Tag: عید الاضحیٰ

  • صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی جانب سے قوم کو عید کی مبارک باد

    صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی جانب سے قوم کو عید کی مبارک باد

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی جانب سے قوم کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔

    ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ روایتی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا عید قربان کا دن ہمیں اللہ کی رضا کے لیے قربانی کی ترغیب دیتا ہے، انھوں نے کہا عید پر معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پیغام میں کہا عید اپنے نفس، خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقصد کے لیے قربان کرنے کا درس ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول اور ایئر چیف کی جانب سے بھی قوم کو مبارک باد کا پیغام دیا گیا، فیلڈ مارشل نے کہا مسلح افواج پائیدار امن، خوش حالی اور قومی ہم آہنگی کے لیے دعاگو ہیں، اور پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


    ملک بھر میں عید الاضحیٰ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے


    دریں اثنا، ملک بھر میں آج ہفتے کو عید الاضحیٰ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے تمام اہل وطن کو دلی عید مبارک ہو، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور قربان کیے جانے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔

  • عید الاضحیٰ : پنجاب میں دفعہ 144  نافذ

    عید الاضحیٰ : پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    لاہور : عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت عید پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ،محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کر دیے۔

    عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے ، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ کی ہے۔

    جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ رہے گی، دفعہ کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہوگا۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا، عید پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

  • پاکستان میں  عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    پاکستان میں عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    اسلام آباد : پاکستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر کتنی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحیٰ 2025 7 جون کو منائی جائے گی جب کہ تعطیلات کا حتمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    سرکاری اور نجی ملازمین عید کی تعطیلات کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں تاکہ وہ اس کے مطابق اپنی مصروفیات کا منصوبہ بنا سکیں۔

    سال 2025 کے عام تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق عید کے موقع پر  7 سے 9 جون تک تین تعطیلات ہوں گی۔ تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونا باقی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دورے سے واپسی پر کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    توقع ہے کہ وزیراعظم تاجکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج (جمعہ) کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

    ایک روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر تاجک وزیر اعظم کوخیر رسول زادہ، نائب وزیر خارجہ شریف زادہ فرخ حمید الدین، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    دورہ تاجکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے دوطرفہ ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے

    محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز جاری کردیئے، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو کھالیں جمع کرنیکی اجازت ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیرکھالیں جمع کرنا جرم تصور ہوگا، لاؤڈ اسپیکر اور بینرز کے ذریعے کھالوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    زبردستی کھالیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، خلاف ورزی پرکھالیں ضبط کر کے منظور شدہ اداروں کودی جائیں گی۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر چیکنگ کریں گے، عید کے دوران اسلحہ لائسنس معطل رہے گا۔

    سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق اجتماعی قربانی کی اجازت بھی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز دینگے، خلاف ورزی پر پولیس دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، مملکت میں عید کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

    سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات عرفات کے دن جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔

  • متحدہ عرب امارت میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    متحدہ عرب امارت میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    متحدہ عرب امارت کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کے لیے چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارت کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے اس سال عید الاضحیٰ پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ تعطیلات 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک ہوں گی یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک سرکاری دفاتر میں تعطیل ہوگی۔

    سرکاری دفاتر میں پیر 9 جون سے معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ قطر کی جانب سے پہلے ہی ملک میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا اور عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

    اس سے قبل بنگلادیش کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 10 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 روزہ سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلیے بڑی خوشخبری

    انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیل کی وجہ سے 17 مئی اور 24 مئی (ہفتہ) کو دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہو۔

    اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق ’سائبر شوروکھا اودھدیش 2025‘ کے مسودے کو بھی منظوری دے دی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، توقع ہے جمعہ 6 جون کو عید الاضحی کا پہلا دن ہوگا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران اعلی اور عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجرون کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ’منگل 27 مئی 2025 کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق 7:02 پر ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش ہوگی جو غروب آفتاب کے 38 منٹ بعد تک رہے گا۔

    فلکیاتی حساب سے یکم ذوالحجہ بدھ 28 مئی کو ہو گا اس طرح 6 جون 2025 کو ذوالحجہ کی 10 تاریخ ہونے کا امکان ہے جبکہ وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ہوگا۔

    دوسری جانب بنگلادیش کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 10 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 روزہ سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیل کی وجہ سے 17 مئی اور 24 مئی (ہفتہ) کو دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہو۔

