Tag: عیدالضحیٰ

  • عیدالضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    عیدالضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون تک ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے، جنوبی سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے 3 دن کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، ان دنوں شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے، عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-and-rain-update/

  • عیدالضحیٰ پر مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    عیدالضحیٰ پر مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    لاہور: عیدالضحیٰ کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-orders-high-security-alert-for-eid-ul-adha/

     ترجمان کا کہنا ہے کہ مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، مستقل نصب جھولے جن کے سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جارہا ہے ان پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات میں شہریوں خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد مکینیکل جھولوں کا استعمال کرتی ہے اس لیے عید تعطیلات کے دوران عارضی طور پر نصب مکینیکل جھولوں پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی ہے۔

  • عیدالضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

    عیدالضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 2 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کراچی نے پیش گوئی کی ہے کہ 1440 ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش پہلی اگست کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 12 منٹ پر ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق 2 اگست ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد اس کی رویت 53 منٹ تک ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پیشتر حصوں میں جمعے کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 12 اگست 2019 بروز منگل کو عید الضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ذوالحج اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے جس میں استطاعت رکھنے والے فرزندان اسلام فریضہ حج ادا کرتے جبکہ سنتِ ابراہیمی کو زندہ رکھتے ہوئے حکم خداوندی کے مطابق اپنے جانور بھی قربان کرتے ہیں۔