Tag: عیدالاضحی

  • کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ

    کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ

    کراچی: عیدالاضحی کے موقع پرپاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی دوسری عید اسپیشل ٹرین لگ بھگ 914 مسافروں کو لے کرسٹی اسٹیشن کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی۔

    ڈی سی ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل ٹرین کل صبح 10 بجے لاہورپہنچے گی۔ عید اسپیشل ٹرین سے محکمے کو ساڑھے 13 لاکھ روپے کی آمدن ہوگی۔

    پاکستان ریلوے کی جانب سے رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور معمر افراد کو عید کے پہلے اور دوسرے روزمفت سفر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

    ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق عید اسپیشل ٹرین میں عید کے پہلے اور دوسرے روز 25 فیصد کا خصوصی عید ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اہل خانہ سمیت رشتے داروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔

    کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور روانہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روزپہلی عید اسپیشل ٹرین لگ بھگ 980 مسافروں کو لے کرسٹی اسٹیشن کراچی سے پشاور روانہ ہوئی تھی۔

  • عیدالاضحی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عیدالاضحی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر ملک بھر میں 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی پر اسپیشل ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 19 اگست کو کراچی سٹی سے دن 10 بجے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19 اگست کو صبح 07 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔

    شیڈول کے مطابق تیسری اسپیشل ٹرین 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے، چوتھی اسپیشل ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7بجے ملتان کے لئے روانہ ہو گی۔

    پانچویں سپیشل ٹرین 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اورعید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

  • سابق صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ہمراہ نمازی عید دبئی میں ادا کی

    سابق صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ہمراہ نمازی عید دبئی میں ادا کی

    دبئی: پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر آصف زرداری نےبلاول بھٹو کے ہمراہ نمازی عید دبئی میں ادا کی۔

    پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے عیدالاضحی کی نماز دبئی میں رہائش گاہ سے متصل میدان میں ادا کی۔سابق صدر آسف زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پی پی رہنمارحمان ملک سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ صوبائی وزیر شرجیل میمن،طارق مسعود آرائیں اور سیعد اویس مظفر بھی شریک تھے۔

     نماز کے بعد پاکستان کے استحکام ،خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔پی پی رہنماؤں نےپاکستان کمیونٹی پی پی پی کے کارکنان اور دیگر لوگوں سے بھی عید ملی۔

  • ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وخروش سےمنائی جائیگی

    ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وخروش سےمنائی جائیگی

    کراچی: ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و جوش و جذبہ سے منائی جائیگی،لاکھوں فرزندان توحید سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں جانوروں کی قربانی دیں گے۔

    عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں ملک بھر میں آج نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہونگے جس میں علماء کرام سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالیں گے اور ملک و قوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید جانوروں کی قربانی کریں گے۔

  • سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

    مکہ مکرمہ : سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، کینیڈا اور یورپ کے مسلمانوں کی بڑی تعداد آج عید الاضحی منا رہی ہے۔ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔

    عراق، مصر اور کئی خلیجی ممالک میں بھی آج عیدالاضحی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، مکہ مکرمہ میں عید کی نماز کی امامت شیخ ڈاکٹر سعود الشریم  نے کی، نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکا اور کینیڈا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آج منا رہی ہے، برطانیہ میں اس بار بھی تین عیدیں منائی جائیں گی، اسپین، فرانس اور آسٹریا میں بھی آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے تاہم کچھ کمیونیٹیز اتوار کو عید منائیں گی۔

    امریکا اور کینیڈا میں دو عیدیں منائی جائیں گی، طے شدہ کیلنڈر کے تحت بیشتر تنظیمیں آج قربانی کریں گی جبکہ رویت ہلال کے اصول کو اپنانے والی تنظیمیں اتوار کو عید منائیں گی۔

    فلسطین میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، تینتیس سال بعد عیدالاضحی اور یہودیوں کا مذہبی تہوار ایک دن ہونے کے باعث مقبوضہ بیت المقدس میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور مغربی کنارے کو اڑتالیس گھنٹے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

     

  • عیدالاضحی کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد

    عیدالاضحی کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد

    کراچی : محکمہء داخلہ سندھ نے عیدالاضحی کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے کے خصوصی اجازت نامے منسوخ کردیئے جبکہ وہی ادارے کھالیں جمع کرسکتےہیں،  جنہیں اجازت نامے ملے ہوں۔

    محکمہء داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے کے خصوصی اجازت نامے کی منسوخی کا فیصلہ سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیازعباسی کی زیرِصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ عید کے تینوں روز اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ عید کےاجتماعات میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

    اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہی ادارے کھالیں جمع کر سکتےہیں جنہیں اجازت نامےملے ہوں جبکہ قربانی کی کھالیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں متعلقہ تھانوں کو آگاہ کرنا ہو گا تاکہ سیکیورٹی فراہم کی جاسکے۔

    سیکرہٹری داخلہ نے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، سیکریٹری داخلہ نے رینجرز اور پولیس کو قانون کی عملداری یقینی بنانے پر زور دیا، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عید پرعوام میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالے شرپسندوں کے ارادوں کو انٹیلیجنس نیٹ ورک سے ناکام بنائیں گے۔