Tag: عید الضحی

  • ملک میں عید الضحی سے قبل  خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

    ملک میں عید الضحی سے قبل خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

    اسلام آباد : ملک میں عید الضحی سے قبل کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کانگو وائرس بارے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی، ایڈوائزری وفاقی، صوبائی وزارت صحت، نجی، سرکاری اسپتالوں کو ارسال کردی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ کانگو وائرس بارے ایڈوائزری این آئی ایچ ماہرین کی تیارکردہ ہے، ہدایت نامہ کا مقصد شہریوں ، طبی ماہرین کو کانگو کی معلومات فراہم کرنا اور شہری،متعلقہ اداروں کو کانگو بارے خبردار کرنا ہے۔

    جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وائرس کا پہلا کیس 1976 میں رپورٹ ہوا تھا، ملک میں بیشتر کانگو کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

    سرحد پار نقل و حمل پر بلوچستان کانگو بارے حساس علاقہ ہے، دوہزارچوبیس میں کے دوران ملک میں 61 کانگو وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔

    عید الاضحیٰ سے قبل مویشیوں کی ملک گیر نقل و حمل ہوتی ہے، عید کے ایام میں کانگو کے پھیلائو کا خدشہ ہوتا ہے، وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں، بروقت حفاظتی اقدامات سے وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہے، ادارے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔

    کانگو بخار کیا ہے؟

    کانگو بخار خطرناک نیرو نامی وائرس سے لاحق ہوتا ہے، دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق کانگو وائرس مویشی کی کھال سے چپکی چیچڑ میں پایا جاتا ہے، گائے، بکری، بھیڑوں، پالتو جانوروں کی جلد کانگو کی پناہ گاہ ہے۔

    کانگو وائرس چیچڑ کے ذریعے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے، متاثرہ چیچڑ کے کاٹنے سے وائرس انسان کو منتقل ہوتا ہے، وائر س متاثرہ مریض سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے جبکہ طبی فضلے کی نہ مناسب تلفی سے بھی پھیل سکتا ہے۔

    وائرس کے مریض کا انکیوبیشن پیریڈ 9 روزہ ہے، قصاب، گلہ بان، پرندے بیچنے والے کانگو کیلئے ہائی رسک ہیں، کانگو متاثرہ علاقوں کے ہیلتھ کیئر ورکرز کانگو کیلئے ہائی رسک ہیں۔

    نیرو وائرس انسانوں کو کانگو بخار لاحق ہونے کا سبب بنتا ہے، وائرس سے انسان ہیموریجک بخار میں مبتلا ہوتا ہے، بخار سے ہلاکتوں کی شرح 10 تا 40 فیصد ہو سکتی ہیں۔

    جانوروں میں کانگو بخار کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلے میں پایا جاتا ہے، جس سے گلہ بان ،قصاب کانگو وائرس سے جلد متاثر ہو سکتے ہیں۔

    کانگو بخار کی علامات

    تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد ،قے ،متلی ،گلے کی سوزش، جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں جبکہ منہ ،ناک، اندرونی اعضاء سے خون بہنا کانگو کی اہم علامات ہیں۔

    محکمہ لائیو سٹاک مویشی منڈی میں جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کرے، جانور کی مذبحہ خانے منتقلی سے قبل ایک ماہ کیلئے آئیسولیٹ کیا جائے جبکہ چیچڑ والے جانور کوقربانی سے ایک ماہ قبل آئیورمکٹن انجکشن لگایا جائے۔

    جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شہری و قصاب قربانی کے وقت دستانوں کا استعمال کریں اور قربانی کے وقت خود کو زخم و جانوروں کے خون سے بچائیں جبکہ قربانی کا گوشت دھوتے وقت دستانوں کا استعمال کریں اور احتیاطاً قربانی کے گوشت کو اچھی طرح پکا کر کھائیں۔

    اس وائرس کی باقاعدہ ویکسین تاحال ایجاد نہیں ہو سکی ہے، شہری احتیاطی تدابیر اپنا کر وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں، طبی عملہ کانگو کے مریض کا علاج کرتے وقت خصوصی احتیاط کریں اور طبی ماہرین کانگو کے مصدقہ مریض کو آئیسولیشن روم میں رکھیں۔

    این آئی ایچ میں کانگو وائرس کی تشخیصی سہولیات دستیاب ہیں، ڈاکٹرز کانگو کے مشتبہ مریض کے نمونے فورا این آئی ایچ بھجوائیں، مناسب احتیاطی تدابیر اپنا کر وائرس سے بچائو ممکن ہے۔

  • ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

    ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

    اسلام آباد: ملک بھر میں آج عید الضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی اس موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابرہیمی اداکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دیگر ممالک میں آج یعنی 22 اگست بروز بدھ فرزندانِ اسلامی عید قرباں اسلامی تعلیمات کے عین مطابق مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے اللہ کے حضور جانور قربان کریں گے تاکہ رب کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔

    تمام بڑے اور چھوٹے علاقوں میں نماز عیدین کے حوالے سے خصوصی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جس میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

    عید قرباں کی مناسبت سے صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں معروف شخصیات سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے پرمسرت موقع پر قوم کے نام مبارک باد کے تہنیتی پیغامات جاری کیے۔

    امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے چاروں صوبوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں، صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ ایڈیشنل آئی جیز نے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔

    صوبائی و مقامی حکومتوں نے قربانی کے جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ دوسری جانب جانوروں کی بڑی تعداد قربان ہونے کی وجہ سے موسمی قصائی بھی میدان میں اتر گئے اور انہوں نے جانوروں کی بکنگ کرنی شروع کردی۔

