Tag: عیدالفطر کی مبارکباد

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، آئی ایس پی آر

    چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔

    مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

    یہ دن ہمیں اپنے قومی ہیروز کی بے مثال بہادری ،عزم پرغور کا موقع فراہم کرتا ہے، بہادر جوان ہماری خود مختاری کی حفاظت کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہیوں کی قربانیوں اور ان کے اہل خانہ کے غیرمتزلزل تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

    افواج پاکستان تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ اس پرچم تلے متحد ہو جائیں، محبت، احترام اور یکجہتی کی علامت قومی پرچم ہمارے عظیم وطن کی پہچان ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت ثابت قدم ہیں، مسلح افواج کا وطن کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ اور آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ایک ذمہ دار رکن کے طور پر کھڑا ہے۔

     

  • سعودی قیادت کی مسلم ممالک کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

    سعودی قیادت کی مسلم ممالک کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

    ریاض‌: سعودی قیادت نے مسلم ممالک کےرہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت نے عید الفطر کے موقع پر مسلم قائدین کے نام پیغامات بھیجے، پیغامات میں سعودی قیادت کی جانب سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔

    مسلم رہنماؤں نے بھی سعودی قیادت کو عید کی تہنیت پیش کی، سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کو مسلم ممالک کے قائدین کی جانب سے عید مبارک کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

    خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے جوابی پیغامات میں مسلم قائدین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا عظیم الشان اجتماع ہوا۔

    مظالم کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے نماز عید کے لیے مسجدِ اقصیٰ کا رُخ کیا، برطانیہ اس باربھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد میں آج نمازعید ادا کی گئی۔۔ جبکہ جماعت اہلِ سنت کی مساجد میں ہفتے بائیس اپریل کو عیدالفطرکی نماز ادا کی جائے گی۔