Tag: عید سے قبل

  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خوشخبری

    عید سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خوشخبری

    لاہور / پشاور: عید سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومتوں نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں خیبرپختونخواحکومت نے متعلقہ محکموں کومراسلہ ارسال کردیا ، جس میں عید کی تعطیلات کے پیش نظر تنخواہیں اور پنشن یکم اپریل کے بجائے 20 مارچ کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی تمام ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومتی حکام نے فیصلہ کیا کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 26 مارچ کو کی جائے گی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • عید سے قبل کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی

    عید سے قبل کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی

    کراچی: عید سے قبل کراچی کو بجلی فراہمی کرنے والے والی کمپنی کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع ہونے سے بلدیاتی کاموں میں ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کمپنی نے کراچی کے 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی بجلی منقطع کی ہے۔

    کے الیکٹرک اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تنازع کے سبب بجلی منقطع کی گئی، ٹاؤنز کو عیدِ قربان کی الائیش اٹھانے کے حوالے سے تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سےایک ارب 70 کروڑ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ واجبات ادا نہیں کیے گئے تو بجلی منقطع کر دیں گے۔

    مالی سال کے اختتام پر کے الیکٹرک نے مختلف اداروں سے واجبات کا تقاضا شروع کردیا ہے، کمپنی نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری توانائی کو خط ارسال کر دیے ہیں۔

    خط میں واضح کیا گیا ہے کہ کمپنی مالی پریشانی کا شکار ہے۔ کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سے ایک ارب 70 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مخلتف محکموں کے واجبات ادا نہیں کیے تو بجلی منقطع کر دیں گے۔

    خط میں سندھ حکومت کے 64 نادہندہ محکموں کوموجودہ بل ادا کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ بل ادا نہ کرنے پر سندھ کے 64 محکموں کی بجلی کاٹ دیں گے۔

  • عید سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان تک جا پہنچی

    عید سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان تک جا پہنچی

    کراچی : اندرون سندھ سمیت کراچی میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، چکن کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے افضل پرویز کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے قریب آتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، چکن مہنگا ہونے سے عام آدمی کے لیے گوشت کھانا ناممکن ہوچکا ہے۔

    ماہ رمضان میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مہم ناکام ہوگئی اور بغیر کسی نتیجے کے دم توڑ گئی ضلعی انتظامیہ کے نمائندے ناجائز منافع خوروں کیخلاف محض دکھاوے کے اقدامات کرتے نظر آتے ہیں۔

    کمشنر کراچی کی جاری کردی ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ مرغی 428روپے جبکہ مرغی کا گوشت 666روپے مقرر کیا گیا ہے لیکن شہر کی کسی دکان پر اس قیمت پر مرغی کا گوشت دستیاب نہیں۔

    دوسری جانب شہر میں عام طور پر مرغی کا گوشت 760روپے سے لے کر 800 روپے تک فروخت کیاجارہا ہے۔

    اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جاتے تو عوام جو یقینیہ طور پر ریلیف مل سکتا تھا۔