Tag: عید الاضحیٰ

  • عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا سیفٹی پیغام

    عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا سیفٹی پیغام

    کراچی: عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے سیفٹی پیغام جاری کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے عیدالاضحی کے موقع پر فلائٹ سیفٹی سے متعلق آگاہی پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام الناس کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ غیر متعین جگہوں پر پھینکی جانیوالی آلائشیں پرندوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں، پرندے جہازوں، ،قیمتی کی جانوں کےضیاع کا باعث بنتے ہیں۔

     ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ جانوروں کی باقیات مخصوص  جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دباد دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔

    یاد رہے 29 جون کو ملک بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور لاکھوں مسلمان سنتِ ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

  • برطانیہ میں اس سال کتنی عیدیں ہوں گی؟

    برطانیہ میں اس سال کتنی عیدیں ہوں گی؟

    لندن: برطانیہ میں اس سال بھی 2 عیدیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل لندن مسجد نے 28 جون کو عید منانے کا اعلان کر دیا ہے، مسجد کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ برطانیہ میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے، یوم عرفہ 27، اور عید الاضحی 28 جون کو ہوگی۔

    اس سے قبل دوسری جانب مرکزی جماعت اہلِ سُنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ نے اعلان کیا تھا کہ عید الاضحی 29 جون کو منائی جائے گی۔

    سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا

  • عرب امارات میں حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    عرب امارات میں حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، امارات میں 9 ذی الحج سے تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری افرادی قوت کے وفاقی ادارے نے ملک میں رواں سال عید الاضحیٰ اور وقوف عرفہ کی تعطیلات سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

    وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ وقوف عرفہ اورعید الاضحیٰ کی تعطیلات 9 ذی الحج سے شروع ہوں گی اور 12 ذی الحج تک جاری رہیں گی۔

    تعطیلات سے متعلق یہ بیان سرکاری اور نجی اداروں کے لیے منظور شدہ تعطیلات کے ایجنڈے پر مبنی ہے۔

    وفاقی ادارے نے ملک کی قیادت، حکومت، عوام اور مقیم غیر ملکیوں، عربوں اور امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ اور وقوف عرفہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔

  • عید کی تعطیلات میں گیسٹرو اور ڈائریا میں اضافہ، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

    عید کی تعطیلات میں گیسٹرو اور ڈائریا میں اضافہ، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

    لاہور: عید کی تعطیلات کے دوران صوبہ پنجاب میں گیسٹرو اور معدے کی تکالیف کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا، سرکاری و نجی اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عید کے 3 روز گیسٹرو اور معدے کی تکلیف کے سبب شہریوں نے سرکاری و نجی اسپتالوں کا رخ کرلیا، لاہور کے 7 سرکاری اسپتالوں میں فوڈ پوائزننگ کے 10 ہزار سے زائد مریض پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ السر، انتڑیوں میں انفکیشن، معدے کی تکالیف اور ڈائریا کے مریض بھی اسپتال پہنچے، مختلف اسپتالوں میں گیسٹرو، ہائی بلڈ پریشر اور بدہضمی کی وجہ سے بھی سینکڑوں مریض داخل ہوئے۔

    میو اور سروسز اسپتال میں 800 سے زائد، جناح اسپتال اور جنرل اسپتال میں 600 سے زائد اور گنگا رام اسپتال اور شاہدرہ اسپتال میں 500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت اور مصالحہ جات کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • عید کا ملنا ملانا رنگ لے آیا، کرونا کیسز کی شرح 5 فیصد ہوگئی

    عید کا ملنا ملانا رنگ لے آیا، کرونا کیسز کی شرح 5 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی سرگرمیوں اور دعوتوں کے بعد کرونا وائرس کیسز کی شرح 5 فیصد پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا، جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 100 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • عید الاضحیٰ: کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر کی اجازت ضروری

    عید الاضحیٰ: کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر کی اجازت ضروری

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے عید الضحیٰ پر کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کھالیں دینے والے افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں عید الضحیٰ پر کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور ہدایات جاری کردی گئیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کھال جمع کرنے کی اجازتیں دیتے وقت پالیسی گائیڈ لائنز اور نیکٹا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ہو۔

    کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صرف رجسٹرڈ خیراتی اداروں / مدارس اور فلاحی تنظیموں کو ہی قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی جائے۔

    ہدایت کے مطابق کسی بھی کالعدم تنظیم یا اس سے منسلک افراد کو کھالیں نہ دی جائیں اور نہ ہی فروخت کی جائے، اگر کوئی کالعدم تنظیم یا اس سے منسلک افراد کو کھالیں فراہم کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے اور بینرز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، زبردستی کھالیں جمع کرنا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    کھالیں جمع کرنے والے کے پاس اجازت نامہ ہوگا، مذکورہ افراد کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے تو ان سے کھالیں ضبط کر لی جائیں گی جو بعد ازاں عطیہ کی جائیں گی۔

