Tag: عید الاضحیٰ

  • فلم ’جانان‘ کی کاسٹ کی مصروفیات

    فلم ’جانان‘ کی کاسٹ کی مصروفیات

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم جانان کی کاسٹ آج کل اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہے اور اس کے لیے وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہے۔

    ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران معروف ٹی وی اداکار فیصل قریشی بھی جانان کی کاسٹ سے ملے اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    جانان کی ٹیم نے کراچی میں واقع دارالسکون کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ذہنی معذور بچوں اور افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر انہوں نے مثبت پیغامات والے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں وہ ان افراد کو قبول کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

    janaan-3

    janaan-2

    janan-1آئی آر کے فلمز، ایم ایچ پروڈکشن اور اے آر وائی فلمز کی پیشکش جاناں کی کہانی خیبر پختونخوا کی روایتی رسم و رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کی عکاس ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اظفر جعفری اور پروڈیوسرز حریم فاروق، منیر حسین اور عمران رضا کاظمی ہیں۔

    :دیکھیئے فلم کا ٹریلر

    فلم کی مرکزی کاسٹ میں ارمینہ رانا خان، علی رحمان اور بلال اشرف شامل ہیں۔

    :دیکھیئے فلم کا ٹائٹل سانگ

    فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    کوئٹہ: ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ میں سبزیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

    ملک کے مختلف شہروں میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات بڑے شہروں میں بھی نظر آنے لگے، مختلف شہروں میں سبزیاں اور پھل بھی نایاب ہو گئے۔

    کوئٹہ میں بھی سبزیوں کی ترسیل متاثر ہونے سے ان کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں تیس سے پچاس فیصد اضافہ ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

    سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی ترسیل میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے، اگر قلت برقرار رہی تو قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی۔

  • عید الاضحیٰ پر 300ارب روپے کے جانور قربان کئے

    عید الاضحیٰ پر 300ارب روپے کے جانور قربان کئے

    کراچی : رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر تین سو ارب روپے کے جانور قربان کئے گئے جب کہ بارہ سے چودہ ارب روپے کی کھالوں کے سودے متوقع ہیں۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریبا پچھتر لاکھ جانور ذبح کیے گئے ہیں، جن کی مالیت تین سو ارب روپے تک ہوسکتی ہے۔

    اعداد وشمار کے مطابق رواں سال ایک گائے اوسط قیمت ساٹھ سے سترہ ہزار جبکہ بکرا تیرہ سے سولہ ہزار روپے میں فروخت ہوا، اس سال ملک بھر میں گائے کی تیس لاکھ تک جبکہ بکروں کی پینتیس لاکھ اور دنبوں کی دس لاکھ کھالیں جمع ہونے کی توقع ہے۔

    ٹینرز انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اس سال ملک بھر سے بارہ سے چودہ ارب روپے کی کھالیں خریدی جا سکتی ہیں، جس میں کراچی کا حصہ چھ ارب روپے بنتا ہے۔ کھالوں کی خریداری کے لیے ٹینریز مالکان اور فلاحی انجمنوں کے درمیان عیدِ قرباں سے قبل ہی سودے طے کرلیے جاتے ہیں۔

  • عید الاضحیٰ کے موقع پرصدرِپاکستان اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام

    عید الاضحیٰ کے موقع پرصدرِپاکستان اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام

    اسلام آباد: صدرممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے، اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئے اخوت اور ہمدردی کے جذبے کی ضرورت ہے۔

    عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین کا کہنا ہےکہ سنت ابراہیمی ایثارو قربانی کا درست دیتی ہے،جس کی زندگیوں میںعملی مثال قائم کرناہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئےاخوت اورہمدردی کےجذبےکی ضرورت ہے۔

    اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی کے مشن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گےاورسیلاب متاثرین کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے،متاثرین کی بحالی کیلئےتمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےدہشتگردی اور انتہا پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ملکی خوشحالی وعزت کیلئےافسران اور جوانوں نےبہت قربانیاں دیں۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم ضرب عضب سے بےگھرافرادکی قربانیوں سےبخوبی آگاہ ہےاور متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئےکوئی غفلت نہیں برتی جائےگی۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں نےدانشمندی کامظاہرہ کیا اور ملکی خوشحالی کاایجنڈاجاری رکھنےکیلئےاعتماد پرقوم کےمشکورہیں۔

  • پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر14خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر14خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالضحی کے موقع پرمسافروں کی سہولت کے لیے چودہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں عیدالضحی کے موقع پر لوگوں کی سفری سہولیات میں اضافے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ عید قرباں پرملک بھر سے چودہ اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، کراچی سے چار لاہور سے تین راولپنڈی سے دو اور کوئٹہ ،ملتان ، نارووال ،سرگودھا اور پشاور سے ایک ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ اجلاس میں بزنس ٹرین کے ایک ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے لیے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

