ڈویژن کے مطابق عید الاضحٰی کے دنوں میں کسی فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور عید کے لئے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جاچکا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
پاورڈویژن کے احکامات پر اتور 11اگست کی شام (مغرب)سے لیکر بدھ 14اگست کی شام (مغرب) تک پورے ملک میں کوئی لوڈمنیجمنٹ نہیں ہوگی۔ لوکل فالٹ کی صورت میں ہماری ٹیمیں تیار ہیں جو آپکی اطلاع پر فورا کام کریں گی۔ عید کے دنوں کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جا چکا ہے
— Zafar Yab Kan (@zafaryabkhan) August 9, 2019
یاد رہے 12 اگست کو ملک بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور لاکھوں مسلمان سنتِ ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔
حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 12 سے 15اگست تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