    خلیجی ملک میں عیدالاضحیٰ 2025 کی تعطیلات کا اعلان

    اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق ’سائبر شوروکھا اودھدیش 2025‘ کے مسودے کو بھی منظوری دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ فلکیاتی ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

  • یو اے ای میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ فلکیاتی ماہرین کی پیشگوئی

    یو اے ای میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ فلکیاتی ماہرین کی پیشگوئی

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الفطر کے چند روز بعد ہی عید الاضحیٰ کے حوالے سے بھی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای میں 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

    ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، پیشگوئی اگر صحیح ثابت ہوئی تو یو اے ای میں 28 مئی کو ذی الحج کا پہلا دن ہوگا۔

    اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا جس سے چاند نظر آنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ مقامی چاند کی رویت کی بنیاد پر عید کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیل کے کیلنڈر کے مطابق، یوم عرفات اور عید کیلئے چھٹی ذی الحج کی 9 سے 12 (1445 ہجری) تک ہوگی جو 4 دن کی چھٹی کے برابر ہے۔

    اس سے قبل ماہرین فلکیات نے پاکستان میں چاند کے ابتدائی حسابات کی بنیاد پر عید الاضحیٰ کیلئے 7 جون 2025 بروز ہفتے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

    تاہم عید کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

  • ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ  منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اے آر وائی نیٹ ورک کی طرف سے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو۔

    بقر عید کے موقع پر ملک بھر میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، اسلام آباد کی فیصل مسجد اور راولپنڈی کے عیدگاہ گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی گئی، کراچی میں سبیل والی مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

    ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے، اور کہا کہ پوری قوم اخوت، ایثار، محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مندوں کی مدد کرے، قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔

    عسکری قیادت نے کہا کہ عیدالاضحی کے مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی، امن کے لیے شہدا اور غازیوں کے مقروض ہیں۔ دریں اثنا صدر آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید منا رہے ہیں، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں نمازعید ادا کی۔

  • پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

    پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

    کراچی: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بوہری برادری آج عیدالاضحی  مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منارہی ہے، صدر میں طاہری مسجد سمیت مختلف علاقوں کی مساجد میں عید الاضحیٰ  کی نمازادا کی گئی۔

    مسجد کے باہر پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے، نماز کی ادائیگی کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہے جبکہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں کچھ مقامات پر کل عید منائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

  • عید الاضحیٰ کے موقع پر کتنا گوشت کھانا چاہیے؟ ماہر امراض قلب نے بتا دیا (ویڈیو)

    عید الاضحیٰ کے موقع پر کتنا گوشت کھانا چاہیے؟ ماہر امراض قلب نے بتا دیا (ویڈیو)

    عام طور سے عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگ بہت زیادہ مقدار میں گوشت خوری کرتے ہیں، جن سے وہ صحت کے کئی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ عید قرباں پر زیادہ گوشت کھانے سے احتیاط کریں، جہاں گیسٹرو کے مسائل سامنے آتے ہیں وہیں دل کے مریضوں کے لیے بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    ایسے میں عید کے موقع پر گوشت کھانے میں کیسے توازن برقرار رکھا جائے؟ اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری نے بتایا کہ اگر مریض کا دل ٹھیک ہے تو زیادہ گوشت کھانے سے گیسٹرو کا مرض تو ہو سکتا ہے، تاہم دل یہ بوجھ برداشت کر جائے گا، ایک دو مرتبہ ایسا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ہارٹ فیلیئر کا مریض ہے، یعنی پہلے دل کا مسئلہ ہو چکا ہے، وہ جب زیادہ گوشت کھا کر اپنے معدے کو اس سطح تک بھرتا ہے تو اس سے دل کا آؤٹ پٹ معدے کی طرف زیادہ ہو جاتا ہے، عام حالت میں یہ آؤٹ پٹ 5 سے 10 فی صد ہوتا ہے، ایسے میں یہ 30 سے 40 فی صد تک چلا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر پرویز نے بتایا کہ ایسے وقت یہ افراد خطرے سے دوچار ہوتے ہیں، اور انھیں ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے، اس لیے دل کے مریض کو ایک ہفتے میں آدھا کلو سے لے کر 3 پاؤ تک گوشت کھانا چاہیے، اتنی مقدار میں ہمارا جسم گوشت کو برداشت بھی کر لیتا ہے اور اس کی ضرورت بھی ہے۔