    سال 2022 کے لیے نئے سرے سے درخواست دینے والوں کو کھالیں جمع کرنے کے لیے اپنے منصوبے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر مطلع کرنا ہوگا، اس حوالے سے اس تنظیم کے سربراہ کے دستخط شدہ انڈر ٹیکنگ دینا ہوگی۔

    کھالیں جمع کرنے کے دوران ہتھیار کی نمائش اور اسے رکھنے پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، لائسنس یافتہ ہتھیاروں کے لیے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تمام اجازت نامے اس مدت کے دوران معطل رہیں گے۔

    مذکورہ بالا کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

  • این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بقر عید کے سلسلے میں گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اور شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    گائیڈ لائنز میں خبردار کیا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

    این سی او سی کے مطابق مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، رش سے بچنے کے لیے ایک مقام پر نماز عید کی الگ جماعتیں کرائی جائیں، علمائے کرام رش سے بچنے کے لیے نماز عید کے خطبات مختصر رکھیں، اور بزرگ، بچے اور بیمار افراد نماز عید کے لیے آنے سے گریز کریں۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، رش سے بچنے کے لیے عید گاہ کے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہری اس کا استعمال ضرور کریں۔

    نماز عید کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے، شہری عید گاہ آنے سے قبل وضو کا اہتمام گھر پر کریں، شہری جائے نماز اپنے ساتھ لے کر آئیں، نماز عید کے بعد شہری گلے ملنے اور مصافحہ سے گریز کریں، نیز، نماز عید سے قبل اور بعد میں مساجد کے باہر بھیڑ سے بھی گریز کیا جائے۔

    گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بقر عید پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کیا جائے، شہری عید خریداری کے لیے پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں، مویشیوں کی آن لائن خریداری، قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے، اور عید کے موقع پر اجتماعی قربانیوں کو فروغ دیا جائے۔

    شہری رہائشی علاقوں سے باہر مویشی قربان کریں، اور قربانی کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، صوبائی حکومتیں بھی عید پر کرونا کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کریں۔

  • عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    لاہور: ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا گیا، عید کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے مو قع پر عوام کی سہولت کے لیے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہو کر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

    دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔

    تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

  • ڈیڑھ فٹ کے بکروں نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کر لیا

    ڈیڑھ فٹ کے بکروں نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کر لیا

    کراچی: شہر قائد کی مویشی منڈی میں ڈیڑھ فٹ کے بکروں نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ پر قربانی کی غرض سے سجائی جانے والی منڈی میں طرح طرح کے جانور پہنچنے لگے ہیں، نوشہرو فیروز سے آنے والے بکروں نے بھی منڈی میں دھوم مچا دی ہے۔

    پستہ قد بکروں، جنھیں چھوٹو، منا بھائی اور بالی کا نام دیا گیا ہے، کی منڈی میں جیسے ہی انٹری ہوئی، خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کی دل چسپی کا مرکز بن گئے۔

    ٹاپروں کے شوقین بھی منڈی پہنچ گئے ہیں، بلاک 7 بکرا منڈی میں بونے بکروں کے گرد خواتین اور بچوں کا رش رہنے لگا ہے۔

    بکروں کے بیوپاری عبدالرزاق نے بتایا کہ چھوٹو اور منا بھائی کا وزن ڈیڑھ من اور قیمت 2 لاکھ 50 ہزار مانگ رہے ہیں، جب کہ بالی ایک من وزنی ہے، اور اس کی میں قیمت ایک لاکھ 80 ہزار طلب کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ منڈی لائے جانے والے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی مظفر حسن کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں شہریوں کا رش بدستور بڑھ رہا ہے، اور جانوروں کی آمد کے سلسلے میں بھی تیزی آ گئی ہے۔

    ادھر میرپور خاص سے گلابی نسل کے 5 من وزنی بکرے بھی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، ان بکروں کی قیمت 10 لاکھ طلب کی جا رہی ہے، بیوپاری کا کہنا ہے کہ ان بکروں کی مرغوب غذا دودھ، مکھن، تیل، گندم، اور مکئی ہے۔

    بیوپاری کے مطابق 2 سال سے چارے کی قیمت میں 3 گنا اضافہ ہونے کی وجہ سے بکروں کی ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے، اس لیے ہم بھی لاگت کے حساب سے قیمت طلب کر رہے ہیں۔

  • سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں  آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    مکہ مکرمہ : سعودی عرب سمیت متعددملکوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، نماز عید میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خاتمہ ، مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، فلسطین،ترکی،انڈونیشیا، ملیشیا،، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت کینیڈا اور یورپ میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

    مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جہاں نماز عید میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خاتمہ ، مسلمانوں کے اتحاد و کجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    فلسطین میں مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا اجتماع ہوا، جسمیں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کی۔

    ترکی میں آیا صوفیا میں نماز عید ادا کی گئی ، ترک صدر نے عید کی مبارکباد دی، اسی طرح متحدہ عرب امارات،انڈونیشیا،، ملائشیا میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، جس میں مسلم اُمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کو ڈھاکہ اور دوسرے بڑے شہروں سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