Tag: عیدالاضحٰی پر موسم

  • عیدالاضحٰی پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    عیدالاضحٰی پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عیدالاضحٰی کے دوران موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی تاہم عید کے بعد بارش کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عیدالاضحٰی کےدوران ملک بھر میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم چند مقامات پرہلکی بارش متوقع ہے تاہم بیشتر حصوں میں عید پر درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ جون کے آخر میں بھی بارش کےدو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے، پاکستان میں مون سون وقت سے پہلے بھی آسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی،، دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطرف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں درجہ حرارت چوالیس سے چھیالیس ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، دیر سوات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے اوقات میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