Tag: عیدالاضحیٰ پر قربانی

  • کراچی کی سڑکوں کی کلورین سے دھلائی، عرق گلاب کا اسپرے

    کراچی کی سڑکوں کی کلورین سے دھلائی، عرق گلاب کا اسپرے

    کراچی: میئرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں کی دھلائی کلورین سے کی جا رہی ہے، عرق گلاب کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے بعد کراچی کی سڑکوں کو کلورین سے دھویا جارہا ہے جبکہ دھلائی کے بعد عرق گلاب اور مچھر مار اسپرے کیے جارہے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں سڑکوں کی کلورین سے دھلائی 99 کلیکشن پوائنٹس پر کی جائے گی، 99 کلیکشن پوائنٹس کی دھلائی کے بعد وہاں عرق گلاب اور مچھر مار اسپرے بھی ہوگا۔

    میئر نے مزید بتایا کہ شہر میں اب تک 1 لاکھ 2 ہزار آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں، آلائشیں اٹھانے کا آپریشن 5 ویں روز تک جاری رہےگا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی اور آج تیسرے روز بھی مسلمانوں نے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کی۔

    لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت شہر، قصبوں اور دیہات میں گائے، بیل، بکرے، اونٹ اور دنبے ذبح کیے گئے۔

    دوسری جانب قربانی کے بعد کہیں آلائشیں بروقت اٹھائی گئیں اور کہیں رہائشی علاقوں اور سڑکوں پر آلائشیں پڑی نظر آئیں جس کے باعث تعفن پیدا ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی’

    ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی’

    اسلام آباد : وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت ہر ممکن سہولت کو یقینی بنائےگی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو،وزارت صحت کی گائیڈلائنزکے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    اعجازشاہ نے کہا کہ حکمت عملی کوتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےترتیب دیاجائے گا، علماسےبھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں ، عوام کی حفاظت ہو اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بیوپاریوں کےمفادات اورعوام کےتحفظ کوبنیادی ترجیح دی جائے گی۔

    خیال رہے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی ، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا۔