Tag: عید الاضحی

  • عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ نیا اعلان ہوگیا

    عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ نیا اعلان ہوگیا

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے عید الاضحی پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا، تمام دفاتر 28 جون سے یکم جولائی تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عید الاضحی پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام دفاتر 28 جون سے یکم جولائی تک بند رہیں گے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، 29جون سے یکم جولائی تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے 29 اور 30 جون کی چھٹی اور ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی۔

    خیال رہے ذی الحج کا شمار اسلام کے آخری اور اہم ترین مہینے میں ہوتا ہے، اس ماہ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں، میدان عرفان میں جمع ہوتے ہیں، جہاں نبی کریم نے تاریخی خطبہ دیا تھا، جسے خطبہ حجۃ الوداع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    ارکان حج کی ادائیگی کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی روایات کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

  • عیدُ الاضحیٰ: مَلمل کے چُنے ہوئے دوپٹے اور بھنی ہوئی کلیجی!

    عیدُ الاضحیٰ: مَلمل کے چُنے ہوئے دوپٹے اور بھنی ہوئی کلیجی!

    اردو ادب میں‌ جہاں‌ مختلف ثقافتوں، میلوں ٹھیلوں اور عام تہواروں کو موضوع بنایا گیا ہے، وہیں‌ مسلمانوں‌ کے دو بڑے مذہبی اجتماعات کی گہماگہمی اور اس کی تیّاریوں اور ہر خاص و عام کے اہتمام پر بھی شاعروں اور ادیبوں نے بہت کچھ لکھا ہے۔

    مسلمانوں کے دو بڑے تہواروں میں سے ایک ’’عید الفطر‘‘ ہے جسے روایتی طور پر ’’میٹھی عید‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور دوسرا ’’عیدُ الاضحیٰ‘‘ ہے جسے عام طور پر عیدِ قرباں کہتے ہیں۔ یہاں ہم انہی تہواروں سے متعلق ایک ادبی پارہ نقل کررہے ہیں جس سے قارئین کو یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ چند دہائیوں پہلے عید پر کیا خوب اہتمام اور کیسی تیّاریاں‌ کی جاتی تھیں۔

    اس ضمن میں‌ اردو زبان کی معروف ادیب بیگم اختر حسین رائے پوری کی کتاب’’ہم سفر‘‘ سے اقتباس ملاحظہ کیجیے۔

    ’’پندرہ دن پہلے امّاں دو تھان لٹّھے کے، جو چالیس گز کے ہوتے اور دو تھان مَلمل کے منگا کر ہم بہنوں کے آگے ڈال دیتیں کہ لو، اب اس میں سے عید کے جوڑے سب کے اور اپنے سی لو۔ پہلے تو جناب ہم سارے نوکروں اور اُن کے بچّوں اور بیویوں کے سیتے۔ پھر اپنے بھائیوں کے، بہنوں کے، پھر اپنی باری آتی۔

    اتنی ڈھیروں سلائیاں شاموں اور راتوں کو کرتے۔ امّاں کو ہم پر ترس تو نہ آتا، مگر ترس کھا کر ہمارے بھائی لوگ مشین پر سے ہم کو ہٹا کر خود سیدھی والی سلائیوں پر مشین چلانے لگتے۔

    عید، بقرعید میں ہمارے مَلمل کے چُنے ہوئے دوپٹوں پر بس ایک پتلا سا گوٹا ٹک جاتا اور وہی لٹّھے کا غرارہ یا تنگ پاجاما اور مَلمل کے کُرتے۔ بس ہو گئے عید کے جوڑے۔

    تخت پر بس کپڑے ہی تو حساب سے جما کر رکھنا ہیں۔ پہلے ابّا، پھر اماں کی ساری۔ پھر عُمر کے لحاظ سے باقی سب کے جوڑے۔ ابّا اور لڑکوں کے جوڑوں پر نماز کی ٹوپیاں، موزے اور رومال۔ ہر ایک کے جوڑے کے سامنے اس کے جوتے اور چپلیں۔

    جو بھی لڑکے اور لڑکیاں، کزن اور دوستوں کے بچّے ہوتے، اُن سب کے جوڑے بھی۔ صبح سویرے ہر ایک اپنا اپنا جوڑا اٹھا لیتا۔ مرد اور لڑکے پہلے نہا کر کالی شیروانیاں پہن کر عید گاہ کے لیے روانہ ہوتے۔ ہم جلدی جلدی پہلے اندر اور باہر کے کھانوں کی میزوں پر طرح طرح کی نمکین اور میٹھی چیزیں لگا کر آخر میں سویّوں کے ڈونگے رکھ کر جلدی جلدی نہا دھو کر نیا جوڑا پہن کر تیار ہو جاتے۔

