Tag: عید الفطر

  • کویت میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    کویت میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    کویت سٹی: کویت میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 21 سے 25 اپریل کے دوران مملکت بھر میں عید کی تعطیلات ہوں گی۔

    کویت کی کابینہ نے سوموار کے روز اعلان کیا ہے کہ رواں برس ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں کے لیے عید الفطر کی تعطیلات 21 اپریل جمعہ سے 25 اپریل منگل تک ہوں گی۔

    کابینہ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے 26 اپریل بدھ کے روز سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

    علاوہ ازیں خصوصی نوعیت کی ایجنسیاں یا ادارے جو اپنے فرائض عید کے دوران بھی انجام دیں گے وہ ڈیوٹی کے حساب سے اپنی تعطیلات ترتیب دیں گے۔

  • عرب امارات میں تنخواہوں سے متعلق اہم اعلان

    عرب امارات میں تنخواہوں سے متعلق اہم اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں تمام سرکاری ملازمین کو عید سے قبل 17 اپریل کو تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو عید الفطر کے باعث 17 اپریل کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔

    امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کی تنخواہیں سوموار 17 اپریل 2023 کو جاری کی جائیں گی۔

    امارات کے نائب صدر نے یہ ہدایت عید الفطر کی تعطیلات قریب آنے پر دی ہیں تاکہ تمام سرکاری ملازمین اپنے اہل و عیال کے لیے عید پر خریداری اور عید کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔

  • پاکستان  میں ایک بار پھر 2عیدیں، خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

    پاکستان میں ایک بار پھر 2عیدیں، خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

    پشاور :خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں اور بلوچستان کئی شہروں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوگئیں ، خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

    پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں نمازعید کے بڑے اجتماعات ہوئے، جس میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

    وزیراعلی محمود خان، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام نے گورنر ہاؤس پشاور میں عید ادا کی۔

    پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈعید گاہ میں ہوا، اس موقع پر سیکورٹی کیلئے پشاورمیں تین ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں چمن،ژوب،قلعہ عبداللہ سمیت کئی شہروں میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ کراچی میں بوہری جماعت آج عید منا رہی ہے۔

    گذشتہ روز خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری طور پر عیدالفطرمنانے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ کے پی سے شوال کے چاند کی ایک سو تیس شہادتیں موصول ہوئیں۔

    اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے شوال کا چاند نہ ںظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا پہلی عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔

  • 3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی رونقیں بحال،  نمازعید کے روح پرور مناظر

    3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی رونقیں بحال، نمازعید کے روح پرور مناظر

    مکہ مکرمہ : مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید الفطر ادا کردی گئی، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق کورنا کے باعث3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی رونقیں بحال ہوگئیں ، مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے ، جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید الفطر ادا کی۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، برطانیہ اورفرانس میں بھی آج عید منائی جائے گی جبکہ امریکااورکینیڈا میں مقیم مسلمان بھی مسلم کلینڈر کے مطابق دو مئی کوہی عید منائیں گے۔

    پاکستان کی طرح بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر منگل تین مئی کومنائی جائے گی ۔

  • افغانستان اور آسٹریلیا میں عید منائی گئی

    افغانستان اور آسٹریلیا میں عید منائی گئی

    کابل: افغانستان اور آسٹریلیا میں آج عید الفطر منائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو افغانستان اور آسٹریلیا میں عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، افغانستان کے مختلف شہروں میں عید کے اجتماعات ہوئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق امیر اسلامی امارت ہبۃ اللہ اخونزادہ نے قندھار میں نماز عید ادا کی اور پہلے آڈیو پیغام کے ذریعے عید کی مبارک باد دی۔ افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے عید الفطر کے خطبے میں گزشتہ 20 سال کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ امارت اسلامیہ کے مخالفین فوجی طاقت استعمال نہیں کر سکتے۔

    افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے عید الفطر کا خطبہ دیا

    خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلسطین سمیت دیگر خلیجی ممالک میں کل عید ہوگی، عید آتے ہی بازاروں میں گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

    تیونس کے بازار جگمگا رہے ہیں، فلسطین کی مارکیٹ میں بھی رونقیں عروج پر ہیں، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی لوگوں کا بازاروں میں رش لگ گیا ہے، ڈھاکا سے ہزاروں افراد اپنوں میں عید منانے کشتیوں کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ ہو رہے ہیں۔

    سعودی عرب اور یو اے ای میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 2 مئی کو ہوگی

    گزشتہ روز سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جائے، تاہم کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

  • عید کے تینوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    عید کے تینوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: حکومت نے عید الفطر کے تینوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات طلب کی ہیں، تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے احکامات وزیر اعظم شہباز شریف نے دیے، لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے تمام پاور جنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ تیل اور گیس کی قلت کے باعث متعدد پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کنٹرول نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت توانائی نے کہا تھا کہ یکم مئی (آج) سے بجلی پیداوار میں تقریباً 2 ہزار میگا واٹ اضافہ ہوگا، اور ملک کے زیادہ تر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 50 فی صد کم ہو جائے گی، بتایا گیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی، وزیر اعظم نے اپنے وعدے کی تکمیل شروع کر دی ہے۔

    وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تو بجلی کی طلب کا تخمینہ 20 ہزار میگا واٹ لگایا گیا تھا، لیکن ہیٹ ویو کی وجہ سے بجلی طلب کا تخمینہ اب 23 ہزار میگا واٹ لگایا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ یکم مئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی، بہتری آنا شروع ہوگی، وزارت پٹرولیم سے 45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل، آر ایل این جی مانگا ہے، مئی کے مہینے میں ایندھن وافر مقدار میں ہمارے پاس موجود ہوگا۔

  • سندھ میں قیدیوں کی 180 دن کی سزا معافی، وزارت داخلہ نے 90 دن کی معافی کا مراسلہ جاری کر دیا

    سندھ میں قیدیوں کی 180 دن کی سزا معافی، وزارت داخلہ نے 90 دن کی معافی کا مراسلہ جاری کر دیا

    اسلام آباد: سندھ میں قیدیوں کی 180 دن کی سزا معافی کا اعلان کیا گیا ہے، اب وفاقی وزارت داخلہ نے 90 دن کی معافی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی 90 روز کی خصوصی سزا معافی کی جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صدر کے اختیارات آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے، 90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا، تاہم غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    سندھ: قیدیوں کی 180 دن کی سزا معاف

    مالی فراڈ اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پر بھی اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وزارت داخلہ نے فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    دوسری طرف سندھ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے قیدیوں کی 6 مہینے کی سزا معاف کر دی ہے، جس کا اغوا، قتل، ریاست خلاف مہم جوئی اور دہشت گردی کے کیسز پر اطلاق نہیں ہوگا۔

  • عید الفطر :  پی آئی اے نے اس بار مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیوں نہیں کیا؟

    عید الفطر : پی آئی اے نے اس بار مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیوں نہیں کیا؟

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اس بار عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا، ماضی میں عید کے موقع پرہر سال 25فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد پی آئی اے نے عید کے موقع پر مسافروں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا، اس بارپی آئی اے کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔

    اندرون ملک جانیوالی پرواز پر اضافی کرائے وصول کئے جارہے ہیں ، اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے فیول پر 70ڈالر کی بجٹنگ کی ہوئی تھی لیکن فیول120ڈالر جا پہنچا ہے، اس سال پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی۔

    ایدھن کی قیمتوں کی وجہ سے پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے شیڈول میں بھی کمی کی ہوئی ہے ۔

    دوسری جانب نجی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے 17 سے 20 فیصد کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

    نجی ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔

    خیال رہے ماضی میں پی آئی اے عید کے موقع پر ہر سال 25 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی تھی۔

  • عید الفطر پر گرج چمک کے ساتھ بارش : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    عید الفطر پر گرج چمک کے ساتھ بارش : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر ملک کے مختلف علاقوں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا یکم مئی سے ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، ہواؤں کا یہ سلسلہ 5 مئی تک جاری رہے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اندرون سندھ میں 2 مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے تاہم کراچی میں 2 دن موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 39 سے 40 تک جاسکتا ہے۔

    سردار سرفراز نے 2 مئی کی درمیانی شب بلوچستان کے مشرقی حصے میں مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلکی سےدرمیانے درجےکی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں2 مئی تیز اورگرد آلود ہوائیں چلنےکاامکان ہے تاہم دادو، لاڑکانہ ، سکھر میں5 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 3 مئی سے کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34سے36سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم 8 اور 9مئی سے درجہ حرارت بڑھے گا۔

  • ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر 2022 کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 2 سے 5 مئی 2022 تک عید کی سرکاری چھٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی عید الفطر کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔

    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کی 4 تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں 02 مئی بروز سوموار سے 05 مئی بروز جمعرات 2022 تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، تمام نجی و سرکاری ادارے 6 مئی بروز جمعہ سے کھلیں گے۔

    یکم مئی کو بھی اتوار کے باعث ملک کے تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    ہفتے کی چھٹی کرنے والے ادارے 30 اپریل 2022 کو بھی بند رہیں گے۔