Tag: عیدالفطر کا چاند

  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب

    عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب

    اسلام آباد : شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا گیا، محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔

    رویت ہلال کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں کمیٹی ممبران ، محکمہ موسمیات ،اسپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

    محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکانات ظاہر کردیئے ہیں۔

    ماہرہن کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی جب کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی، جس کی وجہ سے غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا اور 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

  • عید 29جولائی کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    عید 29جولائی کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی : عیدالفطر میں ابھی کئی دن باقی ہیں لیکن سائنسی بنیادوں پر چاند اٹھائیس جولائی کو نظر آنے اور عیدالفطر انتیس جولائی کو ہونے کے امکانات پیداہوگئے ۔

    محکمہ موسمیات نے اٹھائیس جولائی کو پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظرآنے کی پیشن گوئی کردی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے آخر میں مطلع صاف ہوجائے گااس لئے اٹھائیس جولائی کوسائنسی بنیادوں پرچاند کی رویت کے واضح امکانات موجود ہیں، چاند کی رویت کے امکانات سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہیں،جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ واضح ہیں، سائنسی لحاظ سے عید انتیس جولائی کو ہونے کے امکانات ہیں۔