  • سکھر: مویشی منڈی نہ بنائی جاسکی، جانوروں کا شہرمیں گشت

    سکھر: مویشی منڈی نہ بنائی جاسکی، جانوروں کا شہرمیں گشت

    سکھر: جوں جوں عیدِ قرباں قریب آرہی ہے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی تعداد اورقیمتیں بڑھتی جارہی ہیں ، قربانی ایک فریضہ ہے جس کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی خریداری میں دن بدن تیزی آرہی ہے مگر خریداروں اوربیوپاریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

    سکھر کی سڑکوں پر دوردور تک بکروں کے سر اور کھر دکھائی دیتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔بکروں کی اس قدر تعداد دیکھ کر بھی ابھی تک انتظامیہ نے مویشی منڈی قائم نہیں کی۔جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں اور لوگوں کےساتھ بکرے بھی چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔

    دوسری جانب فیصل آبادکی منڈی میں جانور اور بیوپاری تو موجود ہیں مگر خریدار کا دوردورتک پتا نہیں۔خریداروں کو قیمتوں کے زیادہ ہونے کا شکوہ ہے تو بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اگر منافع نہ ہو تو حاصل وصول کچھ نہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی کارونا روتے بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان ہیں۔

  • عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: عیدِ قرباں سے پہلے عید پراستعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ٹماٹر کی فی کلو قیمت ایک سو روپے سے تجاوز کر گئی۔

    عیدِ قرباں قریب آتے ہی جہاں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں وہیں سبزیوں کی قیمتوں کا پارا بھی چڑھ گیا۔ کراچی میں ٹماٹر ایک تو مل نہیں رہے اور اگر مل رہے ہیں تو ان کی قیمت صارفین کے ہوش اڑا دینے کیلئے کافی ہیں۔

    مارکیٹ میں ٹماٹر ایک سوتیس روپے کلو، میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح پیاز نوے روپے کلو، لہسن چالیس اور ادرک ساٹھ روپے پاؤ فروخت ہو رہا ہے تو دھنیے اور پودینے کی گڈی بیس روپے سے کم میں نہیں مل رہی۔

    منافع خور عید قربان پر شہریوں سےدگنامنافع وصول رہے ہیں اور بہانہ سیلاب کا بنا رہے ہیں۔

  • لولی وڈ فلم ’نامعلوم افراد‘عیدالاضحیٰ پرریلیز کرنے کا اعلان

    لولی وڈ فلم ’نامعلوم افراد‘عیدالاضحیٰ پرریلیز کرنے کا اعلان

    کراچی : لولی وڈ فلم’نامعلوم افراد‘ کو اس سال اکتوبرمیں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

              پاکستانی فلم "نامعلوم افراد” کو ایسے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے جب بولی وڈ کی دو بڑی فلمیں ‘حیدر اور بینگ بینگ’ بھی ریلیز ہورہی ہیں، فلم  کے کرتا دھرتا فرازعلی مرزا اور مہدی علی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ ان کی فلم بولی وڈ فلموں کے مقابلے میں ملک بھر کے سینماؤں اورملٹی پلیکس پردھماکے دار اور زبردست بزنس کرے گی۔

    فلم کے پروڈیوسرزکا کہنا ہے کہ ’نامعلوم افراد‘ کی کہانی اچھوتی اوراداکاروں کی پرفارمنس شاندار ہے کیونکہ ابھرتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری اس قابل ہوچکی ہے کہ بولی وڈ فلموں کو کسی بھی لمحے اور کسی بھی موقع پر کانٹے کی ٹکر دے سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے گزشتہ سال عیدالضحیٰ پر 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی بلال لاشاری کی سپر ہٹ فلم ’وار‘ ثابت ہوئی تھی۔

    نا معلوم افراد کی کاسٹ میں جاوید شیخ ، سلمان شاہد، فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات جبکہ ابھرتی ہوئی اداکارعروا حسین اورمعروف مزاحیہ اداکار محسن عباس حیدر اپنی شاندار پر فارمنس سے فلم بینوں کے دل جیتیں گے۔

    نامعلوم افراد ایک کامیڈی تھرلر فلم ہے، اس کی کہانی تین ایسے مزیدار کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے خوابوں اور ارمانوں کو پورا کرنے کے چکر میں ایسے پھنستے ہیں کہ انہیں اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم کی کہانی کا ٹائٹل اگرچہ روز مرہ کی خبروں میں نا معلوم افراد سے مشابہہ ہے مگر اس فلم کی کہانی کا تعلق ان نامعلوم افراد کی زندگی سے بالکل نہیں ہے۔