    اب ابّا اور سب بھائی لوگ عید گاہ سے واپس آ کر عید ملتے۔ پھر ابّا ہم سب کو عیدی دیتے۔ دو، دو روپے اور اگر دادا ابّا آئے ہوتے، تو وہ چار آنے دیتے۔ کوئی ایک بہن عطر کی شیشی لے کر سب کے عطر لگا دیتی۔ اگر بقر عید ہے، تو ابّا اور بھائی باہر جا کر قربانی کرتے۔ جب کلیجی گرما گرم بُھن کر میز پر آ جاتی، تو سب ناشتا کرتے۔‘‘

  • پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان آج ہوگا

    پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان آج ہوگا

    کراچی : ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 9 جولائی 2022 بروز ہفتہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا ، مولانا سید محمد عبدالخبیر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،پشاور میں منعقد کئے جائیں گے ،مولانا سید محمد عبدالخبیر موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 9 جولائی 2022 بروز ہفتہ ہوگی۔

    دوسری جانب ماہرین فلکیات نے عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 جونکو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

    خیال رہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، ہجری قمری کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے آغاز کا تعین چاند کی شرعی رویت سے ہوتا ہے تاہم فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

    چنانچہ 30 جون بروز جمعرات ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا، 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

    اس لحاظ سے جمعہ 8 جولائی کو اسلامی کلینڈر کا سب سے اہم اور مقدس دن یومِ عرفہ منایا جائے گا۔ یہ حج ایام کے اہم ترین تین دنوں میں سے دوسرا دن ہوگا اور اس کے اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

  • عید الاضحی پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ، گائیڈ لائنز جاری

    عید الاضحی پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ، گائیڈ لائنز جاری

    اسلام آباد : وزارت قومی صحت نے عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر گائیڈ لائنز جاری کردیں ، جس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے عید الاضحی بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، گائیڈ لائنز مویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے متعلق ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہمویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، جس کے باعث مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کیا جائے اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

    گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لئے عید پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کیا جائے۔

    وزارت قومی صحت نے مویشی منڈی میں موجودگی کے دوران ماسک پہننا لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوپاری، خریدار کیلئے فیس ماسک لازمی ہو گا۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر آنے والوں کا بخار چیک کیا جائے اور سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے جبکہ مویشیوں کے بیوپاری اور خریدار کیلئے ویکسینیشن لازم ہے۔

  • سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنز عید الاضحیٰ سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ

    سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنز عید الاضحیٰ سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری ، وفاقی حکومت نے عید الاضحی سے پہلے سرکاری ملازمین کوتنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحی سے پہلے تنخواہ اور پنشنز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 17 اگست تک تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردی گئی ہے جبکہ تنخواہ، پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومتی وسول آرمڈ فورسز کو پنشن اور تنخواہ ایڈوانس دی جائے گی، فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔

  • عیدالاضحی پربیماریوں سے بچنے کیلئے گوشت احتیاط سے کھائیں

    عیدالاضحی پربیماریوں سے بچنے کیلئے گوشت احتیاط سے کھائیں

    عید الاضحی پر پیٹ اور ہاضمے سمیت دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے گوشت احتیاط سے کھائیں۔

    طبی ماہرین کا کہناہے کہ عیدالاضحی پر لوگوں کو گوشت کھانے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، معمول سے زیادہ گوشت کھانے سے پیٹ درد، انتڑیوں، یورک ایسڈ، گھنٹیا، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

    جوڑوں کے درد اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض قربانی کا گوشت اعتدال سے کھائیں، گوشت کے ساتھ سلاد، پودینہ، لیموں، دہی اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

    دل کے مریض گردے، مغز، سری پائے اور کلیجی سے پرہیز کریں۔

  • پاکستان سمیت کئی ممالک میں کل عید الاضحٰی منائی جائے گی

    پاکستان سمیت کئی ممالک میں کل عید الاضحٰی منائی جائے گی

    پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الاضحی کل منائی جائےگی۔ خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔ بوہرا جماعت کل عید منا چکی ہے۔

    پاکستان میں اس بار تین عیدیں منائی جارہی ہیں۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں کل عید منائی جائے گی۔ خیبرپختونخوا میں قاسم مسجد کمیٹی کے پیروکار آج عید الضحیٰ منا رہے ہیں۔

    جبکہ گزشتہ روز بوہرا جماعت نے عیدالضحی منائی تھی۔ پاکستان سمیت کئی ممالک میں کل عیدالضحیٰ منائی جائے گی۔ملک بھر میں عید قرباں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

    لوگ جانوروں کے ساتھ ساتھ اشیا خوردو نوش کی خریداری میں بھی مصروف ہیں۔ خریدار مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں۔ خواتین نے بازاروں کا رخ کر رکھا ہے۔جبکہ آج خیبرپختونخوا سمیت کئی قبائلی علاقوں میں عیدالضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بوہرا جماعت نے عرب ممالک کے ساتھ عید منائی۔ بوہرا جماعت نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