    کراچی میں نماز عید کے اوقات 

    پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح شہر کراچی کے شہری بھی عیدالاضحی منائیں گے۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے قبل شہر کی تمام بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

    صبح 6:15 بجے: جامع مسجد صالح جہانگیر پارک امامت مولانا مسیح الرحمٰن ، مکہ مسجد آدم نگر بلاک اے امامت مفتی منصف غنی

    صبح 6:30 بجے: جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار امامت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، جامع مسجد کنز الایمان گرو مندر امامت مولانا حنیف عطاری، میمن مسجد بولٹن مارکیٹ امامت مولانا اکرام المصطفیٰ، باغ مصطفیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 7 امامت علامہ محمد وسیم قادری، جامع مسجد اللہ والی جیکب لائن، بدرمسجد پیپرمارکیٹ لائٹ ہاؤس، زینب مسجد جمشید روڈ مولانا الطاف قادری، میمن مسجد سیلانی آفس ڈیفنس فیز ٹو مفتی عبد الرحمان قادری، آب کوثر مسجد ناگن چورنگی، جامع مسجد گلستان غوثیہ چونا بھٹی رنچھوڑ لائن مولانا شہزاد ترابی، جامع بنیادی مسجد ایم اے جناح روڈ جیکب لائن مفتی حسین رضوی، جامع مسجد مسلم ٹاؤن سیکٹر ای 11 نارتھ کراچی امامت مولانا اصغر تونسوی، جامع مسجد میمن حیدر آباد کالونی جمشید روڈ، مدنی عید گاہ مدنی مسجد بی ہائنڈ جیکب لائن مولانا نو ر عالم برکاتی، حقانی مسجد گرین بیلٹ محمود آباد نمبرایک

    صبح 6:45 بجے: رئیس کریم مسجد لانڈھی نمبر 6 ، جامع مسجد سینٹرل فائر بریگیڈ نزد سول اسپتال مولانا شوکت سیالوی، جامع میمن مسجد صدیق آباد ایف بی ایریا مولانا حامد کاغانی، جامع مسجد غازی بکرا پیڑی لیاری امامت علامہ حسین شاہ ہاشمی

    صبح 7:00 بجے: قائد پارک جامع مسجد قادریہ ملیرمولانا عبد الوہاب قادری، جامع مسجد خلفاء راشدین بلاک ڈی 13 گلشن امامت علامہ کامران قادری، جامع مسجد حنفیہ محمود آباد نمبر تین مولانا خالد، صابری مسجد رنچھوڑ لائن عالم نقشبندی، عید گاہ گراؤنڈ نزد محمد بن قاسم اسکول ٹی پی ٹو محمود آباد مولانا عبد الحمید معارفی۔ جامعہ حنفیہ نظامی روڈ جیکب لائن، جامع مسجد الیاس گھانچی پاڑہ مولانا سعید قاسمی، جامع مسجد طیبہ پنجاب ٹاؤن مولانا نور احمد، جامع مسجد غوثیہ ناظم آباد نمبرتین جامع مسجد نورانی نشتر روڈ گارڈن ویسٹ

    صبح 7:15 بجے: جامع مسجد گول مارکیٹ ناظم آباد امامت مفتی قاری محمود الحسن اعظمی، فاروقی مسجد مین روڈ گلبہارامامت مولانا عبد الحفیظ معارفی، اویس قرنی مسجد منوڑہ عباس رضا، جامع مسجد طیبہ لانڈھی نمبر ایک مولاناجہانگیر مدنی، رحمت مسجد بھیم پورہ لیاری مولانا عمیر ترابی، جامع مسجد طیبہ عید گاہ لیاقت آباد امامت علامہ شبیر احمد عثمانی

    صبح 7:30 بجے: ٹی گراؤنڈ ایف بی ایریا مفتی منیب الرحمان، اقصیٰ عید گاہ صوفی غلام نبی روڈ کھوکراپار نمبر 2، جامع مسجد کیماڑی جیکسن مارکیٹ امامت مولانا غلام مصطفیٰ قادری، جامع مسجد مریم مہران ٹاؤن کورنگی مفتی بلال قادری، جامع مسجد نور محمدی صادق آباد اورنگی مولانا مہتاب عالم، جا مع مسجد جیلانی سیکٹر 5B۔3 نارتھ کراچی، شہید مبین پارک نارتھ کراچی سیکٹر پانچ اے فور

    صبح 7:45 بجے: عید گاہ شہدائے میلاد بشارت پارک پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا امامت حافظ ارشاد قادری، مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن امامت قاری اہتمام الحق تھانوی، عید گاہ کشمیر روڈ پی ای سی ایچ ایس امامت قاری ضیا الحق، جامع مسجد نور مصطفی سیکٹربی فور سرجانی ٹاؤن امامت مولانافخر الحسن شاہ، جامعہ غوثیہ شیرازیہ قائد آباد بن قاسم امامت مولانا عبد القادر شاہ شیرازی، امام احمد رضا عید گاہ شاہ فیصل نمبر چار سید راشد علی قادری

    صبح 08:00 بجے: نشتر پارک امامت مولانا تنویر الحق تھانوی، جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد بلاک جے امامت مولانا آصف قاسمی، عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر 2 امامت مولانا جمیل امینی، جامع مسجد فاروق اعظم ایے ون اورنگی ٹاؤن امامت مولاناعاشق سعیدی، پیپلز گراؤنڈ لیاری امامت عامر سعیدی مہروی، جامع مسجد بسم اللہ کورنگی نمبر چھ علامہ شاہ مظہرالحق ، جامع مسجد رحمت عالم گلشن ضیاء اورنگی

    صبح 8:30 بجے: عید گاہ وحید آباد گلبہارچا سوکوارٹر قاضی جواد حسین اشرفی

    صبح 9:00 بجے: جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار امامت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی