راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی اور سانحہ احمد پورشرقیہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پاک فوج عید سادگی سے منا ئے گی، یہ بات انہوں نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اپنے ایک پیغام میں کہی۔
"In Sha Allah we will overcome all challenges by staying united and steadfast as a nation. Eid Mubarak” COAS. (2 of 2)
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 25, 2017
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیلنجزکایکجا ہوکر مقابلہ کریں گے، پاک فوج دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
COAS shares grief of bereaved fellow Pakistanis on Eid. "Pak Army stands shoulder to shoulder with victims of terorism and fire” COAS (1of2)
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 25, 2